تازہ ترین
سوشل میڈیا پر غلطجانکاری پھیلانا اور ڈر پیدا کرنا قابل سزا جرم:ڈاکٹر سحرش
ناظمِ اطلاعات و رابطہ عامہ ڈاکٹر سید سحرش اصغرنے کہا ہے کہ غلط خبریں دینے اور افواہیں پھیلانے والوں پر محکمہ کی عقابی نظر ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پربے بنیاد خبریں اور غلط جانکاری پھیلانا اور ڈر پیدا کرناقابل سزا جرم ہے۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس)کیساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کی ناظم ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے سوشل میڈ یا پر بے بنیاد خبریں اور غلط جانکاری پھیلانا اور ڈر پیدا کرنے والے عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ بحرانی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانے کے بجائے حالات کو بہتر کرنے میں ہر ایک کو اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔ان کا کہناتھا کہ سوشل میڈیا پربے بنیاد خبریں اور غلط جانکاری پھیلانا اور ڈر پیدا کرناکے حوالے سے سپریم کورٹ کی سخت گائیڈ لائنز موجود ہیں اور جو کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے،اُس کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی،کیونکہ مختلف قوانین کے تحت بے بنیاد خبر یں یا غلط جانکاری دینے والے بچ نہیں سکتے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اور انتظامیہ کی ہدایات پر من وعن عمل کریں اور ضرورت پڑنے پر ہی گھر سے باہر قدم رکھیں اور اسکے لئے بھی کسی ایک فرد کا انتخاب عمل میں لائیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ جموں و کشمیر نے بے بنیاد خبریں اور غلط اطلاعات پھیلانے کے معاملے پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں کووڈ 19 کے بارے میں جامع بیداری پیدا کرنے کی خاطر ایک ویب سائیٹ کی شروعات کی تھی۔ ناظمِ اطلاعات و رابطہ عامہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا تھاکہ اس قدم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بے بنیاد خبروں پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا تھاکہ ڈی آئی پی آر جے کے نے لوگوں تک صحیح اطلاعات اور جانکاری پہنچانے کیلئے diprjkfactcheck.in نامی ویب سائیٹ شروع کی ہے جس کے ذریعے سے حقایق کے بارے میں پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بے بنیاد خبروں پر قابو پایا جائے اور لوگوں تک صحیح جانکاری پہنچا کر انہیں بااختیار بنایا جائے۔ محکمہ نے کہا ہے کہ بے بنیاد خبریں اور غلط جانکاری پھیلانے اور ڈر پیدا کرنے کی پاداش میں کوئی بھی شخص جیل جا سکتا ہے اس کے علاوہ دانستہ یا غیر دانستہ طور پر بے بنیاد خبریں آگے لے جانا بھی ایک جرم ہے۔
محکمہ نے کہا ہے کہ عام شہری واٹس اپ یا کسی بھی دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے سے پھیلائی گئی بے بنیاد خبریں، غلط جانکاری، ڈر یا نفرت پھیلانے کے پیغامات کو ویب سائٹ diprjkfactcheck.inپر بھی رپورٹ کرا سکتے ہیں۔ محکمہ نے لوگوں سے اپیل کیہے کہ وہ غلط اور بے بنیاد خبروں کے جھانسے میں نہ آئیں بلکہ اسے رپورٹ کریں اور اس کی جانچ کریں اور اس کے علاوہ دستیاب سرکاری سوشل سائیٹوں پر اس کی تصدیق کریں۔
واضح رہے کہ بے بنیاد خبریں اور غلط جانکاری پھیلانا اور ڈر پیدا کرنا NDMAکے سیکشن 54،IPC کے 2005 اور 505کے علاوہ IT(act) کے تحت ایک قابلِ سزا جرم بھی ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
