تازہ ترین
وادی میں رحمت باراں، گرمی سے ملی راحت ،شہر کی اکثر سڑکیں زیر آب: مکمل رپورٹ
خبراردو: وادی کشمیر کے شمال و جنوب میں کئی گھنٹوں تک شدید بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں اہل وادی نے جھلسادینے والی گرمی سے راحت کی سانس لی۔
وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز کی سخت جھلسا دینی والی گرمی کے بعد محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعرات کی صبح شہر سرینگر اور وادی کے شمال و جنوبی میں کئی گھنٹوں تک شدیدبارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں اہل وادی نے سخت گرمی سے کافی حد تک راحت کی سانس لی۔ اس دوران بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں بھی بڑی حد تک تبدیلی واقع ہوئی۔ اس دوران موسلا دھاربارشوں کے نتیجے میں شہر سرینگر میں ہر طرف پانی جمع ہوا اور لوگوں کا عبور و مرور مشکل ہوگیا۔شہر کے قلب لالچوک کی گلی کوچوں میں بھی ناقص ڈرینج سسٹم کی وجہ سے بہت زیادہ پانی جمع ہوا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی آمد ورفت بری طرح متاثر ہوئی۔شہر کے راجباغ،جواہر نگر،کرن نگر علاقوں سے بھی سڑکوں اور رہائشی علاقوں کے اندرپانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں یہاں اندرون و بیرون سڑکیں ندی نالوں کی شکل اختیار کرگئیں۔سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے نتیجے میں جہاں راہ گیروں کو بھی مشکلات اُٹھانی پڑی وہیں گاڑیوں کی آواجاہی میں بھی سخت رکاوٹیں پیش آئیں جس کے نتیجے میں دوپہر سے قبل کئی علاقوں میں سڑکوں پر مکمل سناٹا چھایا رہا۔
سٹی رپوٹر کے مطابق شہر سرینگر کے دل کہلانے والے لاچوک اورملحقہ علاقوں میں پانی کی سطح اس قدر زیادہ تھی کہ چھوٹی گاڑیوں کے اندر بھی بارشوں کا پانی داخل ہوا۔مختلف مقامات پر میڈیا کے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے عام لوگوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی سرینگر اس اہم مسئلے کو کئی برسوں سے حل کرنے میں ناکام رہی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معمولی بارشوں کے بعد شہر میں چلنا محال بن گیا ہے۔ ادھر وادی کے سیر پرآئے سیاحوں نے بھی بارش کا لطف اٹھایا تاہم جگہ جگہ بارشوں کے بعد ٹرانسپورٹ غائب رہنے کے نتیجے میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سیاحوں نے اتنی کم بارش ریکارڑ ہونے کے باوجود منٹوں میں شہر کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا۔جہاں ایک طرف جھلسا دینے دینے والی گرمی کے بعد صبح سے ہونے والی بارشوں نے عوام کو راحت بخشی تاہم اْن کیلئے پانی جمع ہونے کی تازہ مصیبت نے سر نکالا ہے جو عوام کے لئے باعث پریشانی بن گیا ہے۔
ادھر کے این ایس نامہ نگار نے شمالی کشمیر کے کپوارہ سے اطلاع دی ہے کہ کپوارہ کے لولاب کے ہارڈن،سیور نامی گاؤں میں جمعرات کو موسلادھار بارشوں کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی جس دوران علاقے میں بارشوں کے تیز بہاؤ نے6سالہ بچے کو اپنے ساتھ بہالے کر بری طرح زخمی کردیا۔ اس دوران اگر چہ مقامی لوگوں نے بچے کو فوری طور پر پانی سے باہر نکال کر طبی مرکز لے جانے کی کوشش کی تاہم یہاں موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اس دوران پولیس نے بچے کی شناخت برہان احمد ملا ولد اعجاز احمد ملا کے طور پر کی اور کہا کہ بچے کی جانب نالے میں پیر پھسلنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ادھر لولاب کے کئی علاقوں میں تیز بارش نے کئی رہائشی مکانوں اور کھڑی فصلوں کو نقصان سے دوچار کیا ہے۔نیز پلوامہ اور شوپیان سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ضلع کے متعدد علاقوں میں صبح آٹھ بجے کے قریب بارشیں شروع ہوئی جس کے نتیجے میں لوگوں نے زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ادھر اننت ناگ کولگام اور سیاحتی مقام پہلگام سے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ مذکورہ علاقوں میں زوردار بارشیں ہوئیں جہاں یاتریوں کے ساتھ ساتھ سیاح اور عام لوگوں نے لطف اٹھایا ہے۔ ادھر سرینگر لہہ شاہراہ پر بارشوں کے نتیجے میں ایک تودا گر آنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بند کیا گیا ہے۔
ادھر انتظامیہ نے بتایا شہرسرینگر میں جمع بارشوں کے پانی کو نکالنے کے لئے مشینری اور عملے کو متحرک کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ پانی کی نکاسی کیلئے مخصوص پمپوں کو متحرک کیا گیا ہے تاکہ اْس پانی کی نکاسی عمل میں لائی جاسکے جو صبح سے ہوئی زور دار بارشوں سے جمع ہوا تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پانی کی نکاسی کیلئے مخصوص پمپ متحرک کئے گئے ہیں سرینگر میں 80نکاسی کے پمپوں اور115موبائیل مشینوں کو کام پر لگایا گیا ہے تاکہ جمع پانی کی نکاسی عمل میں لائی جاسکے۔ادھرمحکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آنے والے دو دنوں تک بارشوں کا امکان برقرار رہیگا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
