تازہ ترین
تعمیراتی محکموں میں کاہل اور کام چور افسران کی چھٹی کی جائے
منظور شدہ رقومات میں ایک چوتھائی کی واگزاری میں تاخیر سے فنڈس لیپس ہونگے:سی سی سی سی
خبراردو:-
سرینگر:واجب الادا رقومات کی واگزاری کا مطالبہ کرتے ہوئے تعمیراتی معماروں کے مشترکہ اتحاد سینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اگرچہ موجودہ مالی سال3ماہ بھی گزر گئے تاہم ابھی بھی تعمیراتی محکموں کو انتظامیہ نے ایک چوتھائی فنڈس واگزار نہیں کئے،جس کے نتیجے میں تعمیراتی پروجیکٹ اور ترقیاتی کاموں پر منفی اثرات مرتب ہونگے ۔
کے این ایس کے مطابق سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق احمد ڈار نے کہا کہ تعمیراتی ٹھکیداروں کے واجبات کی عدم ادائیگی میں انہی عالمی وباء کے ان ایام میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،جس کے نتیجے میں ٹھیکداروں کے علاوہ ان سے جڑے قریب3لاکھ لوگوں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دوری طور پر کانٹریکٹروں کے واجبات کی ادائیگی کرنے چاہے اور لیفٹنٹ گورنر نے واجب الادا رقومات کی واگزاری کا جو اعلان کیا ہے،اس کو عملی جامعہ پہنایا جانا چاہے ۔
ڈار نے تعمیراتی محکموں کو انتظامیہ کی طرف سےمنظور شدہ تعمیراتی کاموں کے ایک چوتھائی رقم واگزار نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روایتی طور پر یہ رقم اپریل میں واگزار کی جاتی تھی تاہم جولائی تک بھی یہ رقم واگزار نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اعلیٰ انجینئروں سے اس بارے میں بات کی جاتی ہیں تو ان کا یہی جواب ہوتا ہے کہ ایک چوتھائی رقم ابھی تک واگزار نہیں ہوئی ہے ۔ کارڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری جو کہ کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین بھی ہیں ،نے کہا کہ وادی میں موسمی اعتبار سے اب صرف4ماہ میں کام ہوسکتا ہے،اور انہیں خدشات ہے کہ اگر رقومات کو واگزار نہیں کیا گیا تو یہ رقم لیپس ہو جائے گی ۔
سرکاری دفاترو میں چند افسران پر کام چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند افسران غیر ضروری طور پر کام میں تاخیر کر رہے ہے ۔ انہوں نے کہا’’ کچھ نا اہل،کام چور اور لاپراوہ آفسران غیر ضروری طور پر دستاویزی طوالت کرنے میں مصروف ہے،انہیں تبدیل کرکے وہاں ایماندار اور سنیجدہ افسران کو تعینات کیا جانا چاہے تاکہ وقت پر تعمیر و ترقیاتی کاموں کو نہ صرف شروع کیا جاسکے،بلکہ انہیں پائے تکمیل تک بھی پہنچایا جاسکیں ۔ ‘‘ ڈار نے شہر سرینگر میں نکاسی آب کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں سال1996 میں شہر مین نکاس آب اور ڈرینج کیلئے20کروڑ روپے کا سالانہ منصوبہ ہوتا تھا وہی اس کو سمٹ کر ایک کروڑ تک پہنچایا گیا،جس کے نتیجے میں آئے دن مہمولی بارشوں سے شہر غرقاب ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی اسکیموں کی عمل آوار سے اگرچہ بڑی ڈرینوں کی تعمیر ہو رہی ہے تاہم گلیوں ،کوچوں اور اندروانی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے ڈرینوں کی عدم تعمیر سے علاقے غرقاب ہوتے ہیں ۔ فاروق احمد ڈار نے شہری ترقی و مکانات کے محکمہ کو بھی سرینگر منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افسران سے لیکر ٹھیکداروں اور عام لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پریس کانفرنس میں عمر جاوید خان، سیکریٹری کارڈی نیشن ارشد احمد بٹ،،اشفاق احمد خان ،مشتاق طارق خان،مشتاق احمد خان اور دیگر لوگ بھی موجود تھے ۔
جموں و کشمیر
بڈگام کے یوسمرگ میں پاکستانی لشکر طیبہ کا جنگجو جھڑپ میں ہلاک
سری نگر، جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے یوسمرگ کے بالائی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک جھڑپ کے دوران پاکستانی لشکر طیبہ کے مشتبہ دہشت گرد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔
یہ جھڑپ منگل کی دیر رات یوسمرگ کے کورگ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ تلاشی مہم شروع کیے جانے کے بعد شروع ہوئی۔
فوج نے بتایا کہ ہندوستانی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور مرکزی ریزرو پولیس فورس نے یوسمرگ کے کورگ کے عمومی علاقے میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی تھی۔
