تازہ ترین
دفعہ370کو ہر حال میں ختم ہونا ہے: رام مادھو
خبراردو: بی جے پی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے کشمیر سے متعلق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370کو ہر حال میں ختم ہونا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری رام مادھو نے سنیچرکو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے کشمیر سے متعلق پارلیمنٹ میں دئے گئے بیان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ دفعہ 370کو ہر حال میں ختم ہونا ہے۔رام مادھو نے کہا کہ ”جہاں تک دفعہ 370کا تعلق ہے ہماری نظریہ اور وعدہ سب کو یاد ہے، اس دفعہ کو مکمل طور پر ختم ہوکے رہنا ہے جیسا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی لوک سبھا میں واضح کردیا“۔بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اس بات کےلئے وعدہ بند ہے کہ کشمیر کے سبھی مسائل حل کئے جائیں گے اور ہم اُس پر آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370ایک عارضی دفعہ تھی جب اس کو سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے متعارف کرایا تو انہوں نے بذات خود اس بات کا اعتراف کیا کہ مذکورہ دفعہ عارضی ہے اوریہ خود بہ خود ختم ہوجائےگی۔ بی جے پی جنرل سیکرٹری نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کشمیر میں دہشت گردی کے بیچ بوئے جس کے بعد پاکستان نے اس ساری صورتحال کا استحصال کرنا شروع کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں جو دہشت گردی جاری ہے اُس کی ذمہ دار کانگریس اور نیشنل کانفرنس ہے جس کے بعد پاکستان نے اس نازک صورتحال کا ناجائز فائدہ اُٹھا کر اسے اپنے حق میں استعمال کرنا شروع کردیا۔انہوں نے بتایا کہ ریاست جموں وکشمیر میں بی جے پی صرف ڈھائی سال کے عرصے تک اقتدار میں رہی اور یہ صرف کانگریس پارٹی تھی جو ملک کی مختلف ریاستوں میں کئی دہائیوں تک حکومت کرتی رہی اور فی الوقت جوغیر یقینی صورتحال کشمیرمیں جاری ہے اُس کےلئے کانگریس ہی ذمہ دار ہے۔رام مادھو کے مطابق کشمیر میں جو خراب صورتحال پائی جارہی ہے کانگریس اس میں برابر کی حصہ دار ہے۔بی جے پی لیڈر نے ملک کے پہلے وزیر اعظم اور کانگریس کے چوٹی کے لیڈر آنجہانی جواہر لعل نہرو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نہرو کے دور اقتدار سے آج تک یہاں جتنے بھی مسائل رہے وہ کانگریس کی ناقص حکومت سازی کی دین ہے۔
ایک سوال کے جواب میں رام مادھو کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جاری دہشت گردی اور انتہا پسندی کو پاکستان اور آئی ایس آئی ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہا ہے جو کہ ایک مبرہن بات ہے تاہم جب ریاست جموں وکشمیر میں 1987میں ہوئے انتخابات میں کانگریس اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی مشترکہ کوششوں سے دھاندلیاں عمل میں لائی، تو اُس وقت وہاں جاری بدامنی اور اضطرابی کیفیت تشدد آمیز واقعات میں تبدیل ہوئیں جس کا پاکستان اور آئی ایس آئی نے بھر پور فائدہ اُٹھایا۔انہوں نے بتایا کہ کانگریس پارٹی کشمیر میں وقوق پذیر ہوچکی غیر یقینی صورتحال سے اپنا دامن نہیں بچاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ریاست جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا اور آج جو خون خرابہ اور افرا تفری وہاں پائی جارہی ہے اس کی اصل وجہ کانگریس ہے۔
انہوں نے کانگریس پر الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی نے ریاست جموں وکشمیر میں 1987کے دوران ہوئے انتخابات میں لوگوں کے منڈیٹ کو پوری طرح سے مسخ کردیا۔ کشمیرنیوز سروس کے مطابق رام مادھو کے بقول 1987میں منعقدہ انتخابات کے دوران ریاست جموں وکشمیر کے عوام نے اپنے پسندیدہ نمائندوں کا انتخاب کیا تاہم کانگریس اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوگوں کے منڈیٹ پر کاری ضرب لگاکر دھوکہ دہی کی ایک نئی رقم تاریخ کی۔ انہوں نے برستے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ 1987میں ہوئے انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر دھاندلیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں لوگوں کے اندر ایک لاوے نے جنم لیا کیوں کہ کانگریس اور اُن کے معاونین نے دھوکہ دہی کی تاریخ رقم کرتے ہوئے لوگوں کے منڈیٹ کو ضائع کردیا۔رام مادھو کے بقول اس ساری صورتحال کا پاکستان اور آئی ایس آئی نے بھر پور فائدہ اُٹھاتے ہوئے کشمیر میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مدد دے کر یہاں حالات خراب کروائے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
