تازہ ترین
کرونا وائرس: چین میں انسانوں کے تحفظ کے لیے روبوٹ تیار
چین کی سرفہرست جامعات میں شامل ایک یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو کرونا وائرس سے لوگوں کی زندگیاں بچانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ مشین ایک روبوٹک آرم یا بازو پر مشتمل ہے جس میں ایک پہیہ بھی نصب ہے جو متاثرہ شخص یا مریض کا الٹراساؤنڈ کرسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مریض کے اعضا سے نکلنے والی آوازوں کو بھی سن سکتی ہے۔ عموماََ ڈاکٹرز یہی کام اسٹتھو اسکوپ سے لیتے ہیں۔
روبوٹ جدید ترین کیمروں سے لیس ہے جس کی مدد سے طبی عملہ وہ سارے کام انجام دے سکتا ہے جو ایک ڈاکٹر کرتا ہے۔
طبی عملے کو مریض کی دیکھ بھال کرنے کے لیے قریب رہنا بھی ضروری نہیں ہے۔ بے شک وہ کسی دوسرے شہر میں ہی مقیم کیوں نہ ہو۔ روبوٹ انہیں ہر جگہ مریض کی کیفیت سے مطلع کر سکتا ہے۔
اس طرح کے کام عام طور پر ڈاکٹر ذاتی طور پر انجام دیتے ہیں لیکن اس روبوٹ کے ساتھ ، جو کیمروں سے لیس ہے، طبی عملے کو مریض کی طرح ایک ہی کمرے میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔
برطانیہ کے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق روبوٹ کے چیف ڈیزائنر چینہوا یونیورسٹی کے پروفیسر ژینگ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز بلاشبہ بہت بہادر ہوتے ہیں لیکن کرونا وائرس متعدی ہے اس لیے ہم انتہائی خطرناک کاموں کو انجام دینے کے لیے روبوٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
پروفیسر ژینگ کو اس قسم کا روبوٹ ڈیرائن کرنے کا خیال پہلی مرتبہ ووہان میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران آیا جہاں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا تھا۔
ایک انجینئر کی حیثیت سے ژینگ امدادی کاموں میں حصہ ڈالنے کے لیے کچھ کرنا چاہتے تھے۔
نئے قمری سال کے پہلے دن انہوں نے اپنے دوست ڈونگ، جو بیجنگ کے چینہوا چانگ گنگ اسپتال میں ایگزیکٹو صدر ہیں، کی زبانی سنا کہ سب سے بڑا مسئلہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو انفیکشن سے محفوظ بنانا تھا۔
ایک ٹیم کو یکجا کرتے ہوئے ژینگ نے خلائی اسٹیشن میں استعمال ہونے والی اس ٹیکنالوجی سے دو میکانائزڈ روبوٹک ہتھیاروں کو تبدیل کیا جو مکمل طور پر خود کار تھے اور ایک نیا روبوٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ روبوٹ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کو جراثیم سے دور رکھتا ہے۔
اس ٹیم کے پاس اب دو روبوٹ ہیں۔ جنہیں بیجنگ کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے بخوبی آزمایا ہے۔ ایک یونیورسٹی لیب میں ڈیوٹی انجام دے رہا ہے جب کہ دوسرا روبوٹ ووہان کے یونین اسپتال میں موجود ہے۔
ژینگ کا کہنا ہے یہ روبوٹ ووہان میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے وارڈ راؤنڈ کے وقت نرس یا عملہ کے کسی دوسرے ممبر کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
ژینگ اس طرح کے مزید روبوٹ بنانا چاہتے ہیں لیکن یونیورسٹی فنڈنگ ختم ہوگئی ہیں۔ ایک روبوٹ بنانے پر 72 ہزار امریکی ڈالرلاگت آتی ہے جو معمولی رقم نہیں ہے۔ تاہم انہیں امید ہے کہ کوئی نہ کوئی کمپنی اس کام کے لیے ان سے رابطہ ضرور کرے گی۔
چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ چین نے ہزاروں طبی کارکنوں کو کرونا وائرس کا گڑھ سمجھے جانے والے صوبے ہوبی میں تعینات کیا تھا۔ گزشتہ ماہ کے آخر تک تین ہزار سے زائد طبی کارکن کرونا سے متاثر ہو چکے تھے۔ کارکنوں کی جگہ اگر بڑے پیمانے پر یہ روبوٹ استعمال کیے گئے تو قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے گا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
