تازہ ترین
بھارت: کیمیکل پلانٹ سے گیس خارج ہونے سے پانچ افراد ہلاک، سیکڑوں اسپتال منتقل
بھارت کے مشرقی ساحلی شہر وشاکا پٹنم میں ایک کیمیکل پلانٹ سے گیس خارج ہونے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ سیکڑوں متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ایک مقامی پولیس افسر کے مطابق گیس لیکج پانچ ہزار ٹن کے دو ٹینکوں سے ہوئی ہے جو ایک کیمیکل پلانٹ میں بنائے گئے تھے۔ کرونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کے باعث مذکورہ پلانٹ مارچ کے اواخر سے بند تھا۔
بھارتی ٹی وی چینلز اور ذرائع ابلاغ پر آندھرا پردیش کے صنعتی شہر وشاکا پٹنم کی کئی ویڈیوز بھی دکھائی جا رہی ہیں جس میں بچوں اور عورتوں سمیت کئی افراد اور جانوروں کو بھی سڑکوں اور گلیوں میں بے ہوش پڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق وشاکا پٹنم کی اسسٹنٹ پولیس کمشنر سواروپ رانی نے کہا ہے کہ اب تک پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
وشاکا پٹنم کے ضلعی اسپتالوں کے کوآرڈینیٹر بی کے نائیک نے کہا ہے کہ زہریلی گیس سے متاثر ہونے والے کم از کم ایک ہزار افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ یہ خطرہ بھی ہے کہ درجنوں لوگ گھروں میں بھی بے ہوش ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ صبح سویرے ہوا تھا اور اس دوران زیادہ تر لوگ گھروں میں سو رہے تھے۔ ممکن ہے کہ کئی لوگ سوتے میں ہی بے ہوش ہو گئے ہوں اور ابھی تک گھروں میں بے ہوش ہوں۔
بی کے نائیک کا کہنا تھا کہ انتظامیہ گیس سے متاثرہ افراد کو گھروں میں بھی تلاش کر رہی ہے اور لوگوں کو اسپتال پہنچا رہی ہے۔ گیس سے متاثر ہونے والے لوگوں کو آکسیجن اور تازہ ہوا کی ضرورت ہے۔
اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھنے کی وجہ سے ایک بیڈ پر دو، دو مریضوں کو لٹایا جا رہا ہے۔ زیادہ تر لوگوں کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا جا رہا ہے۔
یہ پلانٹ وشاکا پٹنم کے مضافات میں واقع تھا۔ وشاکا پٹنم کی آبادی 50 لاکھ سے زائد ہے۔
اسسٹنٹ پولیس کمشنر رانی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ گیس پلانٹ میں ہی موجود تھی۔ گیس میں کیمیکل ری ایکشن ہونے سے ٹینکوں میں حرارت پیدا ہوئی جس سے گیس لیک ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ “مقامی آبادی نے صبح ساڑھے تین بجے کے قریب ہمیں گیس لیکج سے آگاہ گیا۔ ہم فوراً وہاں پہنچے اور ہم فضا میں گیس محسوس کر سکتے تھے۔ ہم میں سے کسی کے لیے بھی ممکن نہیں تھا کہ چند منٹ سے زیادہ اس ماحول میں کھڑے رہ سکیں۔”
بھارتی نشریاتی ادارے ‘ٹائمز آف انڈیا’ کی رپورٹ کے مطابق گیس لیکج سے لگ بھگ 5000 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ پلانٹ سے تین کلو میٹر کے دائرے میں گیس کے اثرات دیکھے گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
رپورٹ کے مطابق گیس سے متاثرہ کئی لوگوں کو سانس کے مسائل، آنکھوں کی سوزش اور جسم پر خارش کی شکایات ہو رہی ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت میں دسمبر 1984 میں تاریخ کا سب سے برا انڈسٹریل حادثہ پیش آیا تھا جب بھوپال میں جراثیم کش ادویات بنانے والے پلانٹ سے گیس کا اخراج ہوا تھا۔
اس واقعے میں گیس سے متاثر ہونے والے 3500 سے زائد افراد چند روز میں ہی ہلاک ہو گئے تھے جب کہ لوگوں میں اس گیس کے اثرات کافی مہینوں تک رہے تھے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس واقعے میں لگ بھگ ایک لاکھ افراد زہریلی گیس سے متاثر ہوئے تھے۔ جو لوگ اس واقعے میں زندہ بچ گئے تھے انہیں ابھی تک مختلف طبی مسائل کا سامنا ہے۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
