تازہ ترین
ملک میں ’جنتا کرفیو‘
ملک بھر میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اتوار کو’جنتا کرفیو‘ ی اپیل پرعوام نے عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھا۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہر آج بند رہے جبکہ بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ دیگر سڑکیں بھی ویران نظر آئیں۔کے این ایس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اتوار22 مارچ کو صبح سات بجے سے رات کے نو بجے تک’جنتا کرفیو‘ لگائیں اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ انہوں نے ہفتے کی شام کو بھی ایک ٹوئٹ کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کے لیے کہا تھا۔کورونا وائرس(کووڈ۔19)کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے درمیان، ملک میں اتوار کی صبح سات سے نو بجے کے درمیان14 گھنٹوں کا ’جنتا کرفیو‘کیاگیا۔
ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد324تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات میں بھی اضافہ ہوااور ہلاکتوں کی تعداد7تک پہنچ گئی۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بہار میں مہلک کورونا وائرس نے دستک دی ہے۔ جبکہ ایک مریض اس کے انفیکشن کی وجہ سے دم توڑ چکا ہے۔ وہیں دوسرا مریض پٹنہ کے این ایم سی ایچ کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہے۔ پٹنہ کے ایمس میں مریض کی موت ہوگئی ہے۔
اس کی تصدیق بہار کے محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار اور پٹنہ ایمس کے ڈائریکٹر نے بھی کی ہے۔بہار میں کورونا سے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا لیکن اس سنگین بیماری کی وجہ سے موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ مہلک کی شناخت سیف علی کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 38 سال تھی۔ معلومات کے مطابق سیف منگیر کا رہائشی تھا اور قطر میں کام کرتا تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے این ایم سی ایچ میں داخل دوسرے مریض کا نام اور عمر بتانے سے صاف طور پر انکار کردیا ہے۔ پورے ملک میں کوروناوائرس کا خوف بدستور جاری ہے۔اس دوران انڈین ریلوے نے آج کورونا وبا کے بحران کے سبب 31 مارچ کی نصف شب تک سبھی طرح کی مسافر گاڑیوں کا آمد و رفت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ملک میں ضروری اشیا کی سپلائی کو ہموار رکھنے کے لئے مال گاڑیاں چلتی رہیں گی۔ریلوے بورڈ نے سبھی زونل جنرل منیجروں کو مطلع کیا ہے کہ کورونا کے سبب31 مارچ تک سبھی مسافر گاڑیوں کو رد کردیا گیا ہے جن میں شتابدی، راجدھانی، دورنتو، گتی مان، وندے بھارت، تیجس سمیت سبھی پریمیم، میل/ ایکسپریس، سپر فاسٹ، پیسنجر گاڑیاں شامل ہیں۔ممبئی مضافاتی خدمات اور کولکاتا میٹروں کی جو خدمات کم سے کم سطح پر چلانے کا اعلان کیا گیا وہ آج رات 12 بجے کے بعد مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔ جو گاڑیاں 22 مارچ کو صبح چار بجے سے پہلے روانہ ہوئی ہیں، ان کو منزل تک پہنچنے دیا جائے گا۔ادھرکوورونا وائرس کہاں جا کر رکے گا اور آگے کیا ہوگا کسی کو نہیں معلوم، ہندوستان میں جہاں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام میں بیداری پیدا کر نے کے لئے وزیر اعظم کی اپیل پر پورے ملک میں عوام نے اپنے اوپر ’جنتا کرفیو‘ کا نفاذ کیا ہوا ہے۔
پورے ہندوستان میں 31 مارچ تک کوئی مسافر ٹرین نہیں چلے گی اور ملک کے کورونا سے متاثر 75 اضلاع کو پوری طرح لاک ڈاؤن کر دیا جائے گا۔دنیا کے ہر کونے میں پھیلنے والا کورونا وائرس ہندوستان میں بھی پیر پسار رہا ہے اور تازہ خبروں تک ہندوستان میں کورونا متاثروں کی تعداد345 سے زیادہ ہوگئی ہے اور ابھی تک 7 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ادھر حکومت نے جو کورونا سے متاثر 75 اضلاع کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے، اس کا سیدھا مطلب ہے کہ ان اضلاع کے لوگوں کا ملک کے دیگر عوام سے اب کوئی رابطہ نہیں رہے گا۔ادھر آج(اتورا) رات نو بجے تک چلنے والے ’جنتا کرفیو‘ کا وقت نوئیڈا میں بڑھا دیا گیا ہے اور اس کو اب کل صبح تک کر دیا گیا ہے۔ ادھر میٹرو خدمات بھی کل متاثر رہیں گی اور صرف ضرورت کے حساب سے ہی چلیں گی۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
