تازہ ترین
جموں وکشمیر انتظامیہ کا انتباہ
جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو افراد سرینگر ائر پورٹ پر اپنی سفری تفصیلات دینے میں کوتائی اور غفلت برتیں گے،اُنکے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں وکشمیر انتظامیہ نے یہ انتباہ بنگلہ دیش سے وارد کشمیر ہوئے طالب علموں میں سے بعض طالب علموں کی جانب سے احتجاج کرنے اور قرنطینہ میں جانے سے انکار کرنے کے بعد جاری کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ متعدد طالب علموں نے احتیاطی عمل سے راہ ِفرار اختیار کرنے کیلئے جعلی شناختی کارڈ فراہم کئے۔
صوبائی کمشنر کشمیر،پی کے پولے نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی روکتھام کیلئے اپنائے جارہے احتیاطی تدابیر اور عمل کی خلاف ورزی کو انتظامیہ کسی بھی طور پر برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جو افراد قوانین وضوابط کی خلاف ورزیاں کریں گے،اُنکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ جن بعض طالب علموں نے انتظامی عمل سے انکار کیا تھا بعد ازاں اُنہوں نے انتظامیہ کو اپنا بھر پور تعاؤن دیا۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش سے سیکڑوں طالب علم واپس گھروں کو لوٹ آئے جن میں میڈیکل طلبہ بھی شامل ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ میڈیکل طالب علموں نے الزام عائد کیا ہے کہ قر نطینہ میں ناقص سہولیات ہیں،تو انہوں نے کہا ’قرنطینہ اور آئسو لیشن‘میں کافی فرق ہے۔ انہوں نے کہا ’جو افراد بیرون ممالک سے آئے ہیں،اُنہیں قرنطینہ میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے اور طبی ماہرین اُن کا قرنطینہ میں متواتر بنیادوں پر طبی معائنہ کررہے ہیں۔
دنیا
ایرانی فوج نے متحدہ عرب امارات کے المِنہاد فضائی اڈے پر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا
دبئی، ایرانی فوج نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں واقع المِنہاد فضائی اڈے پر موجود امریکی فوجی اہلکاروں اور ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا ہے۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔
اس سے قبل فارس نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے لارک جزیرے پر متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایکسیوس کے صحافی باراک راوید نے ایک نامعلوم امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ نے حملہ کیا تھا، جس میں ممکنہ طور پر لارک جزیرے پر موجود ایرانی میزائل لانچروں کو نشانہ بنایا گیا۔
بعد ازاں پریس ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں اور مغربی ایشیا میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغے۔ ایرانی فوج کے مطابق المِنہاد اڈے پر حملے میں درجنوں ڈرون استعمال کیے گئے اور ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی فوجی اہلکار اور ہیلی کاپٹر موجود تھے۔
امریکی حکام کے مطابق لارک جزیرے پر حملہ ایرانی میزائل لانچروں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا، جن کے بارے میں امریکہ کا کہنا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کر رہے تھے۔
یہ پیش رفت امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔ امریکی حملے کے جواب میں ایران نے خطے میں موجود امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے، جس میں متحدہ عرب امارات کا المِنہاد فضائی اڈہ بھی شامل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
چھتیس گڑھ میں سوائن فلو کے دس نئے کیسز، متاثرین کی تعداد بڑھ کر 115 ہوئی
رائے پور، چھتیس گڑھ میں سوائن فلو (ایچ 1 این 1) انفیکشن کے دس نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 115 ہو گئی ہے۔ وہیں فعال مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 28 تک پہنچ گئی ہے۔
صحت سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت رائے پور میں تین نئے مریضوں میں ایچ 1 این 1 انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے بعد ضلع میں کل متاثرین کی تعداد 51 سے بڑھ کر 54 ہو گئی ہے۔
رائے پور میں ایکٹو کیسز بھی چھ سے بڑھ کر نو ہو گئے ہیں۔ درگ ضلع میں بھی تین نئے مریض ملے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہاں کل مریضوں کی تعداد سات سے بڑھ کر 10 ہو گئی ہے، جبکہ ایکٹو مریضوں کی تعداد دو سے بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔
