تازہ ترین
ترال جھڑپ : انصار غزوۃ الہند کا جنگجو جاں بحق،2ممکنہ طور پرفرار: مکمل رپورٹ
خبراردو:جنوبی کشمیر کے ترال کے جنگلات میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان مختصر مسلح تصادم آرائی میں انصار غزوۃ الہند کا ایک مقامی جنگجو جاں بحق ہوا ہے جبکہ جھڑپ میں 2جنگجو ممکنہ طور پرفرار ہونے میں میاب ہوئے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے در افتادہ علاقے برن پتھری ناگہ بل کے جنگلات میں جنگجوؤں کی موجود گی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے42RR نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو وسیع جنگلاتی حصے کو محاصرے میں لیا اور بدھ کے الصبح سے ہی مذکورہ جنگلات کی طرف مذیدکمک کو طلب کر کے جنگجوؤں مخالف آپریشن شروع کیاجس دوران فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان گولیوں کامختصر تبادلہ ہوا جو تقریباًنصف گھنٹے تک جا ری رہا اور ایک دھماکے کے بعد جنگلات میں خاموشی چھا گئی۔مقامی لوگوں نے بتایا اسی اثنا میں فوج،پولیس، سی آر پی ایف اور ایس او جی ترال کو علاقے میں طلب کیا گیا ہے جنہوں نے ممکنہ طور فرار ہوئے جنگجوؤں کی تلاش تیز کر دی جس دوران فورسز نے علاقے میں ایک کمین گاہ کو تباہ کیا جبکہ ایک جنگجوؤں کا اسلحہ بھی برآمد کر کے جنگجوؤں کی تلاش تیز کر دی ہے جس دوران بعد میں جنگجوؤں جس کی شناخت شبیر احمد ملک ولد عبدل احد ملک ساکن ناگہ بل ترال کی لاش جھڑپ کی جگہ سے معمولی دوری پر برآمد کر لی ہے جو ممکنہ طورفرار ہونے کی کوشش کی دوران جاں بحق ہوا ہے.
ذرائع نے بتایا شبیر احمد ملک نے ستمبر2018میں لشکر طیبہ عسکری تنظیم کے ساتھ شمولیت اختیار کی تھی اور کچھ ماہ تک اسی کے ساتھ سرگرم رہاجس کے بعد انہوں حال ہی میں انصار غزوت الہندکے کمانڈر ذاکر موسیٰ کی ہلاکت سے چند روز قبل انکی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔آبائی علاقے کے لوگوں کے مطابق شبیر احمد کم عمری میں ہی یتیم ہوا تھا جو اپنی بیوہ والدہ کے ساتھ رہتا تھا اور گھر کا گزارہ چلانے کے لئے انہوں نے نانوائی کا پیشہ اختیار کیا ہے جہاں 2017ء میں انہیں پولیس ڈھونڈ رہی ہے جس کے بعد انہیں جموں سے گرفتار کیا گیا جہاں جموں کے ایک جیل میں بھی کچھ وقت تک بند رہنے کے بعد انہیں رہا کیا گیاجس دوران شبیر اپنے گھر میں کام کاج کرتا تھا جس دوران وہ ستمبر2018ء میں اچانک لاپتہ ہوا اور بعد میں افراد خانہ کو اس بات کا علم ہوا کہ شبیر نے جنگجوؤں کے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے اور تب سے آج تک ان کے گھر پر ہر روز چھاپے پڑتے تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا فورسز کو برن پتھری ناگہ بل کے جنگلات میں تین جنگجوؤں کی موجود گی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد انہوں نے علاقے کا محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کیا جس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا شدد تبادلہ ہوا ہے جس میں انصار غزوت الہند سے وابستہ ایک مقامی جنگجوؤں جاں بحق ہوا ہے جبکہ جنگلات میں مزکورہ جنگجوؤں کی کمین گاہ کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ واقعے میں ممکنہ طور2جنگجوؤں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس دوران لاش کو قانونی و طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن ترال منتقل کیا گیا ہے۔ ادھر علاقے میں فائرنگ کے ساتھ ہی جب علاقے کی طرف فورسز کی اضافی نفری جھڑپ والے جگہ کی طرف جا رہی تھی تو بس اسٹینڈ ترال میں کچھ نوجوانوں فورسز گاڑیوں پر شدید پتھراو کیا جس دوران علاقے میں تمام دکانیں بند ہوئیں اور ٹرانسپورٹ سڑکوں سے آناً فاناً غائب ہوا جس کے نتیجے میں قصبے میں مکمل ہڑتال رہی۔
ادھرنوجوانوں نے جھڑپ والی جگہ کی طرف جانے والی اوحد سڑک پر باری پتھر اور رکاٹیں ڈالی اور جنگل سے آپریشن کے بعدواپس آرہے فورسز پر ماحچھامہ،ناگہ بل اور کہیل کے مقامات پر شدید پتھراو کیا جس دوران فورسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے پیلٹ اور آنسوں گیس کے درجنوں گولے داغے جس کے نتیجے میں مزکورہ مقامات پر متعدد نوجوان زخمی ہوئے۔جبکہ پورے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے جبکہ شام دیر گئے تک لوگ نعش کے انتظار میں تھے۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
