تازہ ترین
شب معراج اور حضرت صاحب معراج کی تقریب پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا پیغام
نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معراج العالم اور شب معراج کے مقدس تقریب سعید پر مسلمانان عالم خصوصاً ملک اور ریاست جموں وکشمیر کے فرزندان توحید کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے آقائے دوجہاں، محسن انسانیت، پیغمبر آخر الزماں کو اس شب میں اپنے اسرار اور اپنے انمول اور لافانی تحائف خصوصا پنج گانہ نماز عطا کی اور جس پر ہم گامزن رہ کر اور پابندی کیساتھ ادا کرنے سے ہی موجودہ پریشان کن اور مشکل ترین دور خصوصا عالم گیر بیماری کورونا وائرس سے نجات پاسکتے ہیں۔پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ جسٹس حسنین مسعودی اور محمد اکبر لون اور پارٹی کے معاون جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے بھی مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس شب میں اللہ کے دربار میں سربسجود رہ کر وائرس سے نجات پانے کیلئے دعا کریں۔
اسی دوران ڈاکٹر عبداللہ نے پنڈت برادری کے معروف سیاسی، سماجی اور دھرم شخصیت شری ہدے ناتھ متو کو سرگواس ہونے پر زبردست صدمے کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کے سوگواران کیساتھ تعزیت کی اور آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شری متو نے ہمیشہ لوگوں کی بھلائی اور بھائی چارے کی تعلیم دی۔آنجہانی بھورہ سبھا کے عمر بھر کے صدر منتخب ہوئے تھے اور بیوپار منڈل بہوری کدل زینہ کدل کے صدر بھی رہ چکے تھے اور آنجہانی کو مرحوم شیخ صاحب کیساتھ انتہائی عزت و احترام اور اُن کی لیڈرشپ کے بڑے متاثر تھے۔ انہوں نے آبی گذر امیراکدل کے محمد امین صوفی کے انتقال پر بھی تعزیت کی۔ یاد رہے مرحوم محمد امین جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس لیگ کے سابق صدرخواجہ محمد امین صوفی کے بھائی تھے۔ پارلیمنٹ ممبر جسٹس حسنین نے بھی محمد امین کے برادر خواجہ محمد شفیع کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔
دنیا
ایرانی صدر پزشکیان 27 اکتوبر کو ماسکو میں پوتن سے ملاقات کریں گے
تہران/ماسکو، ایران کے صدر مسعود پزشکیان منگل کو ماسکو کے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے۔ وہ گیس برآمد کرنے والے ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس جائیں گے۔ ایرانی میڈیا نے ہفتے کے روز روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
خبر رساں ایجنسی تسنیم نے جلالی کے حوالے سے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اقتصادی تعاون اور جغرافیائی سیاسی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان بات چیت آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گی، جس میں دونوں ممالک کے صدور شرکت کریں گے۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب فروری 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین پر بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کیے جانے کے بعد سے ایران اور روس کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کو مغربی ممالک کی وسیع پابندیوں کا سامنا ہے اور وہ اقتصادی تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی امور پر اپنے مؤقف میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جلالی نے بتایا کہ مذاکرات کے ایجنڈے میں بین الاقوامی شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور، توانائی اور غذائی تحفظ اور دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کی کوششیں شامل ہوں گی۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ریا نووستی کے مطابق، انہوں نے کہا کہ دونوں صدور کی ملاقات کے دوران کسی دستاویز پر دستخط کیے جانے کا پروگرام نہیں ہے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے رواں ہفتے کے اوائل میں تہران کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے عراقچی اور پزشکیان سے بات چیت کی۔
عراقچی نے کہا کہ ان مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے موجودہ معاہدوں پر عمل درآمد اور سیاسی و اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔
ایران اور روس نے جنوری 2025 میں پزشکیان کے دورۂ ماسکو کے دوران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت توانائی، نقل و حمل، دفاع، سلامتی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کیا گیا۔
مجوزہ ملاقات ایسے وقت میں بھی ہو رہی ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ پوتن نے اکتوبر کے اوائل میں کہا تھا کہ روس امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے میں مدد کے لیے ثالثی کی کوششوں میں حصہ لینے کو تیار ہے۔
