تازہ ترین
عید الاضحی،15اگست،رکھشا بندھن تہوار:پولیس سربراہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی جائزہ میٹنگ
سیکیورٹی فورسز کو مزید چوکس رہنے کی ہدایت
خبراردو:-
سرینگر:عید الاضحی،15اگست اور رکھشا بندھن کے پیش نظر پولیس ہیڈ کوارٹر (پی ایچ کیو) سری نگر میں جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں سیکیورٹی کے سبھی امور پر تباد لہ خیال کیا۔
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے اگلے15دن انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے پولیس وفورسز کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اہم تنصیبات اور حساس مقامات پر سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کریں جبکہ سیکیورٹی فورسز کو مزید چوکس کیا جائے۔
کے این ایس کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹر (پی ایچ کیو) سری نگر میں جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی،جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے کی۔سیکیورٹی جائزہ میٹنگ میں جموں وکشمیر کی مجموعی صورتحال، خاص طور پر عید اور 15اگست (یوم آزادی) کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس میٹنگ میں عالمگیر وبا کووڈ۔19کے خلاف لڑائی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
اس میٹنگ میں اے ڈی جی پی (سی آئی ڈی)، آر آر سوائن، اے ڈی جی پی (کارڈ) ایس جے ایم گیلانی، اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر / ہیڈ کوارٹر (پی ایچ کیو)،اے جی میر، ڈویڑنل کمشنر کشمیر پی کے پول، آئی جی پی سی آر پی ایف (اوپریشن) راجیس کمار، آئی جی پی کشمیر وجئے کمار، آئی جی پی سی آر پی ایف پی کے پانڈے، ڈی آئی جی بی ایس ایف بی کے جھا، ڈی آئی جی ایس ایس بی رنجیت سنگھ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف ڈی ایس مان، آئی وائی سی (اوپریشن) آئی ٹی بی پی این ایس بھنڈھاری اور پولیس ہیڈ کوارٹرز کے افسران نے شرکت کی۔آئی جی پی جموں شری مکیش سنگھ، تمام رینج ڈی آئی جی اور جے اینڈ کے کے تمام ضلعی ایس ایس پی نے اپنی پوسٹنگ کی جگہوں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔
اپنے خطاب میں ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے ہدایت کی کہ آئندہ پندرہ روز تک فورسز کو بہت چوکس رہنا ہے اور انہیں اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے ہوں گے تاکہ مذہبی تہواروں کے ساتھ ساتھ یوم آزادی کی تقریبات پرامن طریقے سے منعقد ہو۔ڈی جی پی نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ملک دشمن اور معاشرتی عناصر کی طرف سے اشتعال انگیزی ہوسکتی ہے اور اس طرح کہ تمام نفری جو ناکوں، آپریشنوں،اسٹیٹک محافظوں اور دیگر تعیناتیوں کو مستقل بنیادوں پرجانکاری دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے افسران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ مہینوں کے دوران آپریشنوں کے ساتھ ساتھ لاء اینڈ آرڈر کے محاذ پر بھی بہت سارے اچھے کام ہوئے ہیں۔ڈی جی پی نے کہا کہ سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لئے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اہم تنصیبات اور اہم مقامات پرسیکیورٹی مزید متحرک کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران مقامی ضروریات، ضوابط وغیرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرسکتے ہیں۔ ڈی جی پی نے یہ بھی کہا کہ سی سی ٹی وی سے لیس بی پی بنکر جیسی سہولیات مہیا کی گئی ہیں اور انہوں نے افسران کو مشورہ دیا کہ ان وسائل کا بہتر استعمال کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حساس اور امن و امان کی نوعیت کے واقعات کو ریکارڈ کیا جانا چاہئے اور بعد میں ان جائزہ لیاجانا چاہئے۔انہوں نے مزید مشورہ دیا کہ مذہبی جشن اور قومی تہواروں کے دوران مناسب احتیاطی تدابیر اورکووڈ۔19 پروٹوکول پر عمل در آمد کو بھی یقینی بنایا جانا چاہئے۔میٹنگ میں شریک تمام افسران نے ڈی جی پی کو اپنے اپنے علاقوں میں موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
