تازہ ترین
خصوصی پوزیشن کے حوالے سے سبھی سیاسی پارٹیاں متحد: محبوبہ مفتی
خبراردو: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کے حوالے سے سبھی مین اسٹریم سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر کو جن حالات کا سامنا اس وقت درپیش ہے، اُن کے تناظر میں ہمیں ہر اُس بات اور بیان سے دور رہنا ہوگا جس سے ہمارے اتحاد کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔
پی ڈی پی صدر اور سابق خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کے حوالے سے سبھی مین اسٹریم سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ وسطی ضلع بڈگام میں میڈیا نمائندوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ دفعہ 35Aاور 370کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے یہاں کی سبھی سیاسی جماعتیں ایک ہی صفحے پر ہیں۔ ”ہم چاہتے ہیں کہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس، کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ورکو متحد ہوجائیں تاکہ ہم اجتماعی طور پر کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرسکیں“۔
محبوبہ مفتی نے بتایا کہ ”دفعہ 35Aاور 370کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے جموں وکشمیر کی مین اسٹریم سیاسی پارٹیاں کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں“۔جموں وکشمیر میں اُبھرتی صورتحال کے تناظر میں کل جماعتی اجلاس بلائے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں پی ڈی پی صدر نے کہا کہ ”کل جماعتی اجلاس طلب کرنا ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر منحصر ہے، وہی اجلاس کے حوالے سے تاریخ مقرر کریں گے“۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کی جانب سے گورنر ستیہ پال ملک کیساتھ علیحدہ ملاقات کرنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ”فی الوقت ہم لوگ ہر اُس بیان اور الفاظ سے پرہیز کریں گے جس سے ہمارے اتحاد کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو“۔
انہوں نے بتایا کہ ”موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہمیں جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے تحفظ کی خاطر اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ہر اُس بیان سے پرہیز کرنا ہوگا جس سے اتحاد پر ضرب پڑنے کا اندیشہ ہو“۔اس دوران انہوں نے مرکزی سرکار کی جانب سے جموں وکشمیر میں جاری غیریقینی صورتحال پر لب کشائی نہ کرنے پر حیرانگی اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے مرکزی سرکار سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ این آئی ٹی میں زیر تعلیم بیرون ریاستی طلبا کو گھروں کو جانے کی ہدایت کیوں کی گئی؟ سیاحوں اور یاتریوں کو فی الفور کشمیر چھوڑنے کو کیوں کہا گیا؟
کیوں سازگار ماحول ہونے کے باوجود یہاں فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا؟کیوں فوج اور فضائیہ کو الرٹ رکھا گیا؟ ایسے احکامات کے پیچھے کون سے محرکات کار فرما ہیں؟ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ حکومت ہندوستان خاموش کیوں ہے؟ مرکزی سرکار کی طرف سے آج کوئی سامنے کیوں نہیں آرہا ہے؟ کوئی مرکزی لیڈر یہاں کی صورتحال پر لب کشائی کیوں نہیں کررہا ہے؟ آج وہ لوگ کہاں ہیں جو کشمیریت، جمہوریت اور انسانیت کی باتیں کرتے تھے؟ آج انہیں سانپ کیوں سونگھ گیا ہے؟
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان3 days agoسندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
