تازہ ترین
کشمیر میں کورونا وائرس کی پہلی ہلاکت کا معاملہ
صوبائی انتظامیہ نے سرینگر سے تعلق رکھنے والے 2روزقبل کورونا وائرس میں مبتلاشہری کی موت کی تحقیقات کا حکم دیا،اور اس حوالے ایڈشنل کمشنر کشمیر کو تحقیقاتی افسر مقرر کر کے2روز کے اندر اپنی روپوٹ پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔شہری کی مبینہ موت کے بعد یہ الزام لگایا گیاہے کہ مریض کو علاج معالجے کے حوالے سے پروٹوکال نہیں اپنا گیا ہے۔اس دوران صوبائی کمشنر کشمیر جنہوں نے حال میں چارج سنبھالاپی کے پولے نے بتایا میں یہ دیکھنا چہتا ہوں کہ پروٹوکال کو اپنایا گیا تھا یا نہیں۔کشمیر نیوز سوس (کے این ایس) کے مطابق بدھ کو سرینگر کے حیدر پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک 65سالہ شہری کے مہلک وائرس کورونا میں مبتلا ہونے کا ٹسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعدانہیں فوری طور پر چھاتی کے مریضوں کے لئے مخصوص ہسپتال (سی ڈی) ہسپتال سرینگر میں داخل کیا گیا جہاں دو روز بعد مزکورہ مریض جمعرات کی صبح فوت ہواہے۔
اس دوران وادی میں اس طرح وائرس سے پہلی موت درج ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں پوری وادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔مبینہ ہلاکت کے حوالے سے یہ الزام لگایا جارہا ہے، کہ کیس کو اس انداز میں نہیں لیا گیا ہے، جس انداز سے لینا تھا۔اس دوران پہلی ہلاکت اور الزمات کے بیچ صوبائی کمشنر کشمیر نے26مارچ کے صبح ایک حکمنامہ جاری کر کے واقعے کے حوالے سے ایڈشنل کمشنر کشمیرتصدق حسین میر کو انکوائرسی افسر مقرر کر کے 2دن میں اپنی رپوٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔صوبائی کمشنر نے اس حوالے سے ایک آڈر زیر نمبرSKIMS-MC.PS/2020/39gجس میں مریض کوغیر سنجید گی سے لیا گیا ہے،کے بارے میں سی ڈی ہسپتال،پرنسپل سکمز میڈیکل کالج،ہسپتال بمنہ،کو سرینگر کے حیدر پورہ سے تعلق رکھنے والے شہری کے فوت ہونے کے بارے میں رپوٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئے ہے۔حکم نامے کے مطابق وائرس کے باعث فوت ہونے والے65سالہ شہری21تاریخ کوصبح8.30پر سکمزمیڈیکل کالج ہسپتال میں اپنے سفری دستاویزات سمیت ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ جہاں اسے وائرس میں مبتلا ہونے کی علامات بھی پائے گئے ہیں،جس کے بعد میں کیا گیا ٹسٹ مثبت پایا گیا،اور مثبت ہونے کے باووجود اس طریقہ سے احتیاط نہیں بھرتا گیا جس انداز میں اس کے لئے کرنا تھا۔حکم نامے میں یہ بھی درج ہے کہ مریض کی سفری ہسٹری اورزیر نگرانی کے بارے میں پولیس کے کسی بھی مقامی،ضلع یا صوبائی سطح کے افسر کو مطلع کرنے کے بغیر ہیں اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا۔ رپوٹ کے مطابق اس طرح سے مریض نے کافی وقت رشتہ رشتہ داروں اور عام لوگوں میں گزارا ہے جس کے نتیجے میں ان تک بھی وائرس پھیل گیا ہے۔
انہوں نے رپوٹ میں بتایا اس طرح سے ہسپتال انتظامیہ کی غفلت شعاوری کے نتیجے میں عام لوگوں میں پریشانی اور خطرہ لاحق ہوا ہے۔ساری صورت حال کے حوالے سے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ سکمز بمنہ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ چسٹ میڈسن سکمز بمنہ کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔دریں اثنا ایڈشنل کمشنر کمشیر تصدق حیسن میر کو معاملے کی ضابطے کی مثالی کارروائی کر نے کے لئے انکوائری افسر تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے انکوائری افسر کواپنی رپوٹ2روز کے اندر داخل کرنے کے لئے کہا ہے انہوں نے ہسپتال عملے کو انکوائری افسر کے ساتھ تعاون پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔اس دوران صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے بتایا انکوائری مریض کی موت کے حوالے سے نہیں ہے بلکہ میں یہ دیکھنا چہتا ہوں کہ پروٹوکال کو اپنایا گیا تھا یا نہیں۔
ہندوستان
ملک کو ‘خاموش جمہوریت’ میں تبدیل کر رہی ہے مودی حکومت: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ حکومت سے سوال کرنے والوں کو حراست میں لے کر ان کی آواز دبائی جا رہی ہے اور ملک کو ‘خاموش جمہوریت’ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
مسٹر کھرگے نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ نوجوانوں، طلبہ، وکلا، صحافیوں، سماجی کارکنوں، کسان تنظیموں کے رہنماؤں، یوٹیوبرز اور کنٹینٹ کریئیٹرز سمیت حکومت سے سوال کرنے والے تمام لوگوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، “بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی بزدلی آج پوری طرح سامنے آ گئی ہے۔ حراست، گرفتاریاں، جیل، لاٹھیاں اور پیلٹ بھی ہندوستان کے لوگوں کو روک نہیں سکتے۔ آزادی کی جدوجہد کے وقت سے ہی نوجوان ملک کی تقدیر طے کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔”
کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی متحد اپوزیشن کے ساتھ مل کر اس آمریت پر مبنی حکومت کے خلاف پوری طاقت سے لڑتی رہے گی۔ ہندوستان کی آزادی کے لیے خون بہانے والی کانگریس جمہوریت، آئین اور ہر ہندوستانی کے بنیادی حقوق کی حفاظت کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور دوست ممالک کے درمیان تکنیکی تعاون ضروری: راج ناتھ
نئی دہلی، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے جدید جنگ میں ٹیکنالوجی، درست کارروائی اور تیزی سے فیصلے کرنے کی صلاحیت کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے ہفتے کے روز جودھپور ایئر فورس اسٹیشن پر ‘ترنگ شکتی-2026’ مشق کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انڈین ایئر فورس کی میزبانی میں 26 ستمبر سے 12 اکتوبر تک جاری اس کثیر ملکی مشق میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، فرانس، جرمنی، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور امریکہ کی فضائیہ شامل ہوئیں۔ اس کے علاوہ 32 ممالک نے مبصر کے طور پر شرکت کی۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ ڈرون، مصنوعی ذہانت ، الیکٹرانک وارفیئر اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست ہتھیار جدید جنگ کی نوعیت کو بدل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اپنے ہتھیار اور ضروری دفاعی ٹیکنالوجی خود تیار کرنے میں اہل ہونا چاہیے۔ تیجس لڑاکا طیارے، پرچنڈ ہیلی کاپٹر اور آکاش ایئر ڈیفنس سسٹم جیسے دیسی نظام اس سمت میں پیش رفت کو ظاہر کرتے ہیں۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ ‘ترنگ شکتی’ جیسی مشقوں سے مختلف ممالک کی فضائی افواج کو ایک ساتھ کام کرنے، اپنے تجربات شیئر کرنے اور باہمی ہم آہنگی بڑھانے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے اس مشق سے حاصل ہونے والے تجربات کو ایئر فورس کی تربیت، حکمتِ عملی اور مستقبل کی صلاحیتوں میں شامل کرنے پر زور دیا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
مودی نے جمہوریت کو آمریت میں بدل دیا ہے: پرینکا
نئی دہلی، کانگریس کی جنرل سکریٹری اور رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیرِ اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا ہے کہ ان کی حکومت نے ملک کو آمریت میں تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی جمہوریت کو پوری طرح کچل دیا گیا ہے اور مسٹر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے کے لیے مظاہرین پر تشدد کر رہی ہے اور انہیں حراست میں لے رہی ہے۔
محترمہ واڈرا نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ پہلے 254 ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ ہاتھا پائی کر کے انہیں پوری طرح غیر قانونی طریقے سے حراست میں لیا گیا اور ان کے بنیادی آئینی حقوق کی پامالی کی گئی۔ اس کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کے دیگر مظاہرین کے ساتھ بھی ایسا ہی ظالمانہ رویہ اپنایا گیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ راجدھانی دہلی کا گھیراؤ کر کے اسے چاروں طرف سے بیریکیڈ لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، ٹرینوں کی آمدورفت روکی گئی ہے، میٹرو کو ٹھپ کر دیا گیا ہے، انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے اور جگہ جگہ چیک پوسٹیں بنا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آئینی حق کے تحت پرامن احتجاج کر رہے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے ساتھ مار پیٹ کر کے انہیں حراست میں لیا گیا۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ اگر اس بات کا کوئی اور ثبوت نہیں چاہیے کہ الیکشن کمیشن کی سازباز سے انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے اور حکومت اپنی پول کھلنے اور جوابدہی مانگے جانے سے ڈری ہوئی ہے، تو پھر اور کیا ثبوت چاہیے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں اب جمہوریت کا نام و نشان نہیں رہ گیا ہے، بلکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امت شاہ کی قیادت میں کھلی آمریت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو کمزور کرنے میں حکومت کا ساتھ دینے والے اور اس میں ملی بھگت کرنے والے تمام لوگ ملک اور قوم کے ساتھ غداری کر رہے ہیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
