تازہ ترین
جبری طریقہ کار اختیار کرکے ہماری خصوصی پوزیشن کو ختم کردیا گیا:ڈاکٹر کمال
جموں وکشمیر نے ہندوستان کیساتھ مشروط الحاق کیا تھا
جیلوں اور گھر وں میں نظربند سیاسی لیڈران کی رہائی، 5اگست کے فیصلوں کو واپس لینے کیلئے قرارداد منظور
سرینگر: نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، یہاں لوگ روز مررہے ہیں، نوجوان آئے روز موت کیبھینٹ چڑھ رہے ہیں اور مرکزی حکومت جھوٹے دعوے کررہی ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک اور قابو میں ہے۔
پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے کہا کہ جموں وکشمیر نے ہندوستان کے آئین سے اپنا آئین حاصل کیا تھا، ہماری ریاست باقی ریاستوں کی طرح ملک میں ضم نہیں ہوئی تھی بلکہ مشروط الحاق کیا تھا۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق نوائے صبح کمپلیکس سرینگرمیں جمعرات کو مرزا محمد افضل بیگ اور حاجی غلام محی الدین شاہ کو برسوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے کہا’جموں وکشمیر نے ہندوستان کے آئین سے اپنا آئین حاصل کیا تھا، ہماری ریاست باقی ریاستوں کی طرح ملک میں ضم نہیں ہوئی تھی بلکہ مشروط الحاق کیا تھا، لیکن بدقسمتی اس بات ہے کہ نئی دلی میں براجمان حکمران یہ بات تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں اور انہوں نے غیر جمہوری اور جبری طریقہ کار اختیار کرکے ہماری خصوصی پوزیشن کو ختم کردیا‘۔ان کا کہناتھا ’جس آئین میں جموں وکشمیر کے عوام کی رائے کے بغیر ترمیم لانا بھی ممکن نہیں تھا اُسے بھاجپا حکومت نے غیر آئینی طور پر ختم کردیا اور جموں و کشمیر کے عوام کو کانوں کان خبر نہیں رکھی گئی‘۔
ڈاکٹر کمال نے کہا کہ افسوس اس بات ہے کہ نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور حسنین مسعودی ایک روز قبل وزیر اعظم سے ملے اور انہوں نے وہاں پر یقین دہانی کرائی کہ وہ اس بارے میں سوچ بھی نہیں رہے ہیں اور ہم جموں و کشمیر میں الیکشن کی تیاری کررہے ہیں جبکہ یہاں کے گورنر بھی آخری پل تک جھوٹ بولتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے صرف جموں وکشمیر کے عوام کو ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام کو دھوکہ دیا جبکہ بھاجپا حکومت نے جموں وکشمیر کے آئین کے بار ے میں ملک کے عوام کو گمراہ کیا اور اسے بھی مذہبی رنگت دی۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور مرکز کو اس غیر آئینی اقدام کا جواب سپریم کورٹ میں دینا پڑے گا۔ان کا کہناتھا کہ آئین اور جمہوریت کی بالادستی کو مقدم رکھنے کا کام اب سپریم کورٹ میں ہے اور عوام کی نظریں ملک کی سب سے بڑی عدالت پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حق اور باطل کی لڑائی ہے اور آخر پر حق کی ہی جیت ہوتی ہے۔
نیشنل کانفرنس نے بیش بہا قربانیاں دیکر اقتدار اور اختیار کو عوام تک منتقل کیا ہے اور عوام کو ہی جموں وکشمیر پر سرداری کا حق ہے۔ڈاکٹر کمال نے کہا کہ بھاجپانے مسلمانوں کیخلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے،مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے بہانے ڈھونڈے جارہے ہیں، ملک میں اس وقت فرقہ پرستی کی لپیٹ میں آگیا ہے،گاندھی نے بھی اسی فرقہ پرستی کیخلاف آواز اُٹھائی اور اگلے ہی روز اُسے قتل کیا گیا۔
ڈاکٹر کمال نے کہا بھاجپا ملک کو مذہب کے نام پر بانٹ رہی ہے جو ملک کی سالمیت، جمہوریت اور آزادی کیلئے خطرہ ہے‘۔اجلاس میں پارٹی لیڈران محمد سعید آخون اور ایڈوکیٹ شوکت احمد میر نے ایک قرارداد پیش کی۔ جس میں جیلوں اور گھروں میں نظربند تمام سیاسی لیڈران کی فوری رہائی اور جموں وکشمیر میں 5اگست کے بعد لئے گئے فیصلوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد کو شرکاء نے یک زبان ہوکر منظور کیا۔
اجلاس میں دیگر لیڈران کے علاوہ پارٹی لیڈر احسان پردیسی، سید توقیر اور غلام نبی بٹ بھی موجود تھے۔اجلاس میں مرزا محمد افضل بیگ اور خواجہ محی الدین شاہ کی برسی پر اُن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مقررین نے دونوں رہنماؤں کے بے مثال سیاسی وسماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور مقررین نے کہا کہ مرحومین نے اپنے عظیم قاید مرحوم شیخ صاحب کے تئیں جو وفاداری کی وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
اجلاس میں نائب صدر صوبہ محمد سعید آخون، صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میراور ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمدبھی موجود تھے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اپنائے گئے تھے اور پروٹوکول کے مطابق شرکاء کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا۔
دنیا
برطانیہ کے وزیر اعظم نے انتخابی اصلاحات کے لیے قومی کمیشن بنانے کا اعلان کیا
