تازہ ترین
سید سحرش اصغر پہلی خاتون ناظمہ محکمہ اطلاعات تعینات، سید حنیف بلخی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر مقرر
خبراردو: ریاستی حکومت نے انتظامیہ کے مختلف شعبوں میں کام کاج کو فعال اور بہتر بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر سینئر افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی۔
ریاستی حکومت نے منگلوار کو انتظامیہ کے مختلف شعبوں میں کام کاج کو فعال اور بہتر بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر سینئر افسران کے تبادلے اورتقرریاں عمل میں لائی۔ریاستی سرکار نے ڈپٹی کمشنربڈگام آئی اے ایس آفیسر بیچ2013 سید سحرش اصغر کو اپنے عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے محکمہ اطلاعات جموں وکشمیر کے ناظم کے طور پر تعینات کردیا۔ سید سحرش اصغر کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے محکمہ اطلاعات میں پہلی ناظم خاتون کے طور پر محکمہ کا چارج سنبھالا ہے۔ اسی طرح سید حنیف بلخی کو ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی گلمرگ کے چیف ایکزکیوٹیو افسر کے عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔سشما چوہان جو آئی اے ایس بیچ 2009سے تعلق رکھتی ہیں، کو ڈپٹی کمشنر سانبہ سے تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جموں کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔رمیش کمار آئی اے ایس 2011نیچ جو فی الوقت ڈپٹی کمشنر جموں کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرتے ہوئے محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ آونی لواسہ آئی اے ایس بیچ 2013کو ڈپٹی کمشنر لیہہ سے تبدیل کرتے ہوئے ایرا میں بطور سی ای او کے عہدے پر تعینات کردیا گیا، اسی طرح وکاس کنڈل آئی اے ایس بیچ 2013کو ایڈیشنل سی ای او کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔
اسی طرح ریاستی سرکار نے تازہ حکم نامے کے مطابق آئی اے ایس آفیسر گلزار احمد ڈار جنہیں محکمہ اطلاعات جموں وکشمیر کے ناظم پر تعینات کیا گیا تھا کو اپنے عہدے سے تبدیل کرکے جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کیساتھ اگلے احکامات تک منسلک رکھا گیا۔آئی اے ایس آفیسر بیچ 2014اویس احمد کو ڈپٹی کمشنر شوپیان سے تبدیل کرکے چیف ایکزکیوٹیو آفیسر جے اینڈ کے ای ڈی اے تعینات کیا گیا۔اسی طرح آئی اے ایس آفیسر بیچ 2015سچن کمار ویشی جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیہہ کے عہدے پر تعینات تھے کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیہہ لیہہ مقرر کیا گیا۔ چودھری محمدیاسین آئی اے ایس آفیسر بیچ 2015جو کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شوپیان تعینات کیا گیا۔ریحانہ بتول کے اے ایس آفیسر، جو جموں وکشمیر ٹورسٹ ڈیولپمنٹ کارپورریشن میں بطور ایم ڈی کے عہدے پر تعینات تھیں، کو تبدیل کرکے ڈی جی سوشل ویلفیئر جموں تعینات کیا گیا۔اسی طرح ناظم زئی خان کے اے ایس جو فی الوقت محکمہ خزانہ میں اسپیشل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر رام بن تعینات کیا گیا۔روہت کھجوریہ کے اے ایس جو سرمائی سیکرٹریٹ میں حکومت کے خصوصی سیکرٹری کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سانبہ تعینات کیا گیا۔کے اے ایس آفیسر اروند شرما جو کہ جے کے ای ڈی اے میں بطور چیف ایکزکیوٹیو آفیسر کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرتے ہوئے محکمہ ریونیو میں اسپیشل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔
اسی طرح طارق حسین گنائی کے اے ایس آفیسر جو محکمہ اسٹیٹس کے ناظم کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے، کو عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بڈگام تعینات کردیا گیا۔کے اے ایس آفیسر شوکت اعجاز بٹ جو ڈپٹی کمشنر رام بن کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کولگام تعینات کیا گیا۔شمیم احمد کے اے ایس آفیسر جو فی الوقت ڈپٹی کمشنر کولگام کے فرائض انجام دے رہے تھے، کو عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے محکمہ خزانہ میں اسپیشل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔اصغر حسین کے اے ایس آفیسر جو جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں احکامات کے منتظر تھے، کو جموں وکشمیر ٹورسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں بطور ایم ڈی تعینات کردیا گیا۔ڈاکٹر بھارت بھوشن کے اے ایس آفیسر جو فی الوقت محکمہ سوشل ویلفیئر جموں میں بطور ناظم اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، کو عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے شیڈو ل کاسٹ، شیڈول ٹرائب محکمہ میں بطور ایم ڈی تعینات کیا گیا۔ اسی طرح راجیش کمار سرنگل کے اے ایس آفیسر جو چیف الیکٹورل آفیسر جموں وکشمیر کے محکمہ میں ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرتے ہوئے ڈیوژنل کمشنر جموں کے دفتر میں ایڈیشنل کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔
تازہ حکم نامے کے مطابق کلدیپ کرشن سدھا جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کے عہدے پر براجمان تھے، کو تبدیل کرکے ہمہ وقت ڈپٹی کمشنر ریلیف آرگنائزیشن (مہاجرین) کشمیر تعینات کیا گیا۔حکم نامے کے مطابق کے اے ایس آفیسر انعام الحق صدیقی جو کہ حکومت کی شکایتی سیل میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرکے سی ای او ٹی ڈی سی گلمرگ تعینات کیا گیا۔ ان کے بدلے شکایتی سیل میں تعینات ڈاکٹر دیس راج بھگت (ایڈیشنل سیکرٹری) اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ شکایتی سیل میں بطور حکومت کے ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
پاکستان
کویت کے ساتھ معاہدے سے پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں دفاعی حصار وسیع
اسلام آباد، پاکستان اور کویت نے جمعرات کو ایک نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان کی وزارت دفاع کے مطابق یہ معاہدہ 2023 سے موجود فوجی تعاون کے فریم ورک کو نمایاں طور پر وسعت دیتا ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اور کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح نے راولپنڈی میں ’پروٹوکول ایگریمنٹ 2026‘ پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت پاکستانی مسلح افواج کویت کی فوج کی تربیت، دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور سرحدی انتظام میں معاونت کریں گی۔یہ معاہدہ جون 2023 میں طے پانے والے ایک بنیادی معاہدے کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کی کویت نے گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر توثیق کی تھی۔
یہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے بڑھتے ہوئے سلسلے میں تازہ ترین پیش رفت ہے۔
حالیہ برسوں میں پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدہ کیا، سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ ’مکہ پیکٹ‘ کے نام سے سہ فریقی اجتماعی سلامتی کے معاہدے میں شمولیت اختیار کی، سعودی عرب میں ہزاروں فوجی اور ایک جنگی طیاروں کا اسکواڈرن تعینات کیا اور قطر کے ساتھ فوجی تربیتی تعاون کو بھی وسعت دی ہے۔
پاکستان کئی دہائیوں سے خلیجی ممالک کی افواج کو تربیت اور افرادی قوت فراہم کرتا آیا ہے۔ تاہم اب فرق اس تعاون کی رفتار اور نمایاں حیثیت میں آیا ہے اور خلیجی دارالحکومت خاموش تعاون کے بجائے باضابطہ معاہدوں کے ذریعے اسے ادارہ جاتی شکل دینے پر آمادہ نظر آتے ہیں۔
معاہدوں کے اس سلسلے سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر خلیجی ممالک مسلسل پاکستان کا رخ کیوں کر رہے ہیں اور پاکستان ان معاہدوں کے ذریعے کیا حاصل کر رہا ہے؟
کویت اسلام آباد کے ساتھ دفاعی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے والا تازہ ترین خلیجی ملک ہے۔
کویت کے ساتھ پاکستان کا دفاعی تعاون 1960 کی دہائی کے اواخر سے جاری ہے۔ 1990-91 کی خلیجی جنگ کے دوران بھی پاکستان نے سعودی عرب میں ایک بڑا فوجی دستہ بھیجا تھا، جو 1990 میں عراق کی جانب سے کویت پر حملے کے بعد مکہ اور مدینہ کے اطراف دفاعی پوزیشنوں پر تعینات کیا گیا تھا۔
