تازہ ترین
پلوامہ میں 2019 طرز کے حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ
ابم ڈسپوزل ٹیم نے گاڑی 45کلوآئی ای ڈی سمیت اڑا دی،کئی رہائشی مکانات کو پہنچا نقصان
خود کش حملے کوقبل از وقت ناکام بنا دیا گیا، حزب ،جیش نے کار میں بارودی سرنگ نصب کی:آئی جی پی
سرینگر;241;28،مئی;241;کے این ایس ;241;پلوامہ میں فورسز نے ایک کارروائی کے دوران سینٹرو کار میں رکھی گئی45کلو وزنی بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا ۔ اس دوران سرنگ ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی ہے ،جس کے نتیجے میں پورا راجپورہ علاقہ دہل اٹھا اور آس پڑوس کے کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ۔
اس حوالے سے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا باردوی سرنگ کو حزب المجاہدین اور جیش محمد کے جنگجوءوں نے فورسز کو نشانہ بنانے کی غرض سے ایک کار میں 40سے45کلو بارودی سرنگ کو نصب کیا تھا ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کی رات سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑے کار بم حملے کو ناکام بنادیاجب انہوں نے 45 کلوگرام سے زیادہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد لے جانے والی گاڑی کو روکا ۔ کشمیر نیوز سروس کو پولیس ذراءع نے بتایا فورسز کو اس بات کی اطلاع ملی تھی کہ ضلع میں ایک سنٹرو کار گھوم رہی ہے جس میں بارودی سرنگ نصب کی گئی ہے ۔
اس دوران جمعرات کو فوج کے44;8282;سی آر پی ایف ،اور پلوامہ پولیس نے راجپورہ علاقے میں ا یک گاڑی کو دیکھا اور اسکی تلاشی لی ،جس دوران گاڑی میں ایک بارودی سرنگ کو برآمد کیا گیا ہے ،فورسز نے واقعے کے فوراً بعد بم ڈسپوزل سکارڑکو طلب کیا جنہوں نے یہاں پہنچ کر گاڑی کے اندر ہی بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا ہے ۔
عین شاہدین نے بتایا سرینگ ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں راجپورہ سمیت متعدد علاقے دہل اٹھے ہیں جبکہ کار کے پرخچے ہوا میں اڑ گئے ہیں ۔ پولیس نے بتایاسرنگ تقریباً45کلو وزن کی تھی جس کو قبل از وقت برآمد کر کے ایک بڑے حادثے کوٹال دیا گیا ہے ۔ اس دوران جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے ایک قومی میڈیا ادارے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں لشکر کا ہاتھ ہے جو ماڈول تیار کرتے ہیں ، ۔
انہوں نے کہا سفید رنگ کی گاڑی کونمبر پلیٹ نہیں تھاجو کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والے کسی شہری کے نام پر ہے ۔ ادھرپلوامہ میں جنگجوءوں کی جانب سے خو کش حملے کے لئے ایک ایک سنٹروکار میں 45کلو بارودی سرنگ کو نصب کی تھی جس کو فورسز نے بھر وقت پتہ لگا کر جنگجوءوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے ۔ اس دوران اس حوالے سے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا باردوی سرنگ کو حزب اور جیش جنگجوءو نے فورسز کو نشانہ بنانے کی غرض سے ایک کار میں 40سے45کلو بارودی سرنگ کو نصب کیا تھا ۔ اس دوران فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا ہے ۔
انہوں نے بتایا بادودی مواد اس قدرزور دار تھا کہ گاڑی 15میٹر تک ہوا میں اڑ گئی ہے ۔ کشمیر نیو زسروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر میں فورسز کی جانب سے سنٹرو کار میں چھائی بارودی سرنگ کا قبل از وقت پتہ لگا کر ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا ہے ۔
اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی )وجے کمار نے پلوامہ میں ایک بارودی سرنگ کو ناکرہ بنانے کے بعدجمعرات کو سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ،کہا کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں حزب اور لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجوءوں نے ایک نجی گاڑی میں فورسز کو نقصان پہنچانے کی غرض سے 40سے45کلو وزن کی بارودی سرنگ کو نصب کیا تھا،جبکہ واقعے کے حوالے سے بھر وقت اطلاع ملنے کے فوراً بعد فورسز نے کاروائی کو عمل میں لاتی ہوئے کار کا پتہ لگا کر ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا ہے ۔
وجے کمار نے پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیوں جن میں پولیس فوج اور سی آر پی ایف کواس حوالے سے خفیہ اطلاع ملی تھی جنگجوءوں جنوبی کشمیر میں فدائین حملہ کر نے والے ہیں ،جس کے بعد ضلع میں اس حوالے سے سیکورٹی کو متحرل کر کے متعدد مقامامات پر خصوصی ناکے بٹھائے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایاجس دوران راجپورہ کے آئی گنڈ علاقے میں 2مقامات پر ناکے کی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں نے یہاں سے گزر نے والی کارکو روکنے کا اشارہ کیا،جس دوران دونوں جگہوں پرفورسز نے وارنگ شارٹس بھی کئے ہیں ،تاہم خود کش حملہ آور نے دونوں مقامات پر چھلانک لگا کر فرار ہوا ۔
آئی جی پی کا کہنا تھا اس دوران فورسز نے صبح ہوتے ہیں فورسز نے آئی گنڈ راجپورہ نامی گاءوں کے نذدیک ایک لاوارث سفید رنگ کی سنٹرو گاڑی کو مشکوک حالت میں پایا جس دواران انہوں نے ابتدائی تحقیقات کے دوران دیکھاکہ گاڑی میں 40سے45کلو وزن کا بارودی مواد نصب کیا گیا تھا،جس کے فوراًبعداس حوالے سے بم ڈسپوزل سکارڑ کو طلب گیا کیا ۔ آئی جی پی بتایا ہ میں لگا تھا کہ یہ10سے15کلو گرام تک ہوسکتا ہے،لیکن ہم نے بعد میں اس وقت یہ اندازہ لگایاجب سرنگ کو ناکارہ بنا لیا گیا تو گاڑی15میٹر ہوا میں اڑ گئی ہے ۔
وجے کمار نے بتایا اس کارروائی میں عادل احمد جو لشکر اور جیش کے لئے کام کرتاہے کے علاوہ دیگر2حزب اور جیش کے جنگجوءوں کا ہاتھ ہے ۔ آئی جی پی نے بتایا کہ مزکورہ جنگجوءوں نے17ماہ رمضان (جنگ بدر) کے روز یہ کو اس حملے کی تیاری کی تھی ،تاہم فورسز کی وجہ سے آپریشنوں میں تیزی لانے کے نتیجے میں وہ ایسا نہیں کر سکے ہیں ۔
انہوں نے کہا بھر وقت کارروائی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹم گیا ہے، جس کے لئے میں فوج سی آر پی ایف اور پولیس کی اس کامیاب آپریشن کی سراہنا کرتا ہوں ۔ دریں اثناءتھانہ پولےس راجپورہ نے اس سلسلے مےں کےس زےر اےف آئی آر نمبر40;47;2020 درج کرکے اس سلسلے مےں مزےد تحقےقات شروع کردی ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
