تازہ ترین
جموں کشمیر میں نئے صنعتی مراکز کےلئے زمین کی نشان دہی شروع
خبراردو:
سرینگر :سابقہ ریاست جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کے زریعے سے نئی صنعتوں کے قیام کے لئے حکومت نے زمین کی نشان دہی کرانا شروع کر دی ہے ۔ وفاقی علاقے کی حکومت ن کی جانب سے ان کمپنیوں کو زمین مہیا کیا جا ئے گا جنہوں نے جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے لئے اپنی رضامندی دیکھائی ہے ۔
جموں کشمیر میں اس ضمن میں کام جاری ہے اور ابھی تک سترہ ہزار کنال زمین کی نشان دہی کی گئی ہے۔
سٹیٹ انڈسٹریل ڈیولوپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر رویندر کمار نے ایک نیوز پورٹل کوبتایا ہے کہ ”لگ بھگ دس ہزار کنال زمین کی نشان دہی جموں صوبے کے کھٹوا اور سانبہ میں اور اسی طرح سے ۵۰۰۰ سے ۷۰۰۰ کنال زمین کی نشان دہی گاندربل، کپوارہ اور وادی کے دیگر اضلاع میں کی گئی ہے ۔
کمار نے کہا کہ کچھ زمین اننت ناگ کے ویسو علاقے میں بھی ہے اور نشان دہی کا عمل ابھی جاری ہے ۔
کمار کے مطابق حکومت نے جموں کشمیر کے تمام ضلعی ترقیاتی کمشنروں کو ان کے دائرے اختیار میں آنے والی سٹیٹ لینڈ کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کی ہدایات دی ہیں ۔
دوسری جانب سے ابھی تک کسی کمپنی کو جموں یا کشمیر سے صنعتی مرکز قائم کرنے کےلئے زمین مہیا نہیں کی گئی ہے ۔
واضح رہے رواں سال اگست میں خصوصی پوزیشن کی منسوخی کے دوران امیت شاہ نے کہا تھا کہ جموں کشمیر میں ترقی اسلئے نہیں ہے کیوں کہ وہاں پر باہرکا کوئی انڈسٹری چلانے کےلئے زمین نہیں خرید سکتا ۔
دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد سے اب تک چالیس کے قریب غیر مقامی کمپنیوں کی جانب سے جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی رضامندی دیکھائی ہے ۔ سرکاری زرائع کے مطابق یہ کمپنیاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کنا چاہتی ہیں جن میں سیب کی صنعت ، خشک میوہ ، زعفران ، سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری شامل ہیں ۔
اس میں کوئی شک وادی اور جموں صوبے میں کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری سے یہاں ترقی میں اضافہ ہو گا اور زیادہ سے زیادہ نوکریوں کے راستے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کےلئے پیدا ہونگے لیکن دوسری جانب سے جموں اور وادی کی عوام کو خدشہ ہے کہ اس سے یہاں کی زمینیں باہر کے بڑے بڑے سرمایہ دار خریدیں گے وہیں نوکریوں میں بھی انہیں کچھ ہاتھ نہیں آئے گا ۔
آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت کے بھی خصوصی پوزیشن کی تنسیخ کے بعد حکومت سے جموں کشمیر کی عوام کو زمین ، نوکریوں کی حفاظت کی ضمانت دینے کی بات کی تھی ۔
جموں کشمیر بھاجپا کے لیڈر نرمل سنگھ نے کہا کہ ڈومیسائل سرٹیفکٹ جیسے قانون زمین اور نوکریوں کے تحفظ کےلئے جموں کشمیر میں پیش کیا جا نا چاہےے ۔ جو ہماچل پردیش اور دوسرے شمال مشرقی ریاستوں میں موجود ہے ۔
ادھر سرینگر میں اس خوف کو کم کرنے کےلئے بھاجپا کے جنرل سیکرٹری رام مادھونے اپنے پارٹی کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ©”تعلیم ، نوکری ، کلچر ، شناخت کو کوئی نقصا ن نہ پہنچے اس کے لئے جمو کشمیر کی عوام کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے“۔
وزیر داخلہ بھی کہیں بار کہہ چکے ہیں کہ جموں کشمیر کے لوگوں کی زمین کوئی نہیں لے جائے گا ۔ تاہم ابھی تک صرف زبانی طور کہا گیا ہے اس ضمن میں کوئی قانون بنانے کی باتیں ابھی تک سامنے ہیں آئی ہیں ۔
ادھر گزشتہ اکتوبر میں ہونے والا بزنس سمٹ جو کہ خراب حالات کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا تھا ابھی تک اس کے لئے نئی تاریخو ں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