ماسکو، برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم نے ملک کے انتخابی نظام میں اصلاحات کے لیے ایک کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
برنہم نے منگل کو لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’میں انتخابی اصلاحات کے لیے ایک نئے قومی کمیشن کے قیام کا اعلان کر رہا ہوں۔ میں تمام سیاسی جماعتوں کو اس کام میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ ہم اگلا انتخاب انتخابی نظام میں تبدیلی کے عزم کے ساتھ لڑیں گے، تاکہ ہر شخص کے ووٹ کی اہمیت ہو اور ہر شخص کی آواز سنی جائے۔‘‘
برنہم نے زور دے کر کہا کہ صرف 30 فیصد ووٹروں کی حمایت سے حکومت بننا ملک کے سیاسی نظام کی ناکامی کی علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام کی سطح کے پیش نظر برطانیہ نہ تو اپنے داخلی مسائل حل کر سکتا ہے اور نہ ہی عالمی سطح پر ایک باوقار کردار ادا کر سکتا ہے۔ برنہم نے بتایا کہ وہ 10 برس میں ملک کے ساتویں وزیر اعظم ہیں۔
یو این آئی ایم جے
دنیا
ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت کے شعبے کی نگرانی کے لیے کمیٹی بنانے کا منصوبہ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی نگرانی کے لیے 10 افراد پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے پر غور کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا، ’’ہم کسی طرح کی ایک کمیٹی بنانے کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں، جس میں شاید 10 افراد ہوں… تاکہ یہ کمیٹی پورے شعبے کی نگرانی کر سکے۔‘‘
صدر نے یقین ظاہر کیا کہ مصنوعی ذہانت کے نمونوں کو ’’اچھے مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا‘‘ اور مزید کہا کہ اگر انہیں برے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کمپنیوں کو اپنی نگرانی اور ضابطے کے لیے ’’بہت بڑے پیمانے پر‘‘ اقدامات کرنے ہوں گے۔
حالیہ ہفتوں میں مصنوعی ذہانت سے متعلق خطرات کے بارے میں عوامی سطح پر بحث جاری ہے۔ اینتھروپک کے 2 ملازمین نے اپنی رائے ظاہر کی کہ آئندہ 10 برس کے دوران مصنوعی ذہانت کے انسانیت کو تباہ کرنے کا امکان 10 فیصد ہے۔
12 ستمبر کو اینتھروپک کے سربراہ داریو امودی نے زیادہ طاقتور مصنوعی ذہانت کے نمونوں کی تیاری میں عالمی سطح پر رفتار کم کرنے کی اپیل کی تھی اور اس کے لیے سلامتی سے متعلق خدشات کا حوالہ دیا تھا۔
امریکی ارب پتی ایلن مسک اور اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے بھی اس خیال کی حمایت کی تھی۔
14 ستمبر کو ٹرمپ نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا تھا کہ مصنوعی ذہانت دنیا پر قبضہ کر لے گی اور انسانیت کو تباہ کر دے گی۔ انہوں نے انہیں من گھڑت قرار دیا تھا۔ صدر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مسلسل ترقی کی حمایت کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امریکہ چین کو اس میدان میں سبقت حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
یو این آئی ایم جے
ہندوستان
ترکیہ کے صدر کو ہندوستان کی خود مختاری سے جڑے معاملے میں بولنے کا کوئی حق نہیں: وزارتِ خارجہ
نئی دہلی، ہندوستان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے جموں و کشمیر کے بارے میں دیے گئے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہندوستان کی خود مختاری سے جڑا معاملہ ہے اور اس پر کسی بیرونی فریق کو بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں اس بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان اس ناپسندیدہ تبصرے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا، “ترکیہ کے صدر کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران جموں و کشمیر کے بارے میں ناپسندیدہ تبصرے کو ہندستان مسترد کرتا ہے۔ یہ ہندوستان کی سالمیت نیز خود مختاری سے جڑا معاملہ ہے اور کسی بیرونی فریق کو اس پر بولنے کا حق نہیں ہے۔”
رپورٹوں کے مطابق مسٹر اردگان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے کشمیر کے مسئلے سمیت تمام تنازعات کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کے دائرے میں بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں رکنیت کے بارے میں تمام اراکین مل کر فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی رکنیت کا موضوع آتا ہے تو اراکین کو اجتماعی طور پر اس بارے میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
ان سے میڈیا میں آئی ان رپورٹوں کے بارے میں پوچھا گیا تھا جن میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان ترکیہ کو ایس سی او کا مکمل رکن بنانے کے حق میں نہیں ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان7 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
