تازہ ترین
رحمتوں ،برکتوں اور مغفرتوں کی بہار کا موسم
سعودی عرب میں سب سے اعلیٰ مذہبی تنظیم نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر وہ رمضان کےمقدس ماہ میں گھروں میں رہ کر عبادت کریں تا کہ کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکا جا سکے ۔ اس مذہبی تنظیم نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو اجتماع سے گریز کرنا چاہیے ۔
برصغیر میں رمضان 25اپریل یعنی آج (سنیچروار) سے شروع ہوا ۔ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ملک بھر کیساتھ ساتھ کشمیر میں بھی مکمل لاک ڈاوَن ہے اور ملک بھر کی طرح یہاں بھی مساجد بند ہیں ۔ سعودی عرب نے بھی اپنی مساجد بند کر رکھی ہیں جن میں مسلمانوں کے لیے دنیا کی سب سے مقدس مذہبی عبادت گاہ مسجد الحرام بھی شامل ہے ۔ ایران کی اسلامی حکومت نے کہا ہے کہ اگر مسلمان لاک ڈاوَن کی وجہ سے روزہ نہ رکھ پائیں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔ ادھر بھارت کی بھی سرکردہ اسلامی تنظیموں اور مدارس نے ملک کے مسلمانوں سے رمضان میں مساجد نہ جانے کے بجائے گھر پر رہ کر نماز اور تراویح ادا کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
اس کے علاوہ ملک کی مختلف مساجد کی جانب سے لاک ڈاوَن کا احترام کرنے کی اپیل کی جارہی ہے ۔ مسلمانوں نے رمضان کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ لوگوں سے بات کرنے پر اندازہ ہوتا ہے کہ اس لاک ڈاوَن کے دوران وہ کھانے پینے کے بجائے روحانی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ سرینگر کے ایک تاجر بشیر احمدزر گر کے مطابق یہ وقت مساجد میں بھیڑ جمع کرنے کا نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا ’اس لاک ڈاوَن نے ہ میں یہ موقع فراہم کیا ہے کہ گھروں میں رہ کر پورے دھیان سے عبادت کریں ۔
‘رمضان کا مہینہ مسلمانوں کےلئے ایک بڑا چیلنج ہو گا، کیونکہ گھر پر رہ کر نماز پڑھنا اور اس مقدس ماہ کا روایتی طور پر اہتمام نہ کرنا، اس کا تصور کرنا مشکل ہے ۔ غلام محمد نامی شہری کہتے ہیں ، ’جو لوگ عام دنوں میں مسجد میں نہیں جاتے وہ رمضان میں جاتے ہیں ۔ انہیں لگتا ہے کہ اس مبارک ماہ میں اگر مسجد نہیں گئے تو گناہ ہو گا، ان گاءءڈ لائنز میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ اگر مکہ کی مسجد میں تالا لگ سکتا ہے تو یہ مساجد تو بہت چھوٹی ہیں ‘ ۔ سینئر صحافی رشید راہل کہتے ہیں ’ رمضان عبادت کا مہینہ ہے، عبادت گھروں میں کی جا سکتی لیکن یہ بات سچ ہے کہ رمضان کے مہینے میں مساجد میں زیادہ لوگ آتے ہیں ، یوں تو لاک ڈاوَن کے دوران ہر ملک کے مسلمانوں کو مشکلات کا سامنا ہو گا لیکن علما نے گائیڈ لائن جاری کر کے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مسلمان لاک ڈاوَن کا احترام کریں ‘ ۔
اس دوران صوبائی انتظامیہ کشمیر کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ماہ رمضان کی ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ صوبائی کمشنر کشمیر ،پی کے پولے کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں لوگوں کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات گھروں کی دہلیز پر پہنچا ئی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ،پانی ،غذائی اجناس ،سبزی اور دیگر بنیادی ضروریات کی تما م چیزیں لاک داءون کے دوران دستیاب رہیں گی ،تاہم لوگ لاک ڈاءون اور سرکاری ہدایات ومشوروں پر عمل پیرا ہو کر کورونا وائرس کو شکست دیں ۔
گذشتہ دنوں ایک بیان میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ماہ رمضان المبارک کی آمد پر ملت اسلامیہ خصوصاً مسلمانان جموں وکشمیر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ بیان کے مطابق کووڈ ۔ 19 کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر طبی ماہرین اور ڈاکٹروں کی’ ایڈ وائزی‘ کو مدنظر رکھ کر انجمن اوقاف جامع مسجد نے سردست جامع مسجد میں نہ صرف نماز جمعہ بلکہ نماز تراویح بھی موقوف کردی ہے ۔ تاہم حالات سازگار ہوتے ہی جامع مسجد میں حسب سابق نمازوں کا اہتمام ہوگا ۔ لہٰذا مسلمانوں کو تلقین کیا جاتا ہے کہ وہ پنچگانہ نمازوں کے ساتھ ساتھ تراویح کی نماز بھی اپنے اپنے گھروں میں ہی پڑھیں اور اللہ رب العزت سے اس سنگین وبا کے خاتمہ کیلئے دعائیں کریں ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد الحرام اور مسجد نبوی;248; میں نماز تراویح کو10 رکعت تک محدود کردیا گیا ہے ۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق حرمین جنرل پریذیڈنسی کےسربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ دونوں مساجد میں رمضان کے دوران نمازیوں پر پابندی برقرار رہےگی اور احتیاطی اقدامات کے تحت اس سال رمضان کے دوران اعتکاف بھی نہیں ہوگا ۔
سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا تھاکہ تراویح کی رکعت 20 کے بجائے 10 ہوں گی جسے دو امام پڑھائیں گے جن میں سے پہلا امام6 رکعت اور دوسرا امام 4 رکعت اور وتر پڑھائیں گے، تہجد کی نماز بھی ہوگی جب کہ ختم قرآن 29 ویں شب کو ہوگا ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
