تازہ ترین
نوجوانوں کی طرف سے منشیات کا استعمال تشویشناک: میر واعظ
خبراردو: حریت کانفرنس (ع) چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے جموں وکشمیرمیں منشیات کے بڑھتے استعمال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں جاری نامساعد حالات کی وجہ سے یہاں کی نوجوان نسل ذہنی پریشانیوں کی شکار ہوئی ہے جو نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے ایک محرم کے طور پر سامنے آیا ہے۔
حریت کانفرنس(ع) چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نما زجمعہ سے قبل ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموںوکشمیر میں منشیات کے استعمال کی بڑھتی ہوئی وبا کوحد درجہ تشویشناک صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئے دن سماج کے مختلف طبقوں کی جانب سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ، وفود بھی مل رہے ہیں اور لوگوں کے خطوط بھی آرہے ہیں کہ کشمیر میں منشیات کااستعمال ایک ناسور کی شکل اختیارکرتا جارہا ہے ۔میرواعظ نے کہا کہ منشیات کا کاروبار اب یہاں کھلے عام ہو رہا ہے خاص کر شام کے وقت مرغزاروں، میدانوں، پارکوں یہاں تک کہ قبرستانوں میںبھی منشیات کی خرید و فروخت ہو رہی ہے اور یہاں کی نوجوان نسل تیزی کے ساتھ اس وبا کی شکار ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے کشمیرمیں جاری نامساعد حالات کی وجہ سے یہاں کی نوجوان نسل ذہنی پریشانیوں کے شکار ہوئی ہے جو نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے ایک محرک کے طور پر سامنے آیا ہے۔انہوںنے کہا کہ سب سے زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اب کالج اور سکول کی لڑکیاں بھی اس لت میں مبتلا ہو رہی ہیں اور یہ تعداد اب سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں میں ہو گئی ہے ۔
میرواعظ نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو خدانخواستہ جموںوکشمیر کی صورتحال ایک دن بھارت کی ریاست پنجاب جیسی ہو جائیگی جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس لت میں مبتلا ہو رگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہر خاص میں یہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ ہم سب بالخصوص والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ ان کی روزانہ کی سرگرمیاں کس نوعیت کی ہےں۔ شہر خاص کے علاقوںبالخصوص مخدوم صاحبؒ کے ارد گرد کے علاقوں میں اس وبا کے پھیلنے کی مسلسل شکایتیں مل رہی ہیں اس کے علاوہ عیدگاہ، ملہ کھاہ ، کھیل کے میدانوں اور قبرستانوں میں منشیات کا کاروبار بڑے پیمانے پر پھیل رہا ہے اور اگر اس قوم کے نوجوان نسل میں یہی رحجان رہا تو یہ ہمارے مستقبل اور ہمارے سماج کو کھوکھلا کرکے رکھ دیگا۔
میرواعظ نے کہا کہ ایک طرف یہ قوم مختلف سطحوں پر شدید مصائب کا سامنا کررہی اور دوسری طرف تیزی سے پھیل رہی منشیات کی وبا نے پوری قوم کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی ہے۔ میرواعظ نے والدین ، اساتذہ، علمائے کرام، محلہ کمیٹیوں اور مساجد کمیٹیوںپر زور دیا ہ کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور مساجد کے رکھ کھاﺅ کے ساتھ ساتھ سماج میں تیزی سے پنپ رہی برائیوں خصوصاً منشیات کے سدباب اور اس کے قلع قمع کیلئے بھی اجتماعی طور اقدامات اٹھانے کی کوشش کرےں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی انتظامیہ منشیات کا دھندہ کرنے والوں یا ڈرگ اڈیکشن کے شکار لوگوں کیخلاف کوئی کارروائی کرتی ہے یا ان کو سزا دینے کیلئے کوئی قدم اٹھاتی ہے تو یہاں کے عوام اس اقدام میں بھر پور تعاون کریںگے اور یہ ریاستی انتظامیہ کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ریاست سے اس وبا کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے اور ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دے تاکہ جموںوکشمیر سے ڈرگ مافیا کی سرگرمیوں پر روک لگائی جاسکے ۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
