تازہ ترین
شادنگرانکاؤنٹر:ملزمین حقیقت میں قصوروارتھے توانہیں قانون کے مطابق ملنی چاہیے تھی سزا:این ایچ آرسی
تلنگانہ کی راجدھانی حیدر آباد کےمضافاتی علاقے شاد نگر کے نزدیک چٹن پلّی گاؤں میں جانوروں کی ڈاکٹر دیشا کوعصمت دری کے بعد جلاکر قتل کرنے والے چار ملزمین کے پولیس تصادم میں مارے جانے کے ایک دن بعد سنیچر کے روز قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کی ٹیم نے یہاں پہنچ کرانکاؤنٹرمتعلق جانکاری حاصل کی ہے۔
وہیں پولیس نے انکاؤنٹرمیں ہلاک مہلوکین کے خلاف شاد نگر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ایچ این آر سی نے چار ملزمین کے تصادم میں مارے جانے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سینئر پولیس افسر کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم کو تصادم کے مقام کا دورہ اور جانچ کرنے کے لیے یہاں بھیجا ہے۔
اس ٹیم نے اپنی رپورٹ پیش کرنے سے قبل محبوب نگر سرکاری اسپتال کا بھی دورہ کرے کیا۔ جہاں چاروں ملزمین کی لاشیں محفوظ رکھی گئی ہیں۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے حکم پر ان لاشوں کو اسپتال میں محفوظ رکھا گیا ہے۔کمیشن نے تلنگانہ پولیس کو ایک نوٹس جاری کرکے تصادم کے سلسلے میں وضاحت بھی طلب کی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ 26 برس سے کم عمر کے چار ملزمین کا پولیس حراست کے دوران مبینہ طورپرانکاؤنٹر میں مارا جانا فکرکو موضوع ہے۔
کمیشن نے کہا ’’اگر گرفتار کئے گئے ملزمین حقیقت میں قصوروار تھے تو انہیں قانون اور عدالت کے حکم کے مطابق سزا ملی چاہیے تھی۔ تصادم کے سلسلے میں سائبرآباد پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اس وقت اپنے دفاع میں گولی چلائی جب چار میں سے دو ملزمین نے پولیس اہلکاروں سے ہتھیار چھین کر ان پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ چاروں ملزمین کا پوسٹ مارٹم محبوب نگر ضلع اسپتال میں کیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے۔
دراصل چاروں ملزمین پر 27 نومبر کی رات جانوروں کی ڈاکٹر دشا کی عصمت دری کے بعد جلاکر قتل کرنے کا الزام ہے۔ سبھی ملزمین کو اس معاملے میں 29 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعہ کی صحیح معلومات حاصل کرنے کے لئے پولیس جمعہ کی صبح ملزمین کو جائے واقعہ شاد نگر کے نزدیک چٹن پلّی گاؤں لے گئی تھی وہیں تصادم کے دوران پولیس نے چاروں ملزمین کو ہلاک کردیا۔اس انکاؤنٹر کے سلسلے میں سوال بھی اٹھ رہے ہیں اور اسی تناظر میں یہاں این ایچ آر سی کی ایک ٹیم جانچ کے لئے پہنچی ہے۔واضح رہے کہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں جمعہ کے روز سبھی ملزمین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کرانے کا ریاستی حکومت کو حکم دیا تھا۔ عدالت نے پوسٹ مارٹم کے عمل کا ویڈیو بنانے کی بھی ہدایت دی جسے 9 دسمبر تک ڈسٹرکٹ جج کو جمع کرانے کےلئے کہا گیا ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
