تازہ ترین
مسجد میں مسلمان سڑکوں پے بےایمان
مصنف:مفتی نظرالاسلام قاسمی الظہیری
عرصہ دراز سے قوم مسلم میں یہ بات پائی جارہی ہے کہ قرآن جیسی عظیم الشان کتاب کو پڑھنا چھوڑ دیا اور جو لوگ پڑھتے بھی ہیں وہ فقط حروف پڑھ لیتے ہیں سمجھنے کی کوشش بالکل بھی نہیں کرتے اور ایک طویل مدت سے جو حفاظ کرام تیار ہورہے ہیں وہ بھی صرف رٹے ہوئے ہیں ایک سورۃ یا آیت سمجھنے سمجھانے سے جاہل ہیں
حفاظ کرام کی اکثریت تو نہیں ۔مگر کم بھی نہیں خیر اللہ توفیق دے جو لوگ قرآنِ کریم کو سمجھ کر پڑھتے ہیں وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ قرآنِ کریم کے تیسوں پاروں میں کہیں بھی لفظ مسلمان سے بات نہ کی گئی ہے اور نہ کہی گئی ہے اگر بات ہوئی ہے تو فقط ایمان والوں سے نصرت مدد خوشخبری کامیابی وکامرانی یہ ساری کی ساری باتیں ایمان والوں سے ہوئی ہے یا تو اے ایمان والوں یا اے وہ لوگوں جو ایمان لاچکے یا پھر ناس ۔سے پتہ یہ چلا کہ اللہ تعالیٰ نے جو نصرت کی بات کی ہے وہ ایمان والوں سے نہ کہ مسلمان سے ہم اس بات کو بہتر طریقے سے جانتے ہیں کہ یہ زمین خدا کی یہ آسمان خدا کا پوری کائنات ایک اللہ کے قبضہ قدرت میں ہے وہی ایک تنہا ذات ہے جسکی پوری دنیا میں حکومت وبادشاہت ہے سب اس کے سامنے ہیچ ہے موت وحیات اسی کے قبضہ میں ہے رزق کا مالک وہی ہے بارش کا ہونا نہ ہونا اسی کے حکم سے ہوا کا چلنا رک جانا مصیبت کا آنا پھر ختم ہوجانا امیری غریبی سب اسی کے قدرت میں ہے ان سب چیزوں کا علم رکھتے ہوئے اللہ کی عبادت کرتے ہیں اسی کے آگے جھکتے ہیں پھر کیا بات ہے کہ آج ہم سے زیادہ کوئی پریشان نہیں دنیا میں ہم ذلیل ہیں مارے جارہے ہیں کوئی وقعت وعزت نہیں پائی پائی کے ہم محتاج ہورہے ہیں افسوس کہ آج ہم صرف مسلمان ہوکر رہ گئے ہمارے پاس ایمان کی بو تک بھی نہیں مسجد میں داخل تو ہوتے ہیں لیکن ایمانی شان نہیں جذبہ نہیں من میں پاپ بھرا ہوتا ہے ذہن صاف نہیں دل دماغ صاف نہیں حسد جلن کینہ کپٹ غیبت چوری ڈکیتی کے بوجھ کو رکھ کر مسجد میں ہمارا آنا ہوتا ہے مسجد سے جب باہر ہوتے ہیں تو بے ایمان ۔
قرآن کریم کو پڑھتے ہیں لیکن کچھ فائدہ نہیں قرآن کا مطلوب تو یہ ہے کہ بندہ جب پڑھے تو آنکھوں سے آنسوں جاری ہوجائے بدن لرز جائے اگر ایسا نہیں ہے تو پھر پڑھنا بے معنی خیر کے راستے کے جتنے بھی کام ہیں چاہے وہ نماز و حج جیسی ہی عبادت کیوں نہ ہو اگر من میں پاپ ہے دل دماغ صاف نہیں تو پھر حج بھی بیکار اور یہ سب چیزیں اسی وقت ہوسکتی ہے جب ایمان تازہ ہوگا مسجد میں ٹوپی پہن کر آجانا سفید لبادہ اوڑھ کر اگلی صف میں بیٹھ جانا یہ کامیابی کی دلیل کبھی بھی نہیں ہوسکتی پہلے من کے پاپ کو ختم کرنا ہوگا میں ۔میں ۔میں ۔اسے دور کرنا ہوگا ایمان جیسی عظیم دولت کو ہمیں اپنے اندر داخل کرنا ہوگا