پاکستان کے سابق دو ستارہ جنرل اور اب دفاعی تجزیہ کار زاہد محمود نے کہا کہ یہی تاریخ جمعرات کو ہونے والے معاہدے کا پس منظر ہے۔انہوں نے کہا، ’’پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کوئی نئی بات نہیں ہے۔‘‘
محمود کے مطابق کویت کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا موازنہ گزشتہ ستمبر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دستخط کردہ ’اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ‘ (ایس ایم ڈی اے) سے نہیں کیا جاسکتا۔ کویت معاہدے میں مکہ پیکٹ یا ایس ایم ڈی اے جیسی کوئی شق شامل نہیں، جن کے تحت کسی ایک فریق پر جارحیت کو تمام فریقوں پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگ کے آغاز کے بعد ایران کا آبنائے ہرمز پر سابقہ کنٹرول بڑی حد تک کم ہوا: امریکہ کا دعویٰ
واشنگٹن/تہران، امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے جنگ کے آغاز کے بعد سے آبنائے ہرمز پر ایران کی گرفت کو بتدریج کمزور کر دیا ہے۔ واشنگٹن کے مطابق جو کارروائی ابتدا میں ایران کی میزائل اور جوہری صلاحیتوں کے خلاف مہم کے طور پر شروع ہوئی تھی، وہ اب دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں سے ایک پر کنٹرول حاصل کرنے کی طویل جنگ میں تبدیل ہو چکی ہے، جو جنگ کے آغاز سے ہی تہران کا سب سے مؤثر دباؤ کا ذریعہ رہی ہے۔
امریکی حکام کا خیال ہے کہ آبنائے ہرمز کی بدلتی ہوئی صورتحال جنگ میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے، جس سے عالمی توانائی منڈیوں پر دباؤ کم ہوگا اور واشنگٹن کو تہران کے ساتھ مستقبل کے مذاکرات میں زیادہ اثر و رسوخ حاصل ہوگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک فون انٹرویو میں ’ایکسِیوس‘ سے کہا، ’’وہ جگہ کھلی ہوئی ہے۔ ایرانی ردعمل بہت معمولی ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ ہم دوبارہ ان پر حملہ کریں۔ یہی پوری بات ہے، باقی کسی چیز کی اہمیت نہیں۔‘‘
جنگ شروع ہونے کے وقت آبنائے ہرمز کھلی ہوئی تھی، عالمی سطح پر تیل کی ترسیل معمول کے مطابق جاری تھی اور برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 72 ڈالر فی بیرل تھی۔
دو اسرائیلی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا فیصلہ اس وقت پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری نے کیا تھا۔ جنگ کے پہلے 72 گھنٹوں کے اندر ایران نے آبی گزرگاہ کی بندش کا اعلان کیا اور خبردار کیا کہ گزرنے کی کوشش کرنے والے ٹینکروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
اسرائیلی اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے بعد تنگسیری نے ایرانی افواج کو آبنائے ہرمز کے اندر ’ٹریفک سیپریشن اسکیم‘ یعنی بین الاقوامی جہاز رانی کے مرکزی راستے میں بحری سرنگیں بچھانے کا حکم دیا۔ تنگسیری تین ہفتے بعد بندر عباس میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔
حملوں اور سمندری سرنگوں کے خطرے کے باعث آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی۔ اس کے نتیجے میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 126 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی اور عالمی توانائی منڈیوں پر شدید دباؤ پڑنے لگا۔
ٹرمپ نے 8 اپریل کو جنگ بندی پر اتفاق کیا، جس کی ایک وجہ امریکہ میں ایندھن کی قیمتوں میں بڑے اضافے اور توانائی منڈیوں کے دباؤ کو بھی قرار دیا گیا۔ یہ بالکل اسی نوعیت کا معاشی خلل تھا جسے ایران پیدا کرنا چاہتا تھا۔
دو ماہ بعد امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا مرکزی معاملہ بن گیا۔ تاہم آبی گزرگاہ مکمل طور پر معمول پر نہ آسکی اور جلد ہی یہ معاہدہ بھی ناکام ہوگیا۔
مفاہمتی یادداشت کے خاتمے کے بعد امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کو اپنے طور پر دوبارہ کھولنے کی کوشش شروع کردی۔ امریکہ نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی، جس نے جنوبی راستے سے تجارتی جہازوں کی رہنمائی شروع کی، انہیں فضائی تحفظ فراہم کیا اور ایرانی ڈرونز اور کروز میزائلوں کو روکنے کی کارروائیاں کیں۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
