تازہ ترین
حریت مسئلہ کشمیر کے جائز فریق نہیں: بی جے پی
خبراردو: بی جے پی کا کہنا ہے کہ حریت لیڈران کے ساتھ بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیوں کہ وہ مسئلہ کے جائز فریق نہیں ہے۔پارٹی نے بتایا کہ اسمبلی الیکشن سے قبل وہ انتخابی گڑ جوڑ پر یقین نہیں رکھتی۔
بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکرٹری اشوک کول نے کہا کہ حریت لیڈران کیساتھ بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حریت مسئلہ کشمیر کے جائز فریق میں شمار ہی نہیں ہوتی لہٰذا ان کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بات چیت ہونا ایک اچھی بات ہے لیکن صرف اُن عناصر کیساتھ جو حقیقی اور جائز فریق ہوں۔ ”حریت والے مسئلہ کشمیر کے جائز فریق نہیں ہے، ان کے بچے اور دیگر رشتہ دار بیرون ممالک شاہانہ انداز میں زندگی گزار رہے ہیں لہٰذا ان کے ساتھ بات چیت ناممکن ہے“۔
اشوک کول کا کہنا تھا کہ ”کشمیری نوجوان، تجارت پیشہ افراد اور دیگر لوگ جنہوں نے یہاں کے حالات کی وجہ سے بہت کچھ سہا اور برداشت کیا، صرف انہی کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیے“۔انہوں نے خلاصہ کیا کہ حکومت بات چیت کے حوالے سے سنجیدہ ہے جس کیلئے کئی محاذوں پر کام جاری ہے۔ کول کا کہنا تھا کہ حکومت نے ابھی تک مختلف طبقوں کے ساتھ مسئلہ کے حوالے سے بات چیت کی۔بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اب بی جے پی سے خائف نہیں ہے کیوں کہ وہ اب حقائق سے باخبر ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اس بات کا ادراک حاصل ہوچکا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کشمیریوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہی کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا تب حیران ہوکر رہ گیا جب کشمیری نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے میرے ساتھ فوٹو (سیلفی) اُٹھائی جو اس بات کا عکاس ہے کہ کشمیری عوام کو بی جے پی پر اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی روز اول سے یہ کہتی آرہی ہے کہ کشمیر کے حوالے سے جو باتیں پھیلائی جارہی ہے وہ صحیح نہیں ہے۔ ہم ابتدا سے ہی کہتے آرہے ہیں اگر کشمیر کے کسی مخصوص حصے میں کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے تو اس سلسلے میں پورے کشمیر کو بدنام کرنا مناسب نہیں ہے۔اسمبلی الیکشن سے قبل انتخابی گڑ جوڑ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اشوک کول نے بتایا کہ ہر پارٹی کی طرح بی جے پی کو یہ اُمید ہے کہ وہ اسمبلی الیکشن میں مضبوط منڈیٹ کیساتھ اُبھر کے سامنے آئیگی تاہم الیکشن سے قبل کسی بھی انتخابی گڑ جوڑ پر پارٹی یقین نہیں رکھتی تاہم اس حوالے سے پارٹی حالات و واقعات کے تناظر میں ہی کوئی فیصلہ لے سکتی ہے۔
دفعہ 35Aاور 370پر بات کرتے ہوئے اشوک کول کا کہنا تھا کہ خصوصی پوزیشن کی منسوخی پارٹی کے کور ایجنڈے میں شامل ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا ہوں کہ خصوصی پوزیشن ضرور منسوخ ہوکر رہے گی لیکن یہ صرف مرکزی سرکار پر منحصر ہے کہ وہ اس حوالے سے کیا اقدامات اُٹھائیگی۔کشمیر میں جاری پارٹی ممبرشب ڈرائیور پر بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ ممبر شب ڈرائیور میں نوجوانوں کا جوش و خروش قابل دید ہے۔ ہم نے کشمیر میں پارٹی کو وسعت دینے کیلئے اقدامات اُٹھائے ہیں جس کیلئے انچارج اور معاون انچارج حضرات کو مقرر کیا گیا۔
ہم نے کشمیرمیں 4.5لاکھ جبکہ جموں میں 1.25لاکھ ممبرز کی رجسٹریشن کا ہدف طے کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی الیکشن سے قبل پارٹی کشمیر میں اپنی بیس مضبوط کرنے کیلئے کئی اقدامات اُٹھارہی ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان3 days agoسندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
