تازہ ترین
پی وی سندھو کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ
سندھو نے کہا کہ جب میں نے کھیلنا شروع کیا تو میں اچھا کھیل رہی تھی لیکن یہ کھیل بین الاقوامی سطح کا نہیں تھا۔ میں پہلے راؤنڈ یا کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہار جاتی تھی۔
خبراردو:-
عالمی چمپین ہندوستانی بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے کہا ہے کہ اولمپک چمپیئن لی زوئی روئی کو 2012 میں شکست دینا ان کے کیریئر کا اہم موڑ ثابت ہوا اور اس نے ان کے حوصلے کو کافی حد تک بڑھایا۔ سندھو نے یہ انکشاف آن لائن چیٹ شو ‘ان اسپورٹ لائٹ’ میں ٹیبل ٹینس پلیئر مدیت دانی کے ساتھ گفتگو میں کیا۔
سندھو نے کہا کہ میرے لئے اہم موڑ تب آیا جب میں نے 2012 میں لی زوئی روئی کو شکست دی۔ وہ اس وقت اولمپک چمپیئن تھیں اور میں نے انہیں چائنا ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں شکست دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ زوئی روئی کو شکست دینے کے بعد ان کا اعتماد بہت بڑھ گیا تھا اور اس نے انہیں پہلے سے کہیں زیادہ محنت کرنے کی ترغیب دی ہے۔ ایک سال بعد انہوں نے ورلڈ چمپین شپ میں کانسی کا پہلا تمغہ جیتا۔
25 سالہ سندھو 2016 کی ریو اولمپک چاندی کا تمغہ جیت چکی ہیں اور 2019 میں انہیں ہندوستان کی پہلی عالمی چمپیئن بیڈ منٹن کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ انہوں نے ورلڈ چمپئن شپ میں مجموعی طور پر پانچ تمغے حاصل کیے ہیں جن میں دو کانسی، دو چاندی اور ایک سونے کا تمغہ شامل ہے۔
سندھو نے کہا کہ جب میں نے کھیلنا شروع کیا تو میں اچھا کھیل رہی تھی لیکن یہ کھیل بین الاقوامی سطح کا نہیں تھا۔ میں پہلے راؤنڈ، کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہار جاتی تھی۔ مجھے احساس ہوا کہ مجھے بہتر کھیلنا چاہیے اور پھر میں نے سخت محنت کرنا شروع کردی۔ سندھو نے کہا کہ میں شکست پر افسردہ ہوتی تھی اور میں سوچتی تھی کہ میں کیا غلطیاں کررہی ہوں۔ میں کسی دوسرے کی طرح محنت کر رہی تھی۔ لیکن اولمپک چمپیئن کھلاڑی کو شکست دینے سے مجھے اعتماد ملا اور میرے کھیل میں بہتری آنے لگی۔
اولمپک سونے کے تمغہ جیتنے والے توفیق ہدایت کے بیک ہینڈ اور دو بار کے اولمپک چمپئن لین ڈین کے کھیل کے انداز سے سندھو نے کہا کہ جب ریو میں چاندی جیتنے کے بعد حیدرآباد پہنچنے پر ایک مداح نے انہیں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سونپ دی۔ دنیا کے ساتویں نمبر کی کھلاڑی نے کہا کہ یہ دل کو چھونے والا واقعہ تھا اور آج بھی مجھے یہ اچھی طرح سے یاد ہے۔ میں نے انہیں خط لکھا اور کچھ رقم بھی ارسال کی۔
سندھو کورونا وائرس کے وبا کے وقت اپنے گھر میں تربیت حاصل کر رہی ہیں اور وہ اپنے کنبہ کے ساتھ بھی اچھا وقت گزار رہی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کچھ نئی چیزیں بھی سیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کچھ نئی چیزیں سیکھ رہی ہوں، جیسے آج کل میں پینٹنگ کرتی ہوں۔ میں کھانا پکانا اور بیکنگ بھی کر رہی ہوں۔ یہ واقعی بہت دلچسپ ہے کیونکہ اس سے قبل میری زندگی میں صرف بیڈمنٹن تھا لیکن اب میں مختلف چیزیں سیکھ رہی ہوں جو تخلیقی ہے۔(قومی آواز)
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
