تازہ ترین
باغ میں پڑا رہنے والا ’عجیب سا پتھر‘ سب سے بڑا شہاب ثاقب نکلا
ماہرین خلائی سائنس سے متعلق جرمنی میں پیش آنے والے اس واقعے کو ’ناقابل یقین اور شاندار دریافت‘ قرار دے رہے ہیں۔ عشروں تک ایک باغ میں پڑا رہنے والا ’عجیب سا پتھر‘ ملک میں آج تک دریافت کیا گیا سب سے بڑا شہاب ثاقب نکلا۔اس خلائی جسم کے بارے میں جرمن خلائی تحقیقی ادارے ڈی ایل آر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شہابیہ آج تک ملک میں کہیں سے بھی ملنے والا سب سے بڑا سنگِ شہاب ہے۔
لیکن دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ خلائی طبیعیات کے ماہرین کے لیے ایک ‘خزانے‘ کی حیثیت رکھنے والا یہ پتھر جرمنی کے ایک چھوٹے سے جنوب مغربی قصبے ‘بلاؤ بوئےرن‘ میں کئی دہائیوں تک ایک گھر کے باغ میں پڑا رہا تھا۔
ڈی ایل آر کے شہابیوں سے متعلق علوم کے ماہر ڈیٹر ہائن لائن کے مطابق، ”اس شہابیے کی کیمیت 30.26 کلوگرام یا 66.7 پاؤنڈ بنتی ہے۔ اس سے قبل جرمنی میں جتنے بھی شہابیے ملے تھے، وہ سب کہیں کم کیمیت اور جسامت کے حامل تھے۔‘‘’عجیب سا پتھر‘
یہ شہابیہ ‘بلاؤ بوئےرن‘ میں ایک شخص کے باغ میں برس ہا برس سے پڑا ہوا تھا۔ تقریباﹰ ساڑھے بارہ ہزار کی آبادی والے اس قصبے میں اس شہری نے 1989ء میں اسے اٹھا کر (یا تقریباﹰ کھود کر) اپنے باغ سے ہٹانے کی کوشش کی تھی۔ تب اس نے دیکھا تھا کہ یہ ‘عجیب سا پتھر‘ نہ صرف بہت بھاری تھا بلکہ اس کی بالائی سطح کافی حد تک ایسی تھی، جیسے لوہے کو زنگ لگ گیا ہو۔
2015ء میں اس جرمن باشندے نے تو اس شہابیے کو اس کی اصلیت جانے بغیر اپنے باغ میں جمع ہونے والے کوڑے کے ساتھ اٹھا کر باہر پھینک دینے کا فیصلہ بھی کر لیا تھا۔ پھر عین آخری وقت پر اس کا ارادہ بغیر کسی وجہ کے ہی بدل گیا تھا۔ تب اس نے یہ پتھر اٹھا کر اپنے گھر کے تہہ خانے میں رکھ دیا تھا۔ اس ‘عجیب سے پتھر‘ کے بارے میں اس نے جرمن اسپیس ایجنسی کو اطلاع اس سال جنوری میں دی تھی۔
ڈی ایل آر نے اپنے بیان میں کہا، ”اس خلائی جسم کی بالائی سطح پر زمین پر کئی دہائیوں تک ایک باغ میں پڑے رہنے کی وجہ سے ایسے ظاہری مادی آثار پیدا ہو گئے تھے کہ کوئی ماہر سائنسدان بھی صرف ایک بار دیکھ کر یہ اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ یہ کوئی شہابیہ ہے۔‘‘اس شہابیے کے چند نمونے لے کر ان کا سائنسی مطالعہ کیا گیا، تو حال ہی میں تصدیق ہو گئی کہ یہ پتھر اس زمین کا تو ہے ہی نہیں۔ ماہرین اب یہ پتا چلانے کی کوشش میں ہیں کہ یہ شہابیہ خلا سے زمین پر کب گرا ہو گا؟
ڈی ایل آر کے ماہرین نے اس شہابیے کی دریافت کے مقام کی نسبت سے اسے ‘بلاؤ بوئےرن‘ (Blaubeuren) ہی کا نام دے دیا ہے۔ اس سے پہلے جرمنی میں ملنے والے سب سے بڑے شہاب ثاقب کی کیمیت 17.25 کلوگرام یا 38 پاؤنڈ تھی۔
شہاب ثاقب کسی ایسے اڑتے ہوئے خلائی جسم کو کہتے ہیں، جو خلا سے زمین یا کسی دوسرے سیارے پر گرے۔ ثاقب اسے عام طور پر اس کی حدت اور توانائی کے باعث اس کے چمک دار ہونے کی وجہ سے کہتے ہیں۔ انگریزی میں meteorite کہلانے والے ایسے کسی خلائی جسم کو اردو میں مختصراﹰ شہابیہ یا سنگِ شہاب بھی کہتے ہیں۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
