تازہ ترین
سفیدوں کی کٹائی پر ہائی کورٹ کی روک ،لوگوں نے راحت کی سانس لی
عدالت عالیہ نے مفاد عامہ میں دائر ایک عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے وادی کشمیر میں سفیدوں کی برید گی پر کمیٹی تشکیل دینے تک روک لگا دی ہے ۔
جس کے نتیجے میں کسانوں خاص کر مالکان راحت کی سانس لی ہے ۔ اس دوران جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری کو4روز کے اندر کمیٹی تشکیل دینے کے لئے کہا گیا ۔ جو کمیٹی سفیدوں سے نکلنے والے روئی کے مضر اثرات اور کٹائی سے اقتصادیات پر ہوئے نقصان کے بارے میں ایک مفصل رپورٹ پیش کریں ۔
حال ہی میں وادی کشمیر کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں ،ایس ڈی ایم ،ایے ڈی سی اور تحصیلداروں کی جانب سے لوگوں کوان کی اراضی پر لگائے گئے سفید درختوں کی کٹائی کا حکم دیا تھا ۔ اس دوران حکم نامے کی کاپیاں سوشل میڈیا،سرکاری دفاتر ،مساجدوں اور دکانوں پر چسپان کئے گئے تھے،جن میں لوگوں کو حکم کی تامیل نہ کرنے والے لوگوں کے درخت کو سرکار کاٹ کر اس لکڑی کا نیلام کرے گئی اور جو خرچہ کاٹنے پر آئے گا،اسکو بھی مالک کو سرکار کو ادا کرنا ہوگاوغیرہ شامل تھا ۔ اس دوران لوگوں کے دلوں زبردست خوف پیدا ہوا اور کئی مقامات پر سرکار جبکہ چند ایک مقامات پر لوگوں نے از خودبردیگی کا کام شروع کیا ۔
اس دوران اس خاص قسم کی لکڑی کے قیمتوں میں بیک وقت ایک چھوتھائی کمی درج ہوئی ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں کوئی خرید نے کے لئے بھی تیار نہیں تھا ۔ اس دوران اس صنعت کو زبردست نقصام پہنچنے کا خطرہ لاحق ہوا ہے ۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس عمل سے دیہی اقتصادت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔
انہوں نے کٹاو کے بجائے کوئی ایسا راستہ نکلنا چاہے جس سے یہ صنعت بھی بچ جائے اور سماج پر بھی کوئی مضر صحت اثر نہ پڑے ۔ گزشتہ دنوں عدالت عالیہ میں عوامی مفاد میں ایک عرضی دائر کی گئی ،جس کی شنوائی جمعہ کے روزہوئی،جس دوران جموں کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس گیتا متل کی سربراہی والے دو رکنی بینچ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عرضی کی سمات کی ہے ۔ اس دوران معاملے کی سماعت کے دوران دو رکنی بینچ نے سفیدوں کی کٹاو پر روک لگاتے ہوئے جموں کشمیر انتظامیہ کو4روز کے اندر پوٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
سماعت کے دوران بینچ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ ماہرین کی ایک کمیٹی کوتشکیل دیں جوروئی والے دختوں کے مضر اثرات اور درختوں کے کٹاو سے ہورہے نقصان پر مکمل رپورٹ تیار کریں گے ۔ شنوائی کے دوران بینچ نے کہا کہ اس معاملے میں بینچ کی رائے لینا ضروری ہے ۔ بینچ نے کہا کہ ماضی میں عدالت نے مزکورہ درختوں کی بریدگی کا حکم دیا ہے تو اس حکم نامے کو فلحال التوا میں رلھا جا رہا ہے ۔
اس دوران بینچ نے چہف سیکرٹری جموں کشمیر کو ہدایت دی ہے کہ چیف کنسر ویٹر کی سربراہی والی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے،تاکہ ان افراد کو درختوں ،ادویات اور چھاتی کے امراض کی مہارت ہو ۔ اور ایک مفصل رپورٹ کو تیار کر کے16اپریل کو پیش کیا جائے ۔ ادھر جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں سے ملی اطلات کے مطابق وہاں حکم نامے کے باوجود گاءوں میں کٹاو کا کام جاری تھا ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
کھیل1 week agoڈوگرا اور مظفر نے جموں و کشمیر کی اننگز کو سنبھالا
