تازہ ترین
سوپور میں جیش کا بالائے زمین کارکن گرفتار
خبراردو: شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کے بالائے زمین کارکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں سیکورٹی فورسز نے جمعہ کی صبح ایک ناکے کے دوران جنگجوؤں کے بالائے زمین کارکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ سیکورٹی ذرائع سے معلوم ہوا کہ سوپور کے پرے پورہ رفیع آباد علاقے میں سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ایک ناکہ لگایا جس کے بعد یہاں سے گزرنے والے راہ گیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
اسی اثنا میں توحید احمد لون نامی نوجوان کی مشکوک حرکت کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے ان کی تلاشی لی جس دوران نوجوان کی تحویل سے ایک پستول، ایک میگزین اور گولیوں کے کئی راؤنڈ ضبط کئے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدہ نوجوان نے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ جیش محمد نامی عسکری نتظیم کیلئے بالائے زمین کارکن کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہا تھا۔ ادھر پولیس نے واقعے کے حوالے سے ڈنگی وچھ پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 114/2019 درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
دنیا
یمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
صنعا، یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی مسلح افواج نے الزام عائد کیا ہے کہ حوثی باغیوں نے بحیرۂ احمر کے ساحلی شہر المخا (موکا) اور وسطی شہر مارب کے رہائشی علاقوں پر بیلسٹک میزائل حملے کیے ہیں۔
یمنی فوج کے مطابق پیر کو کیے گئے ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ حملے حوثیوں کی جانب سے ایک روز قبل المخا اور اس کی بندرگاہ پر کیے گئے میزائل حملوں کے بعد ہوئے، جن میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے۔ حملوں سے بندرگاہی علاقے کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی وسطی صوبے شبوا میں حوثیوں کے ڈرون حملے میں یمنی حکومت کے دو فوجی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔
یمنی فورسز نے کہا ہے کہ انہوں نے مشرقی الجوف، شمال مغربی صعدہ اور وسطی مارب کے علاقوں میں حوثیوں اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
یمن میں فریقین کے درمیان حالیہ جھڑپوں کو کئی برسوں میں ہونے والی شدید ترین کشیدگی قرار دیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرونڈبرگ نے خبردار کیا ہے کہ یمن کو اپریل 2022 کی جنگ بندی کے بعد سے بڑے پیمانے پر دوبارہ جنگ چھڑنے کا سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ کشیدگی سے 2022 کی جنگ بندی سے حاصل ہونے والی پیش رفت خطرے میں پڑ سکتی ہے اور یمن ایک وسیع تر علاقائی تنازع میں گھسیٹا جا سکتا ہے، جس کے ملک کے عوام کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے۔
یواین آئی۔ ع ا۔
دنیا
کیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
تہران، ایران نے پیر کو بتایا کہ کیسپین سمندر کی قانونی حیثیت سے جڑے معاہدے کو منظوری دینے پر آخری فیصلہ ایران کی پارلیمنٹ کرے گی۔
ایران کے غیر ملکی امور کی وزارت کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس کے ساتھ ہی ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا کہ یہ قدم حالیہ علاقائی پیش رفت یا کسی دوسرے ملک کے دباؤ سے متاثر ہے۔ دارالحکومت تہران میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں مسٹر بقائی نے واضح کیا کہ بین الاقوامی معاہدوں پر ایران کے فیصلے پوری طرح آزادانہ اور اس کے اپنے قومی مفادات پر مبنی ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگست 2018 میں کیسپین سمندر کے پانچ ساحلی ممالک (ایران، روس، آذربائیجان، قزاقستان اور ترکمانستان) کے دستخط شدہ اس معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے سے پہلے کئی سال تک وزارتِ خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں میں جائزے کے تحت رکھا گیا تھا۔
