تازہ ترین
انگلش کرکٹ بورڈ نے حفیظ کا ایکشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بولنگ پر پابندی لگادی
خبراردو:
پاکستانی آف اسپنر محمد حفیظ کا ایکشن ایک بار پھر غیر قانونی قرار دے دیا گیا، انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے محمد حفیظ کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
89 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سمیت 274 ٹی ٹوئنٹیز کھیلنے والے پاکستان کے تجربہ کار کرکٹر محمد حفیظ اب انگلش کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ٹورنامنٹس میں بولنگ نہیں کراسکیں گے۔
ای سی بی نے ان کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد ان کی بولنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کی بولنگ پر پابندی کا فیصلہ بولنگ ریویو گروپ کی اپیل کو سننے کے بعد کیا۔
حفیظ کے ایکشن کو اگست میں انگلینڈ میں ہونے والے وائٹلٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں مڈل سکس اور سمرسیٹ کے درمیان میچ کے بعد رپورٹ کیا گیا تھا۔
کاؤنٹی سیزن میں مڈل سکس کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ لافبرو کی بائیومیکانکس لیب میں کیا گیا جس کے نتیجے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ بولنگ کراتے وقت محمد حفیظ کی کہنی کا خم 15 ڈگری سے زیادہ تھا۔
ای سی بی کے مطابق محمد حفیظ کو اُس وقت تک دوبارہ بولنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک ان کا بولنگ ایکشن ٹھیک نہیں ہوجاتا۔
محمد حفیظ کا ردعمل
دوسری جانب محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بولنگ ایکشن کے تجزیے کے طریقہ کار میں خامیوں کی نشاندہی اور بولنگ ری ویو گروپ کی جانب سے اس بات پر اتفاق کے باوجود بھی جو نتیجہ آیا ہے وہ اس کو تسلیم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ای سی بی قوانین کے مطابق، آئی سی سی کی منظور شدہ کسی بھی لیب میں تجزیے کے لیے تیار ہیں تاکہ وہ اپنے بولنگ ایکشن کو دوبارہ کلیئر کرواسکیں۔
خیال رہے کہ پہلی مرتبہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر 2014 میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران مشکوک قرار دیا گیا اور پھر بولنگ ایکشن میں بہتری اور ٹیسٹ کے بعد انہیں اپریل 2015 میں بولنگ کی اجازت دے دی گئی۔
محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن 24 ماہ کے دوران دوسری مرتبہ رپورٹ ہونے کے بعد ان پر جولائی 2015 میں 12 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی اور پھر ایکشن میں دوبارہ سے بہتری کے بعد انہیں نومبر 2016 میں بولنگ کرانے کی اجازت دے دی گئی۔
تیسری مرتبہ حفیظ کا بولنگ ایکشن اکتوبر 2017 میں سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی میں ہونے والی ایک روزہ سیریز میں رپورٹ ہوا اور پھر نومبر 2017 میں ایک بار پھر ان کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی جس کے بعدبولنگ ایکشن کلیئر کروانے کے بعد یکم مئی 2018 کو انہیں دوبارہ بولنگ کرانے کی اجازت مل گئی تھی۔
ہندوستان
وزیراعظم نے تقسیم کے المیے کو یاد کیا، بچ جانے والوں کی ہمت اور لچک کی ستائش کی
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے دن تقسیم کے متاثرین اور بچ جانے والوں کو یاد کیا اور ملک کی تقسیم سے پیدا ہوئے عظیم انسانی دکھوں کو یاد کرتے ہوئے ان لوگوں کی تعریف کی جنہوں نے اس صدمے پر قابو پایا اور اپنی زندگیوں کو ازسرنو شروع کیا۔
تقسیم کے مظالم کے یادگاری دن کے موقع پر مسٹر مودی نے کہا کہ تقسیم نے “کئی زندگیوں کو تباہ کر دیا”، خاندانوں کو بے گھر کر دیا، اپنوں کو جدا کر دیا اور سرحد کے دونوں طرف کے لوگوں کو بے پناہ تکلیف پہنچائی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ “آج ہم #PartitionHorrorsRemembranceDay منا رہے ہیں۔ ہم ان تمام لوگوں کی ہمت کو یاد کرتے ہیں جو تقسیم سے متاثر ہوئے تھے۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ “یہ تاریخ کا ایک ایسا لمحہ تھا جس نے کئی زندگیوں کو تباہ کر دیا… خاندان بے گھر ہوئے، اپنے پیارے کھو دیاگیا اور بے پناہ تکلیفیں برداشت کی گئیں۔”
اس کے ساتھ ہی انہوں نے تباہی کے باوجود تقسیم کے بعد بچ جانے والوں کی اپنی زندگیوں کو ازسرنو شروع کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ “اس پر قابو پاتے ہوئے، لوگوں نے صفر سے اپنی زندگیوں کو دوبارہ شروع کیا، مصیبت کو کامیابی میں بدلا اور ہمارے ملک کی ترقی میں بے پناہ تعاون دیا۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ تقسیم کا سامنا کرنے والوں کے سفر انسانی استحکام کے ثبوت کے طور پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ان کی زندگی کے سفر ہمیں انسانی جذبے کی طاقت کی یاد دلاتے ہیں۔”
وزیراعظم نے اس موقع پر ملک کی باہمی ہم آہنگی، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ “یہ دن ہمارے ملک میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے اور اجتماعی طور پر ایک وکست بھارت کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے ہمارے عزم کو مزید گہرا کرے۔”
تقسیم کے مظالم کا یادگاری دن 14 اگست کو 1947 میں ہندوستان کی تقسیم سے جڑے دکھ، نقل مکانی اور جانی نقصان کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس تقسیم کے نتیجے میں جدید تاریخ کی سب سے بڑی اجتماعی نقل مکانی ہوئی، کیونکہ شدید فرقہ وارانہ تشدد کے درمیان لاکھوں لوگوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان نئی کھینچی گئی سرحدوں کو پار کیا۔
مودی حکومت نے 2021 میں اس دن کو منانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کا مقصد تقسیم کے دوران لوگوں کی برداشت کردہ تکلیفوں کو یاد کرنا اور سماجی ہم آہنگی کی حفاظت اور تقسیم اور نفرت کو دوبارہ پنپنے سے روکنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
یو این آئی۔این یو۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
