تازہ ترین
کوہلی بنے دنیا کے سب سے امیر کرکٹر، ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کو ملا پہلا مقام
نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی دنیا کے سب سے امیر کرکٹر بن چکے ہیں۔ حال ہی میں دنیا کی مشہور میگزین فوربس نے دنیا میں سال 2020 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا بھر کے سو کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی اور اس فہرست میں جگہ بنانے والے وراٹ واحد ہندوستانی کرکٹر اور کھلاڑی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے وزیر افریدی کورونا وائرس سے متاثر
ساتھ ہی وراٹ کوہلی نے سال 2020 میں اپنی درجہ بندی میں سدھار کرتے هوئے اپنی بہترین پوزیشن حاصل کی ہے۔
اس سال دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں وراٹ کوہلی نے کئی پائیدان کی چھلانگ لگائی ہے۔ سال 2018 میں کوہلی سب سے زیادہ کمائی کرنے کے معاملے میں 83 ویں نمبر پر تھے، لیکن اس سال وہ اس معاملے میں 66 ویں نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں پہلا نمبر راجر فیڈرر کا ہے، جنہوں نے اس سال 106 ملین ڈالر (قریب ساڑھے آٹھ سو کروڑ روپے کی کمائی کی ہے)۔ سال 1990 سے یہ فہرست جاری ہونے کے بعد سے راجر فیڈرر کمائی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے ٹینس کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس سال ہندوستانی کپتان نے 26 ملین ڈالر (قریب 196 کروڑ) روپے سال بھر میں کمائے۔ اس میں سے تقریباً 180 کروڑ روپے وراٹ نے اشتہارات پر جبکہ کرکٹ سیلری (بی سی سی آئی اور آئی پی ایل) کے طور پر وراٹ کو 15 کروڑ روپے ملے۔ مطلب یہ ہے کہ اشتہارات سے ہونے والی کل آمدنی کے مقابلے میں کرکٹ سیلری وراٹ کے لئے ایک طرح سے اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔
ویسے سال 2019 میں وراٹ سب سے زیادہ کمائی کے معاملے میں سوویں نمبر پر تھے، لیکن اس بار انہوں نے گزشتہ سال ہی نہیں، بلکہ وہ سال 2018 سے بھی آگے نکلتے ہوئے 66 ویں نمبر پر آگئے۔ واضح رہے کہ کوہلی کے پاس فی الحال 15 سے لے کر 20 بڑے برانڈ ہیں، جن سے وہ سالانہ موٹی رقم وصول کرتے ہیں، اور جس انداز میں کوہلی کا بلا حالیہ وقت تک آگ اگلتا رہا ہے، اسے دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اگلے کچھ سالوں میں بھی کوہلی کمائی کے معاملے میں کچھ ایسے ہی پرچم بلند کرتے رہیں گے۔
فوربس میگزین نے دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جمعہ کو جاری کی۔ اس میں سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے فٹ بال اسٹار پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹینا کے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فیڈرر نے 106.3 ملین ڈالر (قریب 802 کروڑ روپے) کی کمائی کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔
لسٹ میں دوسرے مقام پر قابض رونالڈو نے گزشتہ سال 105 ملین ڈالر (قریب 793 کروڑ روپے) کمائی کی ہے۔ وہیں، میسی نے اس پرتگالی فٹبالر سے صرف 8 کروڑ روپے کم کمائے ہیں۔ لسٹ میں برازیل کے فٹ بال اسٹار نیمار جونیئر 95.5 ملین ڈالر (قریب 721 کروڑ روپے) کمائی کے ساتھ چوتھے نمبر پر قابض ہیں۔
فیڈرر چوتھے سے پہلے نمبر پر پہنچنے والے پہلے ٹینس کھلاڑی بنے، سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے فیڈرر گزشتہ سال چوتھے نمبر پر تھے۔ فیڈرر چھلانگ لگا کر پہلے نمبر پر جا پہنچے اور ایسا کرنے والے پہلے ٹینس کھلاڑی بن گئے۔
خواتین میں جاپان کی ٹینس اسٹار ناومی اوساکا دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی کھلاڑی بن گئیں۔ انہوں نے گزشتہ سال 37.4 ملین ڈالر (قریب 284 کروڑ روپے) کی کمائی کی تھی۔ اوساکا نے 4 سال سے اس لسٹ کی ٹاپر امریکہ کی سرینا ولیمز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سرینا نے اس بار اوساکا سے قریب 11 کروڑ روپے کم کمائے ہیں۔
تاہم، دونوں نے کمائی کے معاملے میں روس کی ماریا شاراپووا کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ شاراپووا نے 2015 میں سب سے زیادہ 29.7 ملین ڈالر (قریب 226 کروڑ روپے) کی کمائی کی تھی.سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر 17 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد آمدنی کے ساتھ سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