کبیر داس نے دوحہ میں کہا ہے ۔مالا پھرت جگ بھیا پھیرا نہ من کا پھیر ۔۔کر کا من کا ڈار دے من کا کر کا پھیر ۔۔کہ مالا پھیڑتے پھیڑتے زمانہ ہوگیا لیکن من کا پھیر نہیں پھیرا ایسے مالا گھمانے سے کوئی فائدہ نہیں جب تک من کا پاپ نہ جائے اور یہ اسی وقت ہوسکتاہے جب ایمان ہواور ایمان کسے کہتے ہیں اسے بھی دیکھ لیں مکہ کے اندر سڑک کے کے ایک کنارے پر ایک صحابی دوکان لگائے ہوئے تھے سڑک کے دوسرے کنارے پر یہودی جو چیزیں صحابی بیچا کرتے تھے وہی سب چیزیں یہودی بھائی بھی بیچتے تھے شام کے وقت ایک خریدار آیا صحابی کے پاس اور کہا کہ مجھے فلاں چیز کی ضرورت ہے دےدو صحابی نے کہا کہ میرے بھائی جس چیز کی تمہیں ضرورت ہے وہ تو میرے پاس موجود ہے اور اعلی قسم کا ہے لیکن میں صبح سے سامان بیچ رہا ہوں میرے پاس اتنے پیسے آچکے ہیں کہ میں آج کی رات اپنے بال بچوں کے ساتھ آرام سے کھا پی سکتا ہوں مگر وہ جو یہودی بھائی کی دوکان ہے صبح سے میں دیکھ رہا ہوں سامان خریدنے ایک بھی شخص نہیں پہونچا تم یہ چیز اسی سے لے لو ہوسکتا ہے اسی پیسے سے اس کا گھر چل جائے اگر تم یہاں سے لے لیا تو اس کے بال بچے بھوکے رہ سکتے ہیں وہ آدمی یہودی کے پاس گیا یہودی نے کہا تم تو وہاں سے خرید رہے تھے پھر یہاں کیا بات ہے سارا واقعہ بیان کیا یہودی نے دوکان بند کی اور دونوں صحابی کے پاس آئے صحابی نے دیکھا کہا میرے بھائی اب کیا ضرورت پڑگئی ان دونوں نے کہا سامان تو وہاں سے لے لیا ایمان یہاں لینے آیا ہوں ۔۔اللہ اکبر ۔چند علامات ایمان اجمالی طور پر نقل کیا جارہا ہے قارئین ہوش کے ناخن لیں ۔علامات ایمان ۔۔
(1) تعظیم قرآنِ کریم ایمان کا سر چشمہ ہے تعظیم قرآن مجید سے مراد اس کا خود سیکھنا دوسروں کو سیکھانا قرآن شریف کے نازل کردہ احکام کو یاد رکھنا حلال وحرام جائز ناجائز کا علم ہونا قرآنی وعدہ وعید کی آیات کو یاد رکھنا
(2) طہارت وپاکی بھی جزوایمان ہے اقراء کے بعد دوسری وحی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی اس میں یہ حکم تھا ۔وثیابک فطھر۔اپنے کپڑوں کو پاک رکھ چنانچہ شارع نے ضروری قرار دیا کہ انسان کا بدن اس کے کپڑے اس کے نماز پڑھنے کی جگہ نجاستوں اور آلودگیوں سے پاک ہوں طہارت وپاکی جزوایمان ہے
(3) نماز پنجگانہ جماعت کے ساتھ ادا کرنا جزوایمان ہے اور یہ ایمان کی ایسی علامت ہے جو توحید ذات کے بعد سب سے اونچی اور بڑی علامت ہے ۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت ہے رسول اللہ سے پوچھا گیا کہ الله کے نزدیک سب سے پسندیدہ اعمال کون سا ہے آپ نے فرمایا نماز اپنے وقت پر پھر پوچھا اس کے بعد کون سا عمل اپ نے فرمایا والدین سے اچھا برتاؤ میں نے پوچھا پھر آپ نے فرمایا جہاد ۔بخاری ومسلم ۔۔
(4) اسلام کی تعلیم میں نماز کے ساتھ ساتھ جو فریضہ سب سے اہم نظر آتا ہے وہ زکوٰۃ ہے ادائیگی زکوٰۃ ایمان کی مہتم بالشان علامات میں سے ایک ہے
(5) روزہ بھی ایک ایمانی شان ہے
(6) حج بیت اللہ بھی ایمان کا اہم رکن ہے
(7) عہدو وعدہ کا پورا کرنا ایمان کا لازمی حصہ اور جزوایمان ہے
(8) غیرضروری باتوں سے زبان کو محفوظ رکھنا اور ضروری باتیں بھی بقدر ضرورت کرنا جزوایمان)
(9) ناجائز کمائی سے بچنا بھی ایمان کی اہم علامت ہے
(10) مصیبت پر صبر کرنا تکالیف برداشت کرنا اور ناگفته بہ حالات سے سمجھوتہ اور یہ سب کچھ اللہ ہی کے لئے ہو تو صبر کہلاتا ہے یہ بھی ایمان کا عظیم وصف ہے اور بھی علامات ایمان ہیں جن کا ذکر کسی ایک مضمون کے حوالے سے مناسب نہیں آئیے ہم عہد کریں کہ ہم صرف مسجد میں مسلمان نہیں بلکہ سڑکوں پربھی مسلمان نظر آئینگے اور رسمی مسلمان نہیں بلکہ ایمانی طاقت وقوت سے ہمیشہ اپنے آپ کو پر رکھینگے اور جب بھی کوئی کام کریں گے تو ایمانی جذبہ کے ساتھ ۔آمین
