تازہ ترین
کشمیر مسئلے کو جلد حل کیا جائیگا: راجناتھ سنگھ
خبراردو: مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کشمیر کے یکروزہ دورے کے دوران اس بات کا خلاصہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو جلد حل کیا جائیگا اور دنیا کی کوئی طاقت اس کے حتمی حل میں روڑے اٹکا نہیں سکتی۔ انہوں نے حریت لیڈران کو بالواسطہ نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آزادی مانگنے والو ں نے اپنے بچوں کو بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کیلئے بھیجا جبکہ کشمیر کے اندر 12سے 14برس کی عمر کے بچوں کے ہاتھوں میں سنگ تھمادئے۔
مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کشمیر کے یکروزہ دورے کے دوران اس بات کا خلاصہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو جلد حل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسی کوئی طاقت موجود نہیں ہے جو کشمیر مسئلے کے حتمی حل میں روڑے اٹکاسکتی ہو۔ضلع کٹھوعہ کے اُوجھ علاقے میں تعمیر کئے گئے پل کا افتتاح کرنے کے دوران مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ ’’میں پوری ذمہ داری کیساتھ یہ بات کہہ رہا ہوں کہ مسئلہ کشمیر کو جلد حل کیا جائیگا۔ مجھے پوری اُمید ہے کہ عوام اس معاملے میں مکمل حمایت فراہم کریں گے‘‘۔
سنگھ کا کہنا تھا کہ میں نے کئی مرتبہ اُن لوگوں کو بات چیت کی دعوت دی جو کشمیر مسئلے کے حل کیلئے جدوجہد کا دعویٰ کرتے ہیں تاہم انہوں نے میری باتوں کو کان نہیں دھرا۔ایسے لوگوں نے کبھی بھی عوامی مفاد کے پیش نظر مسئلے کے حل کیلئے آگے آنا گوارا نہیں کیا۔ راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر اپنے بچوں کو بیرون مملک کے بڑے بڑے شہروں میں حصول تعلیم کی غرض سے بھیجتے ہیں لیکن یہاں کشمیر میں 12سے 14برس کی عمر کے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ہاتھوں میں پتھر تھما دیتے ہیں۔مرکزی وزیر نے حریت لیڈران کو بالواسطہ نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حریت لیڈران نے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرونی ممالک بھیج دیا لیکن یہاں پرتنائو صورتحال کو جنم دینے کیلئے 12سے 14برس کی عمر کے بچوں کے ہاتھوں میں سنگ تھما دیا۔انہوں نے حریت لیڈران کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ(حریت) کے ذہن میں کس قسم کی آزادی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ’’کیا حریت والے پاکستان طرز کی آزادی کے خواہش مند ہے؟ میں علیحدگی پسندوں کو آج یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ آپ چاہے بات چیت کیلئے آگے آئو یا انکار کرو، مسئلہ کشمیر جلد ہی حل ہونے والا ہے۔اس موقعے پرمرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذاتی اور ملکی مفادات کیلئے کام کریں۔
آپ لوگوں کے پاس بہت سارے مواقع موجود ہیں، آپ لوگ دفاعی فورسز میں شامل ہوسکتے ہو، آپ کھیل کے میدان میں اپنا لوہا منوا سکتے ہو۔ میں یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ جموں وکشمیر کے عوام کے پاس مواقع کی کوئی قید نہیں ہے، آپ کے پاس بے شمار شعبے پڑے ہے جس کے ذریعے آپ قوم و ملت کی خدمت انجام دے سکتے ہو۔یاد رہے مرکزی وزیر داخلہ نے کٹھوعہ کے اُوجھ علاقے میں ریاست کے سب سے بڑے پل کا افتتاح کیا جسے بارڈر روڑس آرگنائزیشن نے تعمیر کیا ہے۔راجناتھ سنگھ نے دورے کے دوران کرگل دراس جاکر یہاں کرگل جنگ کی 20سال مکمل ہونے پر یہاں مارے گئے فوجی اہلکاروں کے حق میں ایک یادگار پر حاضری دی۔ اس موقعے پر انہوں نے یہاں موجود فوجی اہلکاروں کیساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔ موصوف کے ہمراہ مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ اور فوجی سربراہ جنرل بپن راوت بھی موجود تھے۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
