تازہ ترین
انسداد رشوت ستانی اداروں میں سینکڑوں کیس زیر التوا
فہرست میں چھوٹے ملازمین سے لیکر اعلیٰ بیروکیٹوں کا نام بھی شامل
سرینگر 2،فروری:کے این ایس : ریاست میں کورپشن کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ2018میں انسداد رشوت ستانی ادارے ویجی لنس نے82کیسوں کا انداراج عمل میں لایا جو تمام کے تمام زیر تحقیقات ہے۔فہرست میں بیشتر سرکاری محکموں کے چھوٹے اور بڑے ملازمین،جن میں سپیشل سیکریٹری،ضلع ترقیاتی کمشنر،ایگزیکٹو افسران اور انجینئران کے علاوہ بلدیاتی اداروں کے سنیئر عہدداراں شامل ہیں۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس)کے مطابق انسداد رشوت ستانی کے ادارے نے کشمیر میں 35جبکہ جموں میں 47 رشوت ستانی اور بد عنوانی کیسوں کو درج کیا،جوکہ تمام مختلف تحقیقاتی مراحل میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ کیس محکمہ مال،پولیس، بلدیاتی اداروں،جنگلات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری،عدالتی عملے،آب رسانی،افزائش بھیڑ،یونیورسٹی،ایکسائز،ایس ایس آر بی،جیکفیڈ،تعمیرات عامہ،صحت کے ملازمین کے خلاف درج کئے گئے۔ ذرائع نے مزید تفصیلات فرہم کرتے ہوئے کہا کہ پٹواری سے لیکر سپیشل سیکریٹری اور پولیس اہلکاروں سے لیکر ایس ایچ اؤ تک اس فہرست میں شامل ہیں،جبکہ ہتھیار فرہم کرنے کی لائسنسوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے خلاف بھی کیس درج کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الوقت ویجی لنس میں 314کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے،جن میں جموں میں 168اور کشمیر میں 146شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سال گزشتہ ویجی لنس نے محکمہ افزائش بھیڑ و جانور(انمل اینڈ شیپ ہسبنڈری) کے سپیشل سیکریٹری کے خلاف ایک کیس سرکاری عہدے کا ناجائز استعمال کرنے سے متعلق درج کیا،جو کہ زیر تحقیقات ہیں،جبکہ چیف انجینئر”یو ای ای ڈی“ اور ائے آرٹی اؤ شوپیاں کے خلاف غیر متوازن اثاثے جمع کرنے کے علاوہ رینج افسر سوشل فارسٹری کے خلاف سرکاری عہدے کا ناجائز استعمال کرنے پر کیس درج کیا۔ ذرائع نے کہا کہ اس فہرست میں کئی زونل ایجوکیشن افسران بھی شامل ہیں،جن پر سرکاری رقومات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام عائد ہے۔ویجی لنس ذرائع کے مطابق گزشتہ برس ہی وادی کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کے خلاف ایک کیس زیر نمبر 18/2018-vok،جبکہ جموں صوبے کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کے خلاف 11/2018-vojکیسوں کا اندراج کیا گیا،جبکہ یہ کیس ہتھیاروں کی لایسنسوں اور انکی توسیع میں مبینہ ہیرا پھیری اور بے ضابطگیوں کا الزام سے متعلق ہیں۔
ایگزیکٹو انجینئر و اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای قاضی گنڈ کے خلاف واٹر سپلائی اسکیم کی عمل آواری کے دوران بڑے پیمانے پر رقومات میں بے ضابطگیوں کے خلاف بھی ویجی لنس کشمیر میں کیس درج کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ گاندربل مونسپل کمیٹی میں ایگزیکٹو انجینئر اور خلاف ورزی اسسٹنٹ پر غیر قانونی طور پر گاندربل میں ڈھانچوں کی تعمیر میں اجازت دینے پر ویجی لنس میں کیس درج کیا گیا۔کشمیر یونیورسٹی کے افسران پر غیر قانونی تقرریاں کرنے کے خلاف ویجی لنس میں کیس درج کیا گیاجبکہ انسداد رشوت ستانی کی عدالت میں بیانات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر ماتحت عملے کے خلاف کیس درج کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں میں ویجی لنس نے سال گزشتہ بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف کیس درج کیں۔انہوں نے تفصیلات فرہم کرتے ہوئے کہا اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر مال اور نائب تحصیلدار سانبہ پر رشوت کی طلب اور حصول کے خلاف کیس درج کیا گیا،جبکہ ائے سی آر پونچھ پر جنگلاتی و سرکاری زمین میں جعلی انتخاب دینے پر کیس درج کیا گیا،اور یہ کیس زیر تحقیقات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ2018میں ویجی لنس جموں نے ڈپٹی کمشنر ایکسائز پر رشوت کی طلب اور حصول کے خلاف کیس درج کیا،جبکہ سیکریٹری ایس ایس آر بی کے خلاف سرکاری عہدے کا نائز فائدہ اٹھا کر تقرری عمل میں لانے کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس وقت کے ایس ایچ اؤ کالاکوٹ پر سرکاری عہدے کا ناجائز استعمال کرنے اور اس وقت کے ڈائریکٹر دیہی ترقی پر سرکاری رقوامات کا ناجائز استعمال کرنے پر کیس درج کیا گیا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