مسٹر بقائی نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ اس معاہدے کو پارلیمنٹ میں بھیجنے کا وقت حالیہ جنگ یا کسی بیرونی دباؤ سے جڑا تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات سے جڑے فیصلے آزادانہ طور پر لیتا ہے اور بین الاقوامی معاہدوں پر ایران کا موقف پوری طرح سے اس کے اپنے مفادات پر مبنی ہوتا ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پانچوں دستخط کنندہ ممالک کی توثیق کے بغیر یہ معاہدہ نافذ نہیں ہو سکتا، اسی لیے دیگر چار ممالک چاہتے ہیں کہ یہ معاہدہ جلد از جلد نافذ ہو۔ مسٹر بقائی نے واضح کیا کہ وزارتِ خارجہ نے اس معاہدے پر اپنا کام پورا کر لیا ہے، لیکن ایران کے آئین کے تحت اس پر آخری فیصلہ لینے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
کابینہ میں توسیع ’کسی وقت‘ ہوگی، عمر عبداللہ
سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو کہا کہ ان کی وزراء کونسل میں توسیع ’’کسی وقت‘‘ ہوگی، تاہم انہوں نے 15 اگست سے قبل کابینہ میں توسیع کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا۔
مجوزہ کابینہ میں توسیع سے متعلق صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاکہ ’’یہ کام جاری ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ میں توسیع 15 اگست سے پہلے نہیں ہوگی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان وزراء کے ساتھ ناانصافی ہوگی جنہیں یومِ آزادی کے موقع پر تقریر کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ’’وہ اپنی تقریر کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہیں اپنی تقریر کرنے دیں۔‘
عمر عبداللہ نے کابینہ میں ردوبدل کے بارے میں بار بار پوچھے جانے پر حیرت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ ’’کیا آپ کبھی دہلی میں وزیر اعظم صاحب سے یہ سوال کرتے ہیں؟ وہاں کئی مہینوں سے کابینہ میں ردوبدل، ردوبدل، ردوبدل کی بات ہو رہی ہے، لیکن وہاں کوئی یہ سوال نہیں پوچھتا۔ یہاں آپ اتنے فکرمند ہیں۔ یہ کسی وقت ہو جائے گا، فکر نہ کریں۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے پارلیمنٹ میں جاری تعطل ختم ہونے کے امکانات کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل، جن میں طلبہ کے احتجاج اور پولیس کارروائی سے متعلق معاملات بھی شامل ہیں، کا جواب دینا چاہیے۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ ’’اگر مرکزی وزیر داخلہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات یا مسائل کا جواب دینے والے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔ پارلیمنٹ یا کسی بھی اسمبلی کا مقصد یہی ہے۔ اپوزیشن کا کام مسائل اٹھانا ہے اور حکومت کا کام ان مسائل کا جواب دینا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی وزیر داخلہ جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج اور حالات سے نمٹنے کے طریقہ کار سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہیں تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ’’اگر معزز وزیر داخلہ سوالات کا جواب دیتے ہیں اور پارلیمنٹ دوبارہ کام شروع کر دیتی ہے تو یہ اچھی بات ہے۔ لوگ چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چلے۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے پارلیمنٹ چلانے پر ہونے والے بھاری اخراجات کی جانب بھی توجہ دلائی اور کہا کہ جب ایوان میں خاطر خواہ کام نہ ہو اور کارروائی متاثر ہو تو لوگ ناخوش ہوتے ہیں۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ ’’پارلیمنٹ چلانے میں بہت زیادہ رقم خرچ ہوتی ہے۔ لیکن اگر وہاں کوئی کام نہیں ہوتا تو لوگوں کو یہ پسند نہیں آتا۔‘‘
پارلیمنٹ کے اجلاس کے باقی دنوں کے پرامن اور معمول کے مطابق گزرنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’مجھے امید ہے کہ پارلیمنٹ کے باقی دن اچھے گزریں گے۔‘‘
یواین آئی۔ظ ا
-
دنیا18 hours agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان23 hours agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا23 hours agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا17 hours agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا1 day agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا17 hours agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
دنیا15 hours agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
جموں و کشمیر16 hours ago7.12 لاکھ روپے کے کپواڑہ پل گھپلے کے معاملے میں اے سی بی نے 10 افراد کے خلاف فردِ جرم عائد کی
-
جموں و کشمیر16 hours agoکابینہ میں توسیع ’کسی وقت‘ ہوگی، عمر عبداللہ
-
دنیا7 minutes agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
