تازہ ترین
بھارت کی اقوام متحدہ میں اسرائیلی قرارداد کی حمایت، نیتن یاہو نے مودی کو کہا شکریہ
خبراردو: قرارداد کی حمایت میں امریکہ، جرمنی، فرانس، برطانیہ اور جاپان سمیت 28 ملکوں نے ووٹ دیئے تھے جبکہ چین، ایران، پاکستان اور سعودی عرب سمیت 14 ملکوں نے اس کے خلاف ووٹ دیئے۔
اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل میں ایک قرارداد کی حمایت میں ووٹ دینے کے لیے ہندوستان اور وزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بنیامن نیتن یاہو نے ٹوئٹ کیا،’’اقوام متحدہ میں اسرائیل کاساتھ دینے اور حمایت میں کھڑے ہونے کے لیے نریندرمودی اور ہندستان کا شکریہ ۔‘‘
اسرائیل نے فلسطین کی ایک غیر سرکاری تنظیم ’شہید‘ کو مشاہد کا درجہ دیئے جانے کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کی تھی۔ ہندوستان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ اس پر6 جون کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ رشتوں میں خاص طور سے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورحکومت میں بہتری آئی ہے۔
Thank you @NarendraModi, thank you India, for your support and for standing with Israel at the UN. ????
— PM of Israel (@IsraeliPM) June 12, 2019
اسرائیلی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق لندن میں واقع ’شہید‘ تنظیم حقوق انسانی اور انسانی مسائل پر کام کرنے کا دعوی کرتی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اسرائیل نے اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔
دراصل، یہ تنظیم لبنان کے حماس گروپ کے لئے کام کرتی ہے۔ وزارت نے کہا، ’’اسرائیل دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کام کرتا رہے گا۔‘‘ اس قرارداد کی حمایت میں امریکہ، جرمنی، فرانس، برطانیہ اور جاپان سمیت 28 ملکوں نے ووٹ دیئے تھے جبکہ چین، ایران، پاکستان اور سعودی عرب سمیت 14 ملکوں نے اس کے خلاف ووٹ دیئے۔
جموں و کشمیر
اے سی بی نے سری نگر میں 50000 روپے رشوت کے الزام میں ایگریکلچر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور معاون کو گرفتار کیا
سری نگر، جموں و کشمیر کے انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) سری نگر نے زراعت کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور اس کے معاون کو بیج فروش سے مبینہ طور پر 50000 روپے رشوت طلب کرنے اور قبول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔
ملزم سرکاری ملازم کی شناخت زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر، قانون نافذ کرنے والے شعبے، نصیر احمد خان کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ اس کے مبینہ بچولئے کی شناخت سری نگر کے قمرواڑی کے محمد اویس بھٹ کے طور پر کی گئی ہے۔
اے سی بی کے مطابق، اسے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ خان نے ایک بیج فروش سے اس کی دکان پر پودوں کے بیج فروخت کرنے کی اجازت دینے کے لیے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ شکایت کنندہ پہلے ہی مجبوری میں ایک لاکھ روپے ادا کر چکا تھا، جبکہ باقی رقم 50000 روپے کی 2 قسطوں میں ادا کرنے پر مبینہ طور پر اتفاق ہوا تھا۔
شکایت موصول ہونے کے بعد اے سی بی نے تصدیق کی، جس میں ابتدائی طور پر غیر قانونی رقم کے مطالبے کے الزامات درست پائے گئے۔ اس کے بعد انسداد بدعنوانی ایکٹ، 1988 کی دفعات 7 اور 7 اے اور بی این ایس کی دفعہ 61(2) کے تحت اے سی بی پولیس اسٹیشن سری نگر میں ایف آئی آر درج کی گئی۔
30 ستمبر کو اے سی بی نے ایک جال بچھانے والی ٹیم تشکیل دی۔ جال بچھانے کی کارروائی کے دوران خان اور بھٹ کو مبینہ طور پر شکایت کنندہ سے 50000 روپے کا مطالبہ کرتے اور رقم قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
اے سی بی نے بتایا کہ رشوت کی رقم ان کے قبضے سے برآمد کر لی گئی، جس کے بعد دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
بعد ازاں ملزمین کا طبی و قانونی عمل مکمل کیا گیا اور انہیں محفوظ حراست کے لیے سری نگر کے شہید گنج پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔
معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
راہل نے آن لائن فارم-6 میں تبدیلی پر الیکشن کمیشن، ٹی سی ایس سے پوچھے سوالات
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے نئے ووٹرز کے لیے آن لائن فارم-6 میں کی گئی تبدیلی پر الیکشن کمیشن اور ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) سے ضروری سوالات پوچھے ہیں۔
راہل نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا، “آن لائن فارم-6 میں غیر قانونی طریقے سے تبدیلی کی گئی، جیسا کہ الیکشن کمیشن کے اپنے کمشنروں نے درج کیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں کس نے ٹی سی ایس کو یہ تبدیلی کرنے کا حکم دیا؟ ٹی سی ایس میں کس نے اسے منظوری دی اور کیا ان پر ایسا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا؟”
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمشنر سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے فارم-6 میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر) سے متعلق اضافی اعلان کو شامل کیے جانے پر اعتراض درج کرایا تھا۔
یو این آئی ایف اے
جموں و کشمیر
جے اینڈ کے: لیفٹیننٹ جنرل سیٹھ نے جموں میں قائم وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا عہدہ سنبھالا
جموں، لیفٹیننٹ جنرل موہت سیٹھ نے جمعرات کو جموں کے نگروٹا میں قائم وائٹ نائٹ کور کی کمان سنبھال لی۔
وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایاکہ ’’لیفٹیننٹ جنرل موہت سیٹھ نے لیفٹیننٹ جنرل پی۔ کے۔ مشرا سے وائٹ نائٹ کور کی کمان سنبھال لی ہے۔‘‘
کمان سنبھالنے کے بعد نئے کور کمانڈر نے تمام رینک کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم کے جذبے کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ .
یو این آئی۔ این یو۔
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا7 days agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
ہندوستان7 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا1 week agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
دنیا7 days agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
ہندوستان1 week agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
-
جموں و کشمیر1 week agoعمر نے کتابوں پر پابندی کے معاملے پر سوال اٹھائے، میر واعظ نے ان کے نام اور وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا
