تازہ ترین
کولگام میں فورسزاور جنگجوءوں کے درمیان شبانہ گولیوں کا تبادلہ
کولگام کے یمر چھ یاری پوری پورہ گاؤں میں فوج اور فورسز کے درمیان گولیوکا شدید تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں علاقے کئی منٹوں تک جاری رہنے والی فائرنگ کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گئی۔تاہم جنگجوؤں تاریکی کا فائدہ اٹھا کر ممکنہ طور فرار ہونے میں کا میاب ہوئے ہیں،ادھر فوج اور فورسز نے نے علاقے میں خاموشی کے باوجود رات بھر محاصرہ جاری رکھا اور صبح ہوتے ہی گھر گھر تلاشی کارروائیاں شروع کی،جس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
ادھر ایس۔ ایس۔ پی کولگام گوریندر پال سنگھ نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے اور جنگجوؤں پسند اندھیرے کا فایدہ اْٹھانے میں کامیاب ہوئے۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگاکے یمرچھ یاری پورہ علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملنے پرفوج کے34RR ، سنٹرل ریزرو پولیس فورسز(سی آر پی ایف)اور ایس اوجی اہلکار وں نے مشترکہ طور پر علاقے کوبدھ کی رات10بجے کے قریب گھیرے میں لے کر تمام راستوں کو سیل کیا اور کسی کو بھی گاؤں کے اندر یاباہر جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔ذرائع نے بتایا فورسز نے گاؤں کو مکمل طور سیل کرنے کے بعد چاروں اطراف سے تیز روشنی دینے والی لائٹس بھی نصب کئے اور جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کا کام شروع کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران جب فورسز اہلکاروں کی ایک پارٹی اس مکان کی طرف پیش قدمی کر رہی تھی جہاں انہیں جنگجوؤں کے موجود گی کی حوالے سے اطلاع موصول ہوئی تھی تو وہاں موجود جنگجوؤں نے فورسز اہلکاروں پر شدیدفائرنگ کی اور یہاں سے فرار ہونے کی ابتدائی طور کوشش کی ہے۔اس دوران اہلکاروں نے فائرنگ کے ساتھ ہی پوزیشن سنبھال کر جوابی فائرنگ کی،جس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ تقریباً15منٹ تک جاری رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا فائرنگ اس قدر شدید تھی ہمیں ایسا لگا کہ گاؤں میں شائد فوج اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ہے۔اور شدید فائرنگ کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہم ہو کر رہ گئے ہیں۔ایک سینئر پولیس افسر نے بھی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین فائرنگ کے تبادلیکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طرفین میں 15 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جارہی رہنے کے بعد بندوقیں خاموش ہوگئی اور فائرنگ رک گئی۔ تاہم گولیوں کے تبادلہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
کشمیر نیوز سروس کو ذرائع نے بتایا فائرنگ رک جانے کے فوراً بعدفورسز اہلکاروں نے روشنی کا انتظام کرکے رات بھر عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوشش جاری رکھی ہوئی تھی جو جمعرات کو بھی دن بھر جا ری رہا ہے۔ایس۔ ایس۔ پی کولگام گوریندر پال سنگھ نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے اور عسکریت پسند شاید اندھیرے کا فایدہ اْٹھانے میں کامیاب ہوئے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