سری نگر میں قائم چنار کور نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا، ’’چوکس فوجیوں نے مشتبہ سرگرمی دیکھی اور جب انہیں چیلنج کیا گیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ کارروائی جاری ہے۔‘‘
فوج اور پولیس نے ابھی تک ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے، تاہم سکیورٹی ذرائع کو شبہ ہے کہ وہ پاکستانی شہری تھا اور لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔اس ماہ بڈگام کے جنگلات میں یہ دوسری جھڑپ ہے۔
4 ستمبر کو یاسر نامی ایک پاکستانی شہری، جو لشکر طیبہ سے وابستہ تھا اور مبینہ طور پر کئی برس سے جموں و کشمیر میں سرگرم تھا، بڈگام کے بلند پہاڑی علاقے اشدر گلی میں ایک جھڑپ کے دوران مارا گیا تھا۔
سکیورٹی فورسز کو شبہ تھا کہ اس جھڑپ کے دوران ایک اور جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ 4 ستمبر کی جھڑپ کے بعد سکیورٹی فورسز نے بڈگام کے پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں میں مشتبہ جنگجو کا سراغ لگانے کے لیے تلاشی مہم مزید تیز کر دی تھی۔
یو این آئی ایم جے
دنیا
برطانیہ کے وزیر اعظم نے انتخابی اصلاحات کے لیے قومی کمیشن بنانے کا اعلان کیا
ماسکو، برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم نے ملک کے انتخابی نظام میں اصلاحات کے لیے ایک کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
برنہم نے منگل کو لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’میں انتخابی اصلاحات کے لیے ایک نئے قومی کمیشن کے قیام کا اعلان کر رہا ہوں۔ میں تمام سیاسی جماعتوں کو اس کام میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ ہم اگلا انتخاب انتخابی نظام میں تبدیلی کے عزم کے ساتھ لڑیں گے، تاکہ ہر شخص کے ووٹ کی اہمیت ہو اور ہر شخص کی آواز سنی جائے۔‘‘
برنہم نے زور دے کر کہا کہ صرف 30 فیصد ووٹروں کی حمایت سے حکومت بننا ملک کے سیاسی نظام کی ناکامی کی علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام کی سطح کے پیش نظر برطانیہ نہ تو اپنے داخلی مسائل حل کر سکتا ہے اور نہ ہی عالمی سطح پر ایک باوقار کردار ادا کر سکتا ہے۔ برنہم نے بتایا کہ وہ 10 برس میں ملک کے ساتویں وزیر اعظم ہیں۔
یو این آئی ایم جے
دنیا
ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت کے شعبے کی نگرانی کے لیے کمیٹی بنانے کا منصوبہ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی نگرانی کے لیے 10 افراد پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے پر غور کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا، ’’ہم کسی طرح کی ایک کمیٹی بنانے کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں، جس میں شاید 10 افراد ہوں… تاکہ یہ کمیٹی پورے شعبے کی نگرانی کر سکے۔‘‘
صدر نے یقین ظاہر کیا کہ مصنوعی ذہانت کے نمونوں کو ’’اچھے مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا‘‘ اور مزید کہا کہ اگر انہیں برے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کمپنیوں کو اپنی نگرانی اور ضابطے کے لیے ’’بہت بڑے پیمانے پر‘‘ اقدامات کرنے ہوں گے۔
حالیہ ہفتوں میں مصنوعی ذہانت سے متعلق خطرات کے بارے میں عوامی سطح پر بحث جاری ہے۔ اینتھروپک کے 2 ملازمین نے اپنی رائے ظاہر کی کہ آئندہ 10 برس کے دوران مصنوعی ذہانت کے انسانیت کو تباہ کرنے کا امکان 10 فیصد ہے۔
12 ستمبر کو اینتھروپک کے سربراہ داریو امودی نے زیادہ طاقتور مصنوعی ذہانت کے نمونوں کی تیاری میں عالمی سطح پر رفتار کم کرنے کی اپیل کی تھی اور اس کے لیے سلامتی سے متعلق خدشات کا حوالہ دیا تھا۔
امریکی ارب پتی ایلن مسک اور اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے بھی اس خیال کی حمایت کی تھی۔
14 ستمبر کو ٹرمپ نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا تھا کہ مصنوعی ذہانت دنیا پر قبضہ کر لے گی اور انسانیت کو تباہ کر دے گی۔ انہوں نے انہیں من گھڑت قرار دیا تھا۔ صدر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مسلسل ترقی کی حمایت کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امریکہ چین کو اس میدان میں سبقت حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
یو این آئی ایم جے
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان7 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
