تازہ ترین
طلاق ثلاثہ بل مسلم خواتین کی زندگی اجیرن بنا دے گا: نیشنل کانفرنس
خبراردو: مرکز میں برسراقتدار جماعت کی طرف سے (تحفظ حقوقِ شادی) بل 2019کو مسلم خواتین کیلئے راحت قرار دینے کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں تجویز کردہ مذکورہ بل مسلم خواتین کی حالت ابدتربنا دے گا۔
بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پارٹی کے رکنِ پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے ایسے حربوں پر زبردست برہمی کا اظہار کیا جن کے تحت ایسا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ دین اسلام،جس نے ساڑھے14سو سال پہلے خواتین کے حقوق بشمول جائیداد کا حق دلائے اور شادی کو سول کنٹریکٹ قرار دیا دیتے ہوئے مخصوص حالات میں خواتین کو شادی کے بندھن سے الگ ہونے کا حق فراہم کیا، میں جنسی انصاف کا فقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بل طبقاتی قانون سازی کا حصہ ہے، اس میں بغیر کسی قابل ذکر فرق کے صرف ایک طبقے کو قانون سازی کیلئے اُٹھایا گیا ہے، اس لئے یہ آئین کے تحت جائز نہیں۔
مرکزی وزیرِ قانون کے اُس دعوے کہ پارلیمنٹ یہ قانون نافذ کرنے کا اہل ہے، کو مسترد کرتے ہوئے مسعودی نے کہا کہ ایک بار سپریم کورٹ کی طرف سے طلاق ثلاثہ کو غیر قانون قرار دینے کے بعد ایک قانون نافذ کرنے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی قانون بن گیا تھا اور ایسے معاملات میں اسی قانون کے تحت کارروائی ہوتی۔ مسعودی نے ان دعوؤں کو بھی مسترد کیا جن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بل کو سپریم کورٹ کے فیصلے مطابق لایا گیا ہے، کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں طلاق ثلاثہ کو مجرمانہ قرار نہیں دیا گیا ہے، جیسا پیش کردہ بل میں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلاق ثلاثہ کو قابلِ سزا جرم بنانے اور 3سال کی قید سزا سے ایک کنبہ خودبہ خود الگ ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے بل کے ذریعے ایک کنبے یا ازدواجی زندگی کو کیسے مضبوط بنایا جاسکتا ہے جو ایک بیوی کو شوہر کیخلاف مقدمہ چلانے، گرفتار کرنے، حراست میں رکھنے اور تین سال قید میں رکھنے کا حق فراہم کرتا ہو اور ساتھ اس سارے عمل کے دوران شوہر کو اپنی بیوی کی تمام ذمہ داریاں نبھانے کا بھی پابند بناتاہو۔ جسٹس مسعودی نے ایوان میں کہا کہ نیشنل کانفرنس طلاق ثلاثہ کو مجرمانہ قرار دینے کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
