تازہ ترین
سرینگر میں مجوزہ پہلے ملٹی پلکِس کی تعمیر کے ستارے گردش میں
اراضی متنازع،ہائی کورٹ نے3سال قبل تعمیر پر حکم امتنائی جاری کیا
خبراردو:-
سرینگر: سرینگر کے شیوپورہ علاقے میں گزشتہ کئی ہفتوں سے سنیما گھرکی تعمیر کی خبروں کے گشت کرنے کے بیچ وجے کمار سہانی نامی ایک شہری نے اس اراضی کو متنازعہ قرار دیا ہے،جس پر مجوزہ سنیمار کی تعمیر ہونی جا رہی ہے،جبکہ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اراضی پر کسی بھی قسم کی تعمیر پر فائنانشل کمشنر اور عدالت نے حکم امتنائی جاری کی ہے ۔ کے این ایس کے مطابق نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وجے سہانی نے اس بات کا انکشاف کیا کہ جس اراضی پر شیو پورہ میں مجوزہ سنیما تعمیر کرنے کی بات کی جارہی ہے وہ متنازعہ اراضی عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکے آباءواجداد کی طرح ہی وہ بھی ریاست کے پشتنی باشندے ہیں ۔ جبکہ انکے دادا شو پورہ میں ایک رہائشی مکان’’ سوکھ نکیتن‘‘ میں رہائش پذیر تھے اور خسرہ نمبر1100;47;945;47;802کے تحت 10کنال10مرلہ کی زمین اس کے ارد گرد اور نیچے تھی ۔ سہانی نے بتایا کہ انکے دادا کی موت کے بعد انکے والد جموں کشمیر سے باہر تعینات ہونے کی پاداش میں 1980 میں یہ اراضی دفاعی انتظامیہ کو کرایہ پر دی گئی،جس میں ان کا افسر میس تھا ۔
https://www.facebook.com/Khabarurdu/videos/286239715827331/?t=0
سہانی نے کہا کہ سبکدوشی کے بعد انہوں نے حکومت ہند سے درخواست کی کہ انہیں اپنی جائیداد واپس کی جائے،اور با آلا خر انہوں نے نصف جائیداد کو خالی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد مسلسل انتظامیہ سے درخواست کی گئی کہ کہ مکمل اراضی کو واپس کیا جائے تاہم ایسا نہیں ہوا ۔ وجے سہانی نے بتایا کہ انہیں معلوم ہوا کہ باقی اراضی پر کرشن کمار آملہ نے قبضہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کئی محکموں سے معلومات حاصل کرنے کے بعد انہیں پتہ چلا کہ5کنال ایک مرلہ اور96مربع فٹ کو محکمہ مال نے جموں کشمیر زراعی اصلاحات قانون مجریہ1976کے تحت کرشن کمار عاملہ کو انتقال کیا ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا’’ جعلسازی سے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کے بعد کرشن کمار ا املہ نے زراعی اصلاحت قانون کی خلاف ورزی کرکے اس اراضی کو وکاس اور وشال دھر کے نام حبہ کیا‘‘ ۔ سہانی نے کہا ’’کے کے آملہ نے محکمہ مال کے افسران اور دفاعی انتظامیہ حکام کے ساتھ ساز باز کرکے اس اراضی پر قبضہ کیا‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں اس معاملے کو لیکر انہوں نے فائنانشل کمشنر مال کی عدالت میں عرضی پیش کی،جنہوں نے جوں کی توں پوزیشن کو قائم رکھنے کی ہدایت دی تاہم وجے دھر نے نے اس ارضی پر کثیر المنزل تجارتی عمارت تعمیر کرنے کا سلسلہ شروع کیا،اور کسی طرح بادامی باغ کنٹونمنٹ بورڈ سے عمارت کی تعمیر کیلئے اجازت بھی حاصل کی ۔ وجے سہانی نے کہا کہ جموں کشمیر ہائی کورٹ میں بھی عرضی پیش کی گئی،جبکہ انہوں نے عدالتی و انتظامی دستاویزات دکھاتے ہوئے کہا کہ عدالت نے بھی حکم امتنائی جاری کرتے ہوئے تحصیلدار ساوتھ کو حکم دیا کہ وہ اس اراضی کینشاندہی کریں ۔ وجے سہانی نے دھر خاندان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں اور عدالت کی طرف سے حکم امتنائی کے باوجود بھی تعمیراتی کام جاری رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس صورتحال کے پیش نظر عدالت میں دھر خاندان کے خلاف توہین عدالت کی پاداش میں عمقریب ہی رجوع کریں گے ۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