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
ایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں تیل اور گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رہی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران بھی تیل اور قدرتی گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رکھی۔ 2026 کی دوسری سہ ماہی تک کے مالیاتی گوشواروں کے مطابق، ان لین دین میں توانائی کے شعبے کے حصص کی لاکھوں ڈالر مالیت کی خرید و فروخت شامل تھی۔
سی بی ایس نیوز کی جانب سے جائزہ لیے گئے مالیاتی گوشواروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کے دوران، جنگ میں عارضی جنگ بندی اور پھر دوبارہ جنگ شروع ہونے کے مرحلے میں ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے ایکسون موبل، شیورون اور کونکو فلپس سمیت مختلف کمپنیوں کے حصص خریدے اور فروخت کیے۔
ٹرمپ کا مجموعی سرمایہ کاری پورٹ فولیو وسیع ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ان کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے تقریباً 3,600 اسٹاک اور سیکیورٹیز لین دین کیے، جن کی مجموعی مالیت 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی۔
جوائنٹ اکنامک کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے الگ سے اندازہ لگایا ہے کہ 2026 کے آغاز میں ٹرمپ کے تیل اور گیس کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 30 لاکھ سے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی، جو اگست کے وسط تک بڑھ کر ایک کروڑ 70 لاکھ سے 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے درمیان ہوگئی۔
یہ اندازے لازمی طور پر غیر حتمی ہیں کیونکہ وفاقی مالیاتی گوشواروں کے قواعد کے تحت حکام کو لین دین کی درست رقم کے بجائے مالیت کی ایک حد ظاہر کرنا ہوتی ہے۔ ان اعداد و شمار میں 2025 کے بعد ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے تمام لین دین بھی شامل نہیں ہیں۔
گوشواروں میں نمایاں کیے گئے ایک لین دین کے مطابق 7 اپریل کو، جس روز ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ میں جنگ بندی کا اعلان کیا، ان کے اکاؤنٹس نے 5 لاکھ سے 10 لاکھ ڈالر مالیت کے ایکسون موبل کے حصص فروخت کیے۔
ایکسون موبل کا حصص اس روز 163.91 ڈالر پر بند ہوا تھا، جبکہ ٹرمپ نے اسی شام جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اگلے روز کمپنی کے حصص 6.5 فیصد کمی کے ساتھ 153.52 ڈالر پر کھلے۔
ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے سال کی پہلی ششماہی کے دوران شیورون، کونکو فلپس اور دیگر تیل و گیس کمپنیوں کے حصص میں بھی لاکھوں ڈالر کی خرید و فروخت کی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ان لین دین کے وقت یا فیصلوں میں کوئی کردار نہیں۔ ترجمان ڈیوس انگل نے کہا کہ صدر کا پورٹ فولیو “تیسرے فریق کے مالیاتی اداروں کی جانب سے آزادانہ طور پر منظم کیا جاتا ہے” اور ان کے اثاثے ایسے اختیاری اکاؤنٹس میں رکھے گئے ہیں جن میں کمپیوٹر پر مبنی ماڈل پورٹ فولیو استعمال ہوتے ہیں اور جو خودکار طور پر معروف انڈیکسز کی نقل کرتے ہیں۔
