تازہ ترین
گنڈ براٹھ سوپور میں مارے گئے عسکریت پسند کی شناخت ہو گئی
خبراردو: شمالی کشمیر کے گنڈ براٹھ سوپور علاقے میں بدھوار کی صبح اُسوقت حالات کشیدہ ہوئے جب یہاں فوج اور جنگجوؤں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو گنڈ براٹھ علاقے میں 2سے 3جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فوج کی 22آر آر، جموں کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف کی مشترکہ جمعیت نے علاقے کا بدھوار کی صبح محاصرہ عمل میں لاکریہاں چھپے بیٹھے جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں تلاشی کارروائی کا سلسلہ ابھی جاری ہی تھا کہ اسی اثنا میں نزدیکی مکان میں پناہ لئے ہوئے جنگجوؤں نے فورسز پر شدید فائرنگ کی اور یہاں سے فرار ہونے کی حتی الامکان کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ جنگجوؤں کی فائرنگ کے بعد فورسز نے بھی مورچہ سنبھالتے ہوئے مکان کے ارد گرد گھیراؤ تنگ کرتے ہوئے علاقے میں فورسز کی مزید کمک کو طلب کرلیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں بدھوار کی صبح فورسز کی مختلف ٹکڑیوں نے داخل ہوکر یہاں گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا تاہم اس دوران گاؤں میں گولیوں کی گن گرج سنائی دی جس کے ساتھ ہی یہاں طرفین کے درمیان جھڑپ کا آغاز ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں میں گولیوں کی آواز سنائی دینے کے ساتھ ہی یہاں فورسز کی اضافی ٹکڑیوں کو اندرون و بیرون رابطہ سڑکوں پر تعینات کیا گیا اور کسی بھی شخص کو گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ادھرایس ایس پی سوپور نے بتایا کہ براٹھ سوپور علاقے میں مصدقہ اطلا ع ملنے کے بعد محاصرہ عمل میں لایا گیا جہاں تلاشی کارروائی جاری ہے تاہم پولیس نے سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ علاقے میں فورسز اور جنگجوؤں کے مابین گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا تاہم علاقہ ہنوز فورسز کے کڑے پہرے میں ہے۔اس دوران معلوم ہوا کہ علاقے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہونے کے بعد سکوت چھاگیا جس کے بعد فورسز نے جائے جھڑپ کے ارد گرد تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ جھڑپ اختتام پذیر ہونے کے بعد ایس ایس پی سوپور نے کہا کہ علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا ہے تاہم جائے جھڑپ سے فورسز نے ایک جنگجو کی لاش ہتھیاروں سمیت برآمد کرلی ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی کارروائی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مار ا گیا جنگجو لشکر طیبہ سے وابستہ ہے جس کی شناخت بارہمولہ کے رہنے والے عدنان چنا کے طور پر ہوئی۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مار اگیا جنگجو ارجمند بٹ نامی عام شہری کی ہلاکت میں ملوث ہے۔ ادھر علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی انتظامیہ نے سب ڈیوژن سوپور کے تحت آنے والے علاقوں میں بے لگام افواہ بازی پر روک لگانے کی خاطر موبائل انٹرنیٹ سروس کو اگلے احکامات تک معطل رکھنے کے حکم نامہ صادر کیا۔ انتظامیہ نے ممکنہ احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کی خاطر قصبہ سوپور کے تحت آنے والے تعلیمی اداروں میں بھی درس و تدریس کا عمل بند رکھنے کے احکامات صادر کئے۔ اس دوران جھڑپ کے دوران علاقے میں نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے سڑکوں پر نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے اسلام و آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اس موقعے پر فورسز کارروائی میں رخنہ ڈالنے کیلئے جائے جھڑپ کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کی جسے یہاں موجود اہلکاروں نے ناکام بنایا۔
فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی خاطر آنسو گیس کے کئی گولے داغے جس کے بعد فورسز مظاہرین کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوئے۔ علاقے میں جنگجو کی ہلاکت کے خلاف بدھوار کو مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں یہاں معمول کی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ گنڈ براٹھ سوپور میں جنگجو کی ہلاکت کی خبر جونہی ملحقہ علاقوں میں پھیل گئی تو یہاں آناً فاناً دوکانات اور تجارتی ادارے بند ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی نقل و حمل بھی غیر معمولی طو رپر متاثر ہوئی۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
