تازہ ترین
اوڑی گیس سلنڈر دھماکہ | مزید2کمسن دم توڑ بیٹھے،مہلوکین کی تعداد چار
خبراردو:
سرحدی تحصیل اوڑی کے لگامہ علاقہ میں سوموارکی صبح اُسوقت کہرام مچ گیا،اوریہاں ہرطرف سے دردناک چیخ وپکارسنائی دی ،جب ایک ہفتے قبل رسوئی گیس سلنڈردھماکے میں جھلسی 2کمسن بہنوں کی میتوں کوصورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سے یہاں پہنچایاگیاجبکہ ان دوسگی بہنوں کی جواں سال ماں اوربڑی بہن کی میت کوبھی اتوارکوانسٹی چیوٹ سے آبائی گھرپہنچایاگیاتھا ۔ محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن میں تعینات محمدشفیع چالکوکے آبائی گھرمیں 27مئی کورسوئی گیس سلنڈرپھٹ جانے کے نتیجے میں اسکی جواں سالہ اہلیہ اور6بچیاں جھلس گئی تھیں ۔معلوم ہواکہ سبھی جھلسی ماں بیٹیوں کولگامہ سے سب ڈسٹرکٹ اسپتال اوڑی پہنچایاگیا تھا اوریہاں سے 35سالہ پروینہ اخترزوجہ محمدشفیع چالکواوراُسکی تین نوعمر اورمعصوم بیٹیوںکوصورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیا۔
المناک حادثے میں بُری طرح سے جھلس چکی ماں بیٹیاں انسٹی چیوٹ میں اُسی دن سے موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاء تھیں ،اوراتوارکی صبح 35سالہ پروینہ اختراوراُسکی18سالہ بیٹی سائمہ بانوانسٹی چیوٹ میں زندگی کی جنگ ہارگئیں ۔دونوں ماں بیٹی کی آخری رسومات اتوارکوبعددوپہرلگامہ اوڑی میں انجام دی گئی ،اورابھی پوراعلاقہ ماں بیٹی کی المناک اوردردناک موت کاماتم ہی منارہاتھاکہ سوموارکی صبح یہاں یہ خبرپہنچی کہ صورہ انسٹی چیوٹ میں زیرعلاج محمدشفیع چالکوکی 2نوعمر بیٹیاں 16سالہ سبینہ بانواور14سالہ شائستہ بانوبھی اللہ کوپیاری ہوگئی ہیں ۔یہ المناک خبرپہنچتے ہی یہاں کہرام مچ گیااورجب ان دونوں نوعمر بہنوں کی میتوں کوصورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سے آبائی گھرواقع لگامہ اوڑی پہنچایاگیاتویہاں ایساغمناک ماحول پیداہوگیاکہ ہرآنکھ اشکبارہوئی ۔لگامہ اوڑی کے لوگوں نے بتایاکہ وہ کبھی جواں سالہ پروینہ اختراوراُسکی تین کمسن بیٹیوں کی المناک موت کادردبھول نہیں پائیں گے ۔انہو ں نے بتایاکہ محمدشفیع چالکوکاکنبہ بڑاخوشحال تھالیکن کاتب تقدیرکوکچھ اورہی منظورتھاکہ یہ خوشحال کنبہ اچانک اُجڑگیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ سوموارکودوپہرکے وقت دونوں بہنوں کی آخری رسومات انتہائی غمناک ماحول میں انجام دی گئیں جبکہ تجہیزوتکفین کے وقت پوراعلاقہ ماتم کناں تھا،ہرآنکھ اشکبارتھی اورہرطرف سے دردناک چیخیں سنائی دے رہی تھیں ۔
اُدھرجموں وکشمیرآئی ٹی آئی ایمپلائز یونائٹیڈفرنٹ کے جنرل سیکرٹری نثاراحمد نے ساتھی ملازم محمدشفیع چالکوکی اہلیہ اورتین کمسن بیٹیوں کے ایک المناک واقعے کے نتیجے میں ہوئی دردناک موت پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ فرنٹ اپنے ساتھی محمدشفیع کے اس غم میں برابرکاشریک ہے ،اورہم دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دیرینہ ساتھی محمدشفیع اوردیگرغمزدگان کویہ صدمہ جانکاہ برداشت کرنے کی توفیق وصلاحیت عطافرمائے اورمرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے .
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
