تازہ ترین
’ کشمیر کو موجودہ صورتحال سے باہر نکالنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ‘ : پی ڈی پی
خبراردو:
حلقہ انتخاب چرار شریف کے کئی علاقوں کا دورہ کرنے کے موقعے پر بات کرتے ہوئے پی ڈی پی کے لیڈر انجینئر نذیر احمد ایتو نے کہا کہ 1947 سے لے کر آج تک اپنوں نے ہی کشمیریوں کو جذباتی نعرے دے کر نہ صرف استحصال کیا بلکہ یرغمال بھی بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کو موجودہ بحرانی صورتحال سے باہر نکالنے کیلئے واحد راستہ مشترکہ سیاسی پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم تشکیل دے کر ایک ایسا لائحہ عمل ترتیب دینا چاہئے جس سے کشمیریوں کو موجودہ عذاب سے نجات دلائی جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 برسوں سے کشمیری عوام طرح طرح کے مسائل و مشکلات میں مبتلاءہوچکے ہیں جبکہ جذباتی اور استحصالی نعروں سے کشمیری عوام کو نہ صرف گمراہ کیا گیا بلکہ انہیں یرغمال بھی بنایا گیا جس کے نتیجے میں موجودہ صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کشمیر کی مین اسٹریم پارٹیوں اور یہاں کے باصلاحیت وکلاءنے آج تک کیوں نہیں دفعہ 370 کو مستقل کیا ؟ ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہند نے اس دفعہ کو یہ کہہ کر کیوں ختم کیا کہ یہ عارضی دفعہ تھی ۔ انجینئر نذید احمد ایتو نے مزید کہا کہ مین اسٹریم لیڈران کو خود احتسابی کرکے کشمیریوں کو موجودہ صورتحال سے باہر نکالنے کیلئے کوئی روڑ میپ تشکیل دینا چاہئے ، جس سے یہ خطہ مکمل طور ترقی کر سکے ۔ نذیر احمد ایتو نے مزید کہا کہ کشمیر میں بے روزگاری میں حد درجہ اضافہ ہوا ہے جس کو دور کرنے کیلئے بنیادی مسائل کو ایڈرس کرنا ضروری ہے کیونکہ جب تک بنیادی مسئلے کو ایڈرس نہیں کیا جاتا تب تک نہ تو کشمیر میں تعمیر و ترقی ممکن ہوسکے گی اور نا ہی نوجوانوں کو بہترین روزگار میسر ہوسکے گا ۔ پی ڈی پی لیڈر نے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ مظفر حسین بیگ کے حالیہ اس بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر کو ہل اسٹیٹ کا درجہ دینے کے ساتھ ساتھ دفعہ 371 کو لاگو کرکے عوام کو حقوق فراہم کئے جانے چاہئے ، کی تائید کی ۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی میں سے کسی نہ کسی کو آگے آکر عوام کے سامنے اپنا ایجنڈا رکھنا چاہئے تاکہ کشمیریوں کو موجودہ صورتحال سے باہر نکالا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے راتوں رات فیصلہ کرکے جموں و کشمیر کی تاریخ کو ہی بدل دیا ، ایسے میں سبھی سیاسی جماعتوں کو متحرک ہونا چاہئے ۔ پی ڈی پی کے لیڈر نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی نظر بندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام میں سیاسی سرگرمیاں لازمی ہیں لہٰذا کشمیر میں فوراً سے پیشتر سیاسی سرگرمیوں کو بحال کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کیلئے پی ڈی پی کے مقفل دفتر کو بھی کھول دینا چاہئے تاکہ عوامی رابطہ بحال ہوسکے اور جو خلیج اس وقت کشمیر میں پائی جارہی ہے اس کو ختم کرنے کا واحد راستہ سیاسی سرگرمیوں کی بحالی ہے ۔ دریں اثناءانہوں نے حلقہ چرار شریف میں سڑکوں کی خستہ حالی کو دور کرنے ، حالیہ برفباری سے میوہ باغات کو پہنچے نقصان کا تخمینہ لگانے اور باغ مالکان کو معقول معاوضہ دینے کے علاوہ کے سی سی لون معاف کرنے اور بے جا پاﺅر کٹوتی شیڈول کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا.
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
