تازہ ترین
بارہمولہ اور بڈگام پولیس نے16اسمگلر براؤن شوگر اور نشہ آور ادیات سمیت کئے گرفتار
خبراردو:بارہمولہ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے دوالگ الگ کارروائیوں میں 6،اسمگلروں کوبراؤن شوگراورنشہ آورادویات سمیت گرفتارکرلیا۔
بارہمولہ پولیس تھانہ کے ذرائع نے بتایاکہ بارہمولہ پولیس کی ایک ٹیم نے اولڈٹاؤن بارہمولہ کے 2منشیات فروشوں کوعین اُسوقت دبوچ کرلاک اَپ میں پہنچادیا،جب وہ براؤن شوگرقسم کی کوئی نشہ آوراشیاء کی بھاری مقدارممکنہ طورپرنوجوانوں اورطالب علموں میں فروخت کرنے کیلئے لیکرجارہے تھے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے قصبہ بارہمولہ اوراسکے گردونواح میں منشیات اورنشہ آورادویات کادھندہ کرنے والوں کاقافیہ حیات تنگ کرنے کی مہم چھیڑرکھی ہے،اوراس سماج ونوجوان نسل بچاؤمہم میں پولیس کوعوام کابھرپورتعاون بھی حاصل ہے۔ذرائع کاکہناتھاکہ پولیس تھانہ بارہمولہ کی ایک ٹیم نے منگل کے روزایک کارروائی کے دوران اولڈٹاؤن بارہمولہ کے دوبدنام منشیات فروشوں محمدرفیق صوفی ولدمحمدسبحان صوفی ساکنہ محلہ جلال صاحب اورنویدمنظورنجارعر ف بوبہ نکوؤرولدمنظوراحمدنجارساکنہ اقبال کالونی کوگرفتارکرکے اُنکی تحویل سے براؤن شوگرقسم کی نشہ آوراشیاء کی بھاری مقدارضبط کرلی۔دونوں منشیات فروشوں کوپولیس تھانہ لاکرلاک اَپ میں ڈالدیاگیا،اوریہاں اُن کیخلاف ایف آئی آرزیرنمبر113/2019زیردفعہ8/21-29این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیاگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ دونوں منشیات فروشوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے تاکہ اُ نکے مزیدساتھی اسمگلروں کے بارے میں سراغ لگایاجاسکے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسی نوعیت کی ایک اورکارروائی کے دوران پولیس پوسٹ دلنہ بارہمولہ کی ایک ٹیم نے نشہ آورادویات کادھندہ کرنے والے چاراسمگلروں کوحراست میں لے لیا۔ذرائع نے بتایاکہ محسن یوسف عرف منہ میرولدمحمدیوسف ساکنہ دلنہ،دانش قاضی ولدعبدالحمیدقاضی ساکنہ بونیاراوڑی حال دلنہ بارہمولہ،محمدعباس میرعرف واصل ولدغلام محمدمیرساکنہ دلنہ اورصدام حسین خان ولدمحمدحسین خا ن ساکنہ کانسپورہ بارہمولہ کوایک کارروائی کے دوران گرفتارکرکے اُ نکی تحویل سے براؤن شوگرقسم کی 209گرام نشہ آوراشیاء اور297نشہ آورکیپسول برآمد کی گئیں۔پولیس حکام نے خبردارکیاکہ منشیات اورنشہ آورادویات کاغیرقانونی دھندہ کرنے والوں کانشانہ نوجوان نسل اورزیرتعلیم طلاب ہوتے ہیں،اسلئے والدین اورمدرسین اپنے بچوں اورشاگردوں کی حرکات وسکنات پرکڑی نظررکھاکریں،اورگھروں یاتعلیمی اداروں کے گردونواح میں گھومنے والے مشکوک افرادکے بارے میں پولیس کوفوری طورمطلع کیاکریں۔
ادھر وسطی ضلع بڈگام کے مختلف مقامات پر پولیس نے ناکے اور تلاشیوں کے دوران 10منشیات فروش کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں منشیات ضبط کی ہے۔پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نصرا للہ پورہ بڈگام کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران تین افراد، معراج الدین میر ساکنہ چھون بڈگام، سعید ارسلان ساکنہ گوٹی پورہ بڈگام حال ہاوسنگ کالونی اوم پورہ اور عبید شفیع صوفی ساکنہ ہاوسنگ کالونی اوم پورہ، کی گرفتاری عمل میں لا کر ان سے پوچھ گچھ شروع کی جس دوران گرفتار شدگان نے بد نام زمانہ منشیات فروش گلزار احمد ڈار عرف گل سکا ساکنہ نادی گام بڈگام کا نام ظاہر کیا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ اسمگلر کو بھی حراست میں لے لیا۔بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے منشیات فروشوں کے قبضے سے فکی اور دوسری نشہ آور اشیابرآمد کی گئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 198/2019کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ادھر نارہ بل پل کے نزدیک بڈگام پولیس نے ناکہ لگایا جس دوران مدثر احمد میر ساکنہ کرہامہ کنزر، زبیر احمد میر ساکنہ مازہامہ اور سجاد ہجام ساکنہ چیر گیون ماگام نامی منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے 320کوڈین بوتلیں، 24نشیلی کپشول اور24ہزار جعلی کرنسی کے نوٹ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 88/2019کے تحت پولیس اسٹیشن ماگام میں کیس درج کرکے تفتیش شروع کی ہے علاوہ ازیں چاڈورہ پولیس نے دو منشیات فروشوں، بشیر احمد صوفی اور غلام محمد گنائی ساکنہ پاتری گام کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 21کلو 3سو گرام خشخاش برآمد کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 118/2019کے تحت چاڈورہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
اس دوران پولیس نے بتایا خانصاحب پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش، غلام حسن شیخ ساکنہ یاری کھاہ کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کے قبضے سے 120گرام چرس برآمد کرکے تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 104/2019کے تحت خانصاحب پولیس اسٹیشن میں کیس رجسٹر کرکے مزید تحقیقاتی عمل کا آغاز کیا ہے۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