تسنیم کے مطابق، گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کا سربراہی اجلاس منگل، 27 اکتوبر کو ماسکو میں منعقد ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے 500 گرام گانجا کے ساتھ منشیات کے اسمگلر کو گرفتار کیا
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے فوجی کالونی کے علاقے میں منشیات کے 3 اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تقریباً 500 گرام گانجا برآمد کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
حکام کے مطابق، معمول کی گشت کے دوران پولیس کی ایک ٹیم نے دشہرہ میدان کے قریب سینک پبلک اسکول کے سامنے 3 افراد کو روکا۔ اس کے بعد ان کی تلاشی لی گئی، جس میں تقریباً 500 گرام گانجا برآمد ہوا۔
ملزمین کی شناخت مغربی بنگال کے رہنے والے ایشَر علی اور مدھیہ پردیش کے چھترپور کے رہنے والے اجے اہروار اور منوج بنسل کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے تینوں کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ برآمد شدہ منشیات کو مقررہ قانونی کارروائی کے تحت ضبط کرلیا گیا ہے اور ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس یہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے کہ برآمد شدہ منشیات کہاں سے لائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ منشیات کی مبینہ سپلائی کے نیٹ ورک سے وابستہ تمام رابطوں کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔ جموں پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ پر روک لگانے اور جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک بنانے کے اپنے عزم کو دہرایا ہے۔
پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں مستند معلومات ڈائل 112 یا 9858034100 پر فراہم کریں۔ حکام نے کہا کہ اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے جے کے آئی ایم کے خفیہ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، چار خواتین سمیت چھ افراد گرفتار
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کے روز ممنوعہ تنظیم ‘جموں و کشمیر اتحاد المسلمین’ (جے کے آئی ایم) کے ایک خفیہ نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔
بانڈی پورہ ضلع پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نیٹ ورک کو پاکستان میں موجود ایک ہینڈلر چلا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق، یہ نیٹ ورک علیحدگی پسند نظریات اور گمراہ کن پروپیگنڈے کو فروغ دے رہا تھا، جس میں خاص طور پر خواتین کو نشانہ بنایا جارہا تھا۔
پولیس نے گرفتار افراد میں کاچلو قاضی پورہ کے رہنے والے وحید احمد بھٹ کو اس معاملے کا مرکزی ملزم قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ بانڈی پورہ کے دچی گام کی رہائشی مبینہ بانو، چیک پنجی گام کی خوشبو جان، مہک جان اور عالیہ جان، نیز ہندواڑہ کے انن وان کے رہنے والے عرفان احمد ریشی عرف رئیس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور نیٹ ورک کی سرگرمیوں، اس سے وابستہ دیگر افراد اور اس کے مبینہ رابطوں کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 2025 میں جے کے آئی ایم پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کردی تھی۔ تنظیم پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے، دہشت گردی کی حمایت کرنے اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے الزامات ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا7 days agoآج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں : طيب ایردوان
-
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
دنیا1 week agoایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
-
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز پر امریکہ اور ایران دونوں کا کنٹرول کا دعویٰ، بحری جہازوں پر حملوں میں اضافہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار سرکاری گواہ بنیں: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر کے قالین باف کو ہاتھ سے بنے قالینوں کے لیے قومی ایوارڈ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر اسمبلی کی کمیٹی نے آنچار جھیل کے آس پاس بڑے پیمانے پر تجاوزات پر تشویش ظاہر کی، فوری کارروائی کا مطالبہ سری نگر، 15 اکتوبر (یو
-
دنیا1 week agoایران کا ٹرمپ روٹ پر ردعمل: “ہم خطے میں امریکی موجودگی پر خدشات رکھتے ہیں”
-
ہندوستان7 days agoجی ٹی ٹی سی آئی اور شری دھرمک لیلا کمیٹی نے لال قلعے میں ‘عالمی یومِ خوراک’ منایا
-
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر: رام بن میں چرس اور ہیروئن کے ساتھ تین افراد گرفتار
-
ہندوستان7 days agoسی جے پی بانی ابھیجیت دیپکے کو ملی ضمانت
