تازہ ترین
فوج کو دیئے گئے خصوصی اختیارات کا معاملہ،مرکز کی نیت میں کھوٹ صاف واضح، فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے: نیشنل کانفرنس
دودھ سے دھلی ہوئی حکومتی وضاحت ناکافی
خبراردو:-
سرینگر: نیشنل کانفرنس نےسٹیرٹیجک علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں کیلئے فوج کو خصوصی اختیارات دینے سے متعلق حکومتی وضاحت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس بارے میں دودھ سے دھلی ہوئی وضاحت بھی عوامی خدشات ، تحفظات اور تشویشات کو دور نہیں کرسکتی ۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے ذراءع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج صرف جموں وکشمیر میں نہیں بلکہ ملک کے دیگر ریاستوں میں بھی ہے، وہاں ایسے قانون کی ضرورت نہیں پڑی یہاں تک کہ شمال مشرقی ریاستوں میں ، جہاں مسلسل تناءو بناہوا ہے، وہاں بھی فوج کو اس قسم کے اختیارات حاصل نہیں ۔
اُن کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں دہائیوں سے فوج موجود ہے، جس دوران کئی جنگیں بھی ہوئیں لیکن اس وقت بھی اس قسم کے قانون کی ضرورت نہیں پڑی یہاں تک کہ1990کے بدترین پُرآشوب کے دوران بھی اس قسم کا کوئی قانون نہیں تھا ، پھر آج اس قانون کی ضرورت کیوں آن پڑی ۔
ڈاکٹر کمال نے کہا کہ جو لوگ اس وقت جموں وکشمیر کا نظام چلا رہے ہیں وہ مرکز سے سبکدوش ہوکر آئے ہیں اور مرکز نے ہی انہیں یہاں تعینات کیا ہے ۔ مرکزی حکومت کی نیت میں کھوٹ کا اندازہ اسی بات سے ہوتا ہے جب اس قسم کی اقدامات اُن افراد سے کرائے جارہے ہیں جو مرکزی حکومت نے یہاں خود تعینات کئے ہیں ۔
اگر مرکز کی نیت میں کھوٹ نہیں ہوتا تو اس قسم کی فیصلے لینے کیلئے یہاں عوامی منتخبہ حکومت کے قیام تک انتظار کیا جاسکتا تھا ۔ اس قسم کی فیصلے لینے کا حق صرف اور صرف جمہوری حکومت کو ہوتا ہے جو عوام کے ووٹ لیکر سامنے آئی ہو اور وہی ایسے حساس فیصلے عوام سے پوچھ کر لے سکتی تھی ۔
ڈاکٹر کمال نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کا ماننا ہے کہ حکومت وضاحت سے عوامی خدشات کو دور نہیں کیا جاسکتا اور یہ قانون کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور اگر واقعی فوج کو اس قسم کے اختیارات کی ضرورت ہے تو اس کا فیصلہ آئندہ منتخب ہونے والی عوامی حکومت پر ہی چھوڑ دیا جانا چاہئے ۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر کمال نے بیرونی ریاستوں سے ہزاروں کی تعداد مزدوروں کی آمد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاحت کی بحالی، مزدوروں کی آمد اور یاترا کیخلاف نہیں لیکن اس کیلئے تمام لوازمات کو سختی سے پورا کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیر کے اندر ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر بند رکھا گیا ہے جبکہ بیرونِ ریاست سے مزدوروں کو یہاں لانے کیلئے خصوصی بس سروس استعمال کیا جارہی ہے ۔ ڈاکٹر کمال نے کہا کہ لکھن پور کے قریب ابھی بھی 3سے 4ہزار کشمیری اپنے وطن لوٹنے کیلئے انتظار کررہے ہیں ۔
لکھن پور سے دن میں صرف 8سو افراد کو آگے جانے کی اجازت ہوتی ہے اور ایسے میں انتظامیہ کو چاہئے تھا کہ پہلے کشمیریوں کو اپنے اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی جاتی لیکن وہاں پہلے بیرونی ریاستوں سے آرہے مزدوروں کو چھوڑا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر کمال نے کہا کہ لکھن پورہ سے پہلے کشمیریوں کو آنے کی اجازت دی جائے اور بیرونی ریاستوں سے آرہے لوگوں کو بنا لوازمات پورے کئے آگے جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ۔ ڈاکٹر کمال کے ہمراہ پارٹی کے رکن پارلیمان محمد اکبر لون، صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر اور پارٹی لیڈر سید توقیر احمد بھی موجود تھے ۔
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
دنیا
ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ‘لیک امریکہ’ رکھ دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے سے قبل اوول آفس میں کہا، ”ہم اونٹاریو جھیل کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے لیک امریکہ کرنے جا رہے ہیں۔ میں ابھی اس حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وہ کوئی خاص پیغام نہیں دے رہے، تاہم وہ طویل عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔
ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے نقشے پر علامتی طور پر اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” دکھایا تھا۔
تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کا نام ”لیک امریکہ” رکھے جانے کے باوجود کینیڈا اس جھیل کو اونٹاریو جھیل ہی کہتا رہے گا۔
کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ امریکہ تجارتی تعلقات، خارجہ پالیسیاں، قومی یادگاروں اور آبی ذخائر کے نام بھی تبدیل کر رہا ہے، لیکن کینیڈین جانتے ہیں کہ حقیقت میں اس کا نام اونٹاریو جھیل ہی ہے—تب بھی، اب بھی اور ہمیشہ یہی رہے گا۔”
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ جھیل کا نام مقامی باشندوں کی زبان سے نکلا ہے اور اس کی تاریخ چار صدیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ نام کینیڈین کنفیڈریشن اور امریکہ کے اعلانِ آزادی، دونوں سے بھی پہلے کا ہے۔
کارنی کے مطابق ”لیک اونٹاریو” کا نام وینڈاٹ زبان کے لفظ ”اونٹاریو” سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ”جھیل خوبصورت ہے، جھیل بڑی ہے” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 400 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
اونٹاریو جھیل گریٹ لیکس نظام کا حصہ ہے اور امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے ساحل امریکی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے ملتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
