تازہ ترین
ہند۔چین کشیدگی :وزیراعظم ہند کا اچانک اور غیر متوقع دورہ لہیہ
بھارت کا چین کو پیغام
فوجی افسران سے لی سرحدی صورتحال پر بریفنگ،فوجی جوانوں سے کیا خطاب کہا ’توسیع پسند طاقتیں یا تو ہار گئیں یا واپس گئیں‘
خبراردو:-
سرینگر،لہیہ: ہند۔چین کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی اور تناؤ کے بیچ جمعہ کو اچانک اور غیر متوقع طور پر وزیر اعظم ہند نریندر مودی لہیہ لداخ پہنچ گئے،جہاں انہوں نے سرحدی صورتحال کے حوالے سے فوجی افسران سے بریفنگ لی۔ یک روزہ ”سر پرائز دورے‘‘ کے دوران نریندر مودی نے فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توسیع پسندی کا دور ختم ہوگیا کیونکہ توسیع پسند طاقتیں یا تو ہار گئی ہیں یا انہیں واپس جانے کیلئے مجبور ہونا پڑا ہے۔
انہوں نے فوجی جوانوں سے مخاطب ہوکر کہا’آپ کا جذبہ ہمالیہ کی بلندیوں سے بھی اونچا ہے‘۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے جمعہ کی صبح لہیہ لداخ پہنچ کر سب کو حیران کردیا۔اچانک اور غیر متوقع دورے کے دوران جہاں اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے انہیں تازہ ترین سرحدی صورتحال کی تفصیلات فراہم کیں۔
وزیر اعظم ہند کے ہمراہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل، بپن راوت اور فوج کے سربراہ، جنرل منوج مکند ناروانے بھی تھے۔ قابل ذکر ہے کہ نریندرمودی نے یہ دورہ اس وقت کیا، جب چین اور ہندوستان کے درمیان حقیقی کنٹرول لائن پر ماہ مئی سے کشیدگی جاری ہے جس نے حالیہ دنوں کے دوران شدت اختیار کی ہوئی ہے۔ اس تناظر میں وزیر اعظم ہند کا یہ اچانک دورہ انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم جمعہ کی صبح حقیقی کنٹرول لائن پر”نمو نامی فارورڈ ایریا“اچانک پہنچے اور وہاں فوج، فضائی فورس اور آئی ٹی بی ٹی کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو فوج کے اعلیٰ عہدیداروں نے حقیقی کنٹرول لائن کی تازہ ترین سر حدی صورتحال کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم کیں۔ ان کا کہناتھا کہ اس موقع وزیر اعظم فوجی جوانوں سے بھی ملے اور انہیں مشکل حالات میں جانفشانی سے فرائض انجام دینے پر حوصلہ افزائی کی۔
https://www.facebook.com/Khabarurdu/videos/270980927679110/?t=1
یاد رہے کہ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا جمعہ کے روز متوقع دورہ لیہہ موخر کیا گیا۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل ناروانے نے 24 جون کو مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ واضح رہے کہ لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر15 اور16 جون کی درمیانی شب کو چین اور بھارت کی افواج کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں ایک کرنل سمیت 20 ہندوستانی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
چین کا بھی بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا تھا لیکن وہ اسے تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق فوج نے موجودہ صورتحال اور کسی بھی دفاعی کارروائی کے لئے جنگی ساز و سامان بشمول توپیں، میزائل، ٹینک اور لڑاکا طیارے سری نگر۔لیہہ شاہراہ اور بھارتی فضائیہ کے ہوائی جہازوں کے ذریعے حقیقی کنٹرول لائن کے نزدیک پہنچا دیے ہیں۔ تاہم دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ لداخ میں جنگی ساز و سامان کو دفاع کے لئے لایا جارہا ہے جنگ کے لئے نہیں۔
ہندوستان مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے حق میں ہے۔لداخ میں وزیر اعظم نے سیکیورٹی بریفنگ حاصل کرنے کے بعد فوجی اسپتال کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دورے کے دوران وزیرا عظم ہند نریندرمودی نے چین پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ توسیع پسندی کا دور ختم ہوگیا ہے، یہ تری کا دور ہے۔ان کا کہناتھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ توسیع پسند طاقتیں یا تو ہار گئی ہیں یا انہیں واپس جانے کیلئے مجبور ہونا پڑا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جو کمزور ہیں وہ کبھی بھی امن کی پہل نہیں کرسکتے، بہادری کیلئے امن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یا امن، جب بھی ضرورت پڑی ہے، دنیا نے ہمارے بہادروں کی جیت اور امن کی کوششوں کو دیکھا ہے،ہم نے انسانیت کی بھلائی کیلئے کام کیا ہے۔جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آپ کا جذبہ ان اونچائیوں سے زیادہ ہے جہاں آپ تعینات ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خود کفیل ہندوستان کا عہد آپ کی قربانی اور دلیری کی وجہ سے مزید مضبوط ہوتا ہے۔
لیہہ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ14 کور کی بہادری کے بارے میں ہر جگہ بات کی جائے گی، آپ کی بہادری اور دلیری کے قصے ملک کے ہر گھر میں گونج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ماتا کے دشمنوں نے آپ کی آگ کو مزید بھڑکا دی ہے۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
