تازہ ترین
’خود انحصار ہندوستان مہم‘،20لاکھ کروڑ روپے کا پیکیج
مرکزی وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے20لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج میں سے15ہزار سے کم تنخواہ والوں کو سرکاری مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ایف حصہ داری آئندہ تین ماہ کے لئے گھٹایا جارہا ہے، یہ کام کرنے والوں کے لئے کیا گیا ہے۔ کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وبا کے دور میں پورے ملک کے مختلف سیکٹرس کو سنجیونی دینے کے لئے20 لاکھ کروڑ روپئے کے راحت پیکیج کا اعلان کیا ہے، جو ملک کی جی ڈی پی کا10 فیصد ہے۔
بدھ کو نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اس خصوصی اقتصادی پیکیج کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دے رہی ہیں۔ انہوں نے اس راحت پیکیج میں کس زمرے کو کتنی راحت ملے گی، اس کی اطلاع دی۔ یہ اقتصادی پیکیج خود انحصار ہندوستان مہم کی اہم کڑی کے طور پر کام کرے گا۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ انکم ٹیکس میں ٹرسٹ، ایل ایل پی کو سبھی پینڈنگ فنڈ فوری طور پر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل سے آئندہ سال تک ٹی ڈی ایس اور ٹی جی ایس کے لئے25 فیصد ادائیگی میں چھوٹ دی جارہی ہے، جو کہ اگلے سال31 مارچ2021 تک جاری رہے گی، اس سے50 ہزار کروڑ روپئے کا فائدہ ہوگا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ 15 ہزار سے کم تنخواہ والوں کو سرکاری مدد دی جائے گی۔ تنخواہ کا 24 فیصد حکومت پی ایف میں جمع کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ2 ہزار 500 کروڑ کی مدد اس کے لئے حکومت کی طرف سے دی جارہی ہے۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ پی ایف حصہ داری آئندہ تین ماہ کے لئے گھٹایا جارہا ہے، یہ کام کرنے والوں کے لئے کیا گیا ہے۔ سرکاری اور پی ایس یو کو 12 فیصد ہی دینا ہوگا۔ پی ایس یو پی ایف کا12 فیصد ہی ہوں گے، لیکن ملازمین کو 10 فیصد پی ایف دینا ہوگا۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کی بازار تک پہنچ بنانا آسان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کو ای مارکیٹ سے جوڑا جائے گا۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اس کے سبب ایم ایس ایم ای کا بزنس کرنا آسان ہوگا اور خود انحصار ہندوستان اب میک ان انڈیا کے تحت آگے بڑھے گا۔نیوز پورٹل18ارود کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ200 کروڑ تک کے سارے ٹینڈر گلوبل ٹینڈر نہیں ہوں گے۔نرملا سیتا رمن مائیکرو یونٹ میں 25 ہزار کی سرمایہ کاری تک مانی جاتی تھی۔
اب یہ سرمایہ کاری ایک کروڑ تک ہوسکتی ہے اور ٹرن اوور5 کروڑ تک ہو سکتا ہے، لیکن تب بھی آپ مائیکرو یونٹ کے اندر ہی آئیں گے۔نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ویواد سے وشواس اسکیم کے تحت جن کمپنیوں کے ٹیکس تنازعہ کے سبب باقی ہیں، وہ 31 دسمبر 2020 تک بغیر کسی سود شرح کے ٹیکس دے سکتی ہیں۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ آر بی آئی آنے والے دنوں میں بازار میں پیسہ لے کر آئے گا، جسے لے کر آپ کو آنے والے دنوں میں اطلاع دی جائے گی۔
وزیر مالیات نے کہا کہ آج سے روزانہ میں اور میری ٹیم آپ کو اس پیکیج کو لے کر جانکاری دے گی اور جو وزیر اعظم مودی کا وزن ہے، اسے آپ کے سامنے رکھے گی۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن زیادہ سرمایہ کاری والی کمپنیوں کو ایم ایس ایم ای کے دائرے میں ہی رکھا جائے گا۔ پہلے صرف سرمایہ کاری کی بنیاد پر طے کیا جاتا تھا، اب ٹرن اوور کی بنیاد پر بھی ایم ایس ایم ای کی تعریف طے کی جائے گی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ غریبوں کے کھاتے میں راست طور پر پیسہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں بنی وزیراعظم کی حکومت ذمہ دار اور لوگوں کو سننے والی تھی، اس لئے چاہے حکومت کا ہدف نیا ہندوستان بنانے کا ہو یا خود انحصار ہندوستان بنانے کا ہو، ہم نے اس کے لئے نئے طرح سے کام کیا ہے۔نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ڈی بی ٹی کے ذریعہ ہماری حکومت غریبوں تک مدد پہنچانے کا کام کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں وینٹیلیٹر اور پی پی ای کٹ کا استعمال ہو رہا ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا کہ مقامی برانڈ کو دنیا کے سامنے پہچان دلانی ہے۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اس پیکیج میں معیشت کے چار ستون کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے جنوبی ہندوستان کی چار زبانوں میں خود کفیل ہندوستان کے مطلب بتائے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا کہ اس پیکیج کو ہی ہندوستان کی ترقی اور خود انحصار بنانے کے لئیخود کفیل مہم کا نام دیا گیا ہے۔
ہندوستان
انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو
نئی دہلی، انڈیا اتحاد کے رہنما جمعہ کی رات آٹھ بجے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کےعمل کے ذریعے دھاندلی کرنے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار سے متعلق مسائل پر اپنے خدشات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے 30 ستمبر کو یہاں منعقدہ میٹنگ میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کر کے ان مسائل پر ان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتحاد کے رہنما ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طریقہ کار سے متعلق اپنے خدشات سے صدرِ جمہوریہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے لیے پہلی بار دو اکتوبر کو مکتوب بھیج کر وقت مانگا گیا تھا۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے وفد میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام مانگے جانے کے بعد اتحاد نے پانچ اکتوبر کو دوبارہ مکتوب بھیجا اور سات، آٹھ یا نو اکتوبر میں سے کسی بھی دن ملاقات کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔
انڈیا اتحاد کے رہنما چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلیوں کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے مظاہرے اور مارچ بھی نکالے ہیں۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے احتجاج کو تیز کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی تحریک کے پروگرام کی بھی توثیق کی ہے۔ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو پولیس مظاہرے کے دوران مسلسل دو بار حراست میں بھی لے چکی ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان نے امریکہ کے پی ای آر ایم پروگرام پر روک پر تشویش کا اظہار کیا، کہا – یہ دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف
نئی دہلی، ہندوستان نے امریکی محکمہ محنت کے مستقل لیبر سرٹیفیکیشن پروگرام (پی ای آر ایم) سے جڑے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف بتایا ہے۔
امریکہ کی جانب سے جمعرات کی رات اس قدم کے اعلان کے بعد وزارتِ خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس قدم سے متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کے گرین کارڈ کے عمل پر اثر پڑ سکتا ہے۔ تاہم پی ای آر ایم درخواستوں پر روک سے موجودہ ایچ-1بی ویزا یا ویزا ہولڈرز اور ان کے زیرِ کفالت افراد کی حیثیت پر خود بخود کوئی اثر نہیں پڑتا۔
ہندوستان نے کہا کہ پی ای آر ایم پروگرام، ایچ-1بی ویزا پروگرام سے مختلف ہے۔ متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کی مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ حاصل کرنے کے عمل پر اس کا کچھ اثر ہو سکتا ہے، لیکن اس سے موجودہ ایچ-1بی ویزا کی میعاد اپنے آپ ختم نہیں ہوتی۔
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیلنٹ کے امریکہ جانے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس سے ہندوستانیوں کو مواقع ملتے ہیں، جبکہ امریکی کمپنیوں کو ہنر مند ملازمین، نئی ٹیکنالوجی، تحقیق، جدت طرازی، پیداواری صلاحیت اور مسابقتی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور شیئر ہولڈرز کے اثاثوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ہندوستان نے کہا کہ امریکہ کا یہ قدم دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں کرتا۔ ہندوستان نے امریکی نائب صدر کے اس معاملے پر کیے گئے تبصروں پر بھی اعتراض ظاہر کیا۔ ہندوستان کے مطابق ایسے تبصرے غیر مناسب ہیں اور امریکہ کی معیشت نیز جدت طرازی میں ہندوستانی پیشہ ور افراد کی خدمات کو نظر انداز کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی پیشہ ور افراد امریکہ کی معیشت اور جدت طرازی کے نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ امریکہ کی تاریخ بھی ایسے تارکینِ وطن کی خدمات سے بنی ہے جنہوں نے اپنے کام، کاروبار اور نئے خیالات سے ملک کی ترقی میں مدد کی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ دردناک تاریخی اور نوآبادیاتی دور کی یاد دلانے والے الفاظ کا استعمال انتہائی قابلِ اعتراض ہے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے سے جڑی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
یواین آئی ایف اے
جموں و کشمیر
مشتبہ افراد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں: جموں و کشمیر پولیس کی عوام سے اپیل
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے پونچھ ضلع کے بفلیاز میں پولیس-عوام شراکت داری گروپ (پی سی پی جی) کے اجلاس کے دوران شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص یا دہشت گردانہ سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔
یہ اجلاس ایڈیشنل ایس پی پونچھ ڈاکٹر اجے شرما کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
اجلاس میں عوامی نمائندوں، سماجی کارکنوں، سابق فوجیوں، مذہبی نمائندوں اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ اس کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان تال میل کو مضبوط بنانا اور منشیات، دہشت گردی کے خلاف کارروائی، خواتین و بچوں کی حفاظت، سائبر جرائم اور عوامی مسائل سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی پونچھ ڈاکٹر اجے شرما نے عوام کی فعال شرکت کو سراہا اور کہا کہ امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کی جانب سے بروقت اور قابل اعتماد معلومات فراہم کرنا انتہائی اہم ہے۔
منشیات کی لعنت کے حوالے سے انہوں نے زور دیا کہ اس کاروبار میں ملوث اصل سپلائرز اور منشیات فروخت کرنے والوں کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی نشے کی لت سے چھٹکارا دلانے، بحالی اور کونسلنگ کے اقدامات کو بھی فروغ دیا جائے، تاکہ اصلاح کے خواہش مند افراد کو مدد فراہم کی جاسکے۔
دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے موضوع پر ایڈیشنل ایس پی نے خبردار کیا کہ ملک دشمن عناصر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے منشیات، ہتھیاروں، دہشت گردی، مذہب اور دیگر جذباتی معاملات کا استحصال کرسکتے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص، نقل و حرکت، آمد و رفت یا دہشت گردانہ سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ، حمایت یا کسی بھی قسم کی مدد فراہم نہ کی جائے۔
انہوں نے ماضی میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں، بشمول آپریشن سرپ وناش، میں مقامی باشندوں کے اہم کردار کو بھی تسلیم کیا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں درپیش سلامتی کے چیلنجوں کے پیش نظر نگرانی مزید سخت کرنے، مؤثر معلومات جمع کرنے اور انہیں بروقت متعلقہ حکام تک پہنچانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے عوام سے غیر قانونی کان کنی، درختوں کی غیر مجاز کٹائی، تجاوزات اور جنگلاتی یا پہاڑی زمین کو غیر قانونی طور پر صاف کرنے کے واقعات کی اطلاع دینے کی اپیل کی۔
مویشیوں کی اسمگلنگ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔
مقامی تنازعات کے حوالے سے انہوں نے باشندوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایف آئی آر اور جوابی ایف آئی آر درج کرانے کے ذریعے معمولی معاملات کو بلاوجہ طول دینے سے گریز کریں اور جہاں ممکن ہو، چھوٹے تنازعات کو پُرامن طریقے سے حل کریں۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر کا عمر پر ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے کو ’سبوتاژ‘ کرنے کا الزام، جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس ’بدقسمت‘ قرار