انگل کے مطابق نہ تو ٹرمپ اور نہ ہی ان کے خاندان کے ارکان سرمایہ کاری کے فیصلوں کو “براہ راست ہدایت، متاثر یا ان میں رائے شامل” کرسکتے ہیں۔
اس کے باوجود ان لین دین پر اس لیے بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ جنگ کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے توانائی کمپنیوں کے حصص کو فائدہ پہنچا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھنے سے انکار کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ انفرادی کمپنیوں کے حصص بدستور رکھتے ہیں، بجائے اس کے کہ اپنی سرمایہ کاری کو صرف انڈیکس فنڈز، میوچل فنڈز یا دیگر وسیع پیمانے پر متنوع سرمایہ کاری تک محدود کریں۔
کچھ سرمایہ کاری ماہرین نے کہا ہے کہ کم از کم بعض لین دین کا تعلق مخصوص کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں پر شرط لگانے کے بجائے ٹیکس مینجمنٹ سے ہوسکتا ہے۔
ہیج آئی ایسٹ مینجمنٹ کے پورٹ فولیو مینیجر ڈیوڈ سیلم نے اس سے قبل ان لین دین کو “روایتی ٹیکس لاس ہارویسٹنگ سرگرمی” قرار دیا تھا، جس میں ایک جگہ ہونے والے منافع کو دوسری جگہ کے نقصان سے متوازن کرنے کے لیے بعض سیکیورٹیز نقصان پر فروخت کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق جدید ڈائریکٹ انڈیکسنگ سسٹمز کے ذریعے ایسی حکمت عملی خودکار طور پر بھی اختیار کی جاسکتی ہے۔
آفس آف گورنمنٹ ایتھکس کے قواعد کے تحت حکام کو مقررہ مدت کے اندر 1,000 ڈالر سے زیادہ مالیت کے اسٹاک کی خرید و فروخت ظاہر کرنا ہوتی ہے، تاہم ان گوشواروں میں اصل لین دین کے مقابلے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ نے 2026 میں کیے گئے بعض لین دین کی اطلاع بھی مقررہ وقت کے بعد دی۔
اس معاملے پر سرکاری اخلاقیات کے حامیوں نے بھی تنقید کی ہے۔ سِٹیزنز فار ریسپانسبلٹی اینڈ ایتھکس اِن واشنگٹن کے صدر ڈونلڈ شرمن نے کہا کہ ٹرمپ کو ایران جنگ کے نتائج سے مالی فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔
شرمن نے کہا، “ٹرمپ کے بروکرز ان کی جانب سے تیل اور گیس کے حصص کی خرید و فروخت کررہے ہیں،” اور ان کا مؤقف تھا کہ صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مالی مفادات اور امریکی عوام کے مفادات کے درمیان ممکنہ تضاد سے گریز کریں۔
امریکہ میں صدر، کانگریس کے ارکان اور دیگر تمام وفاقی حکام کو قانونی طور پر انفرادی کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری اور ان کی خرید و فروخت کی اجازت ہے، اگرچہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اس عمل پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز بارہا پیش کرچکے ہیں۔
امریکی تاریخ کے دولت مند ترین صدور میں شمار ہونے والے ٹرمپ نے اپنے حالیہ پیش روؤں کے مقابلے میں بالکل مختلف طریقہ اختیار کیا ہے۔ مثال کے طور پر جارج ڈبلیو بش نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھے تھے، جبکہ بارک اوباما نے زیادہ تر انڈیکس اور میوچل فنڈز اور امریکی ٹریژری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری رکھی۔ دوسری جانب جو بائیڈن کے پاس انفرادی کمپنیوں کے حصص نہیں تھے۔
یو این آئی۔ ع ا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان6 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