اس دوران انفیکشن کا دائرہ ان اضلاع تک بھی پہنچ گیا ہے جہاں اس سے پہلے کوئی کیس درج نہیں ہوا تھا- بلودا بازار – بھاٹا پارا، موہلا – مانپور – انبا گڑھ چوکی اور شمالی بستر کانکیر میں ایک ایک نیا مریض ملا ہے۔ ان تینوں اضلاع میں ملنے والے مریض فی الحال زیرِ علاج ہیں۔ دھمتری ضلع میں اب تک سات متاثرین سامنے آ چکے ہیں، جن میں چار کا علاج جاری ہے۔ اسی طرح کوربا میں پانچ مریضوں میں سے ایک کا علاج جاری ہے، جبکہ بپمترا میں تین متاثرین میں سے ایک مریض زیرِ علاج ہے۔
دارالحکومت رائے پور میں واقع سینٹرل جیل سے وابستہ ایک اہلکار میں بھی ایچ 1 این 1 انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ اہلکار کا علاج رائے پور کے ایک نجی اسپتال میں جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اہلکار اپنے خاندان کے ساتھ کانکیر گئے تھے، جہاں انہیں بخار، زکام اور سانس لینے میں دشواری ہوئی۔ جانچ کرائے جانے پر ان میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت نے متاثرہ اہلکار کے اہل خانہ کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کر لی ہے۔ خاندان کے دیگر افراد کو صحت مند بتایا گیا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
یمنا ایکسپریس وے پر بے قابو ٹرک کی کارسے ٹکر، چار افراد ہلاک
گریٹر نوئیڈا، اتر پردیش میں گریٹر نوئیڈا کے جیور تھانہ علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر اتوار کی دیر رات ایک بے قابو ٹرک کی کار سے ٹکر ہو جانے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے کل دیر رات بتایا کہ ٹرک نوئیڈا سے آگرہ کی طرف جا رہا تھا۔ جیور تھانہ علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر ٹرک اچانک بے قابو ہو گیا۔ اس کے بعد ایکسپریس وے کی ریلنگ توڑتے ہوئے کار سے جا ٹکرایا۔ اچانک ہوئے اس حادثے سے موقع پر افراتفری مچ گئی۔
حادثے کے بعد کار میں سوار چاروں افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی جیور تھانہ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور امدادی و بچاؤ کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور دیگر متعلقہ ٹیموں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں علاج کے دوران چاروں زخمیوں نے دم توڑ دیا۔
چار افراد کی موت کی اطلاع کے بعد پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اور دیگر ضروری ضوابط کے حوالے سے پولیس کی جانب سے حسب قواعد کارروائی کی جا رہی ہے۔
حادثے کے بعد جیور تھانہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور حادثے کے سلسلے میں ضروری پیش رفت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ابتدائی طور پر ٹرک کے بے قابو ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ حادثہ کن حالات میں ہوا اور ٹرک کے بے قابو ہونے کی اصل وجہ کیا تھی، اس کی تحقیقات کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔
پولیس کی جانب سے جائے حادثہ کا معائنہ کر کے حادثے سے متعلق حقائق کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
ساتھ ہی حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑیوں اور دیگر حالات کے حوالے سے بھی ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔
یو این آئی۔ الف الف
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
دنیا7 days agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ملک کو درپیش ’’بہت سے مسائل‘‘ کا اعتراف، امریکہ کے ساتھ معاہدہ جنگ سے نکلنے کا بہترین راستہ
-
دنیا7 days agoنئی اقتصادی پابندیوں سے قبل ایران ’’مکمل طور پر تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے‘‘:ٹرمپ کا دعویٰ
-
ہندوستان6 days agoذات پرمبنی مردم شماری کے طریقۂ کار پر کھرگے اور راہل نے تشویش کا اظہار کیا، مودی کو لکھا مشترکہ خط
-
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ
-
ہندوستان6 days agoہندستانی دفاعی صنعتوں کو ملے گی ڈی آر ڈی او کے روایتی میزائل نظام کی ٹیکنالوجی
-
دنیا7 days agoپاکستان کے آرمی چیف ایک بار پھر ایران میں، امن مذاکرات کا تعطل ختم کرا نے کی کوشش
-
ہندوستان4 days agoہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
-
جموں و کشمیر7 days agoبجلی کے کرایوں میں اضافہ “غیر منصفانہ، بوجھل اور مکمل طور پر ناقابل برداشت:طارق قرہ
-
ہندوستان5 days agoتہواروں پر بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی کی رسوئی کا بجٹ بگڑا: کھرگے
-
ہندوستان6 days agoکانگریس کا دعویٰ: نوجوانوں میں بے روزگاری کے بحران نے مودی حکومت کی ‘ناکامی’ کو بے نقاب کردیا ہے
-
دنیا6 days agoنئی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار، اثرات سے نمٹنے کا دو سالہ منصوبہ موجود:ایران
