تازہ ترین
غیر مقامی مزدوروں کی کشمیر آمد،صحت نظام کےلئے نیا چیلنج
اب تک سیکڑوں مزدور کورونا پازیٹیو ،عوام میں تشویش کی لہر
خبراردو:-
سرینگر:غیر مقامی مزدوروں کی کشمیر آمد کے بیچ اب اس بات کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سکڑوں غیر مقامی مزدور کورونا پازیٹیو پائے گئے جبکہ ضلع اننت ناگ اور بڈگام میں تصدیق شدہ 114غیر مقامی مزدوروں کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے ۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران وارد کشمیر ہوئے غیر مقامی مزدوروں کی ایک خاصی تعداد کورونا پازیٹیو ہے ،جسکی وجہ سے عوام میں مزید تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ جنوبی کشمیر کے نامہ نگار تصدق رشید نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ 21جولائی کی دوپہرتک14ہزار937غیر مقامی مزدوروں کے کورونا ٹیسٹ کےلئے نمو نے لئے گئے جن میں ابھی تک114مزدوروں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ سبھی کورونا پازیٹیو مزدوروں کو اپنے اپنے اضلاع میں کورنٹائن میں رکھا گیا ہے ۔ ذراءع کا کہنا ہے کہ کورونا پازیٹیو غیر مقامی مزدوروں کی سب سے زیادہ تعداد بڈگام میں ہے ،جو اینٹ بھٹوں میں کام کرتے ہیں ۔ ادھر ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ بڈگام ضلعے میں 71غیر مقامی مزدورکورونا پازیٹیو ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ ان کورونا پازیٹیو مزدوروں کو کووڈ ۔ 19پرو ٹوکول کے مطابق آری زال اور واترہال علاقوں میں واقع کووڈ ۔ 19مراکز میں رکھا گیا ہے ۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ کشمیر میں پہلے ہی کورونا پازیٹیو کیسوں میں کافی اچھال دیکھنے کو مل رہی ہے اور اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ،ایسے میں غیر مقامی مزدوروں کے کورونا پازیٹیو ہونے سے یہاں کے صحت نظام کو نیا چیلنج درپیش ہے ۔ رپورٹس کے مطابق 14جولائی سے 60سے70بسوں میں سوار ہو کر2000سے2500غیر مقامی مزدور وارد کشمیر ہوئے ۔
ان مزدور میں سے زیادہ کی تعداد بہار سے آتی ہے ،جہاں اس وقت27ہزار 455کووڈ کیسز ہیں ،اتر پردیش میں 50ہزار کیسز اور پنجاب میں 10ہزار سے کیسز ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشمیر وارد ہونے سے قاضی ٹول پوسٹ میں قائم کئے گئے جانچ مرکز میں کورونا ٹیسٹ کےلئے نمو نے لئے جاتے ہیں ۔ ذراءع کا کہنا ہے کہ 12ہزار990کے نتاءج التوا ء میں ہیں ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
