تازہ ترین
پنجاب نیشنل بنک ممبئی شاخ میں1.77بلین ڈالر کی فراڈ لین دین کا معاملہ طشت از بام
سرینگر//پنجاب نیشنل بنک کاکہنا ہے کہ انہوںنے بنک کی ممبئی شاخ میں فراڈ اور غیر قانونی طریقے سے 1.77بلین ڈالروں کے لین دین کے معاملہ کا پتہ لگایا ہے۔ بمئی سٹاک ایکسچینج کومراسلہ میں کہا ہے کہ روپے کا لین دین چند مخصوص کھاتہ داروںکی مرضی سے انہیں فائدہ پہنچانے کیلئے او رایسا لگ رہاہے کہ دیگر بنکوں نے رقومات کو بیرون ملک بھیجا ہے۔ PNBملک کا دوسرا سب سے بڑا بنک ہے اور اثاثہ میں چوتھے نمبر پر ہے۔ بنک نے تاہم فراڈ لین دین کرنے والوں کے نام ظاہر نہیں کئے ہیںاورتفصیلات اینفورسمنٹ ایجنسی کو بھیج دی ہیں۔
دنیا
۔کیریبین سمندر میں امریکی فوج کا کشتی پر حملہ، منشیات اسمگلنگ کے 4 مبینہ ملزم ہلاک: کمانڈ
ماسکو، امریکی فوج نے کیریبین سمندر میں منشیات کی اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ایک کشتی کو نشانہ بنا کر مہلک حملہ کیا، جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ جنوبی کمانڈ نے یہ اطلاع دی۔
کمانڈ نے کہا کہ 4 اکتوبر کو جنوبی کمانڈ کی ہدایت پر مغربی نصف کرہ کی مشترکہ ٹاسک فورس نے کیریبین میں منشیات کی اسمگلنگ کے مقررہ راستوں پر چلنے والی ایک تیز رفتار کشتی کو نشانہ بنا کر مہلک فوجی کارروائی کی۔
کمانڈ نے مزید کہا کہ اس کارروائی میں 4 ’’منشیات کے دہشت گرد‘‘ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی خفیہ معلومات سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ مذکورہ کشتی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھی۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
حوثیوں کا دعویٰ، سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں یمن پر 106 حملے کیے
بیروت، شمالی یمن میں حکمراں انصار اللہ تحریک، جسے حوثی بھی کہا جاتا ہے، نے سعودی عرب پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اپنے زیر قبضہ علاقوں میں 106 فضائی حملے کرنے کا الزام لگایا ہے۔
حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اتوار کو ٹیلی گرام پر لکھا، ’’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا اور الجوف، تعز، عمران، حجہ اور صعدہ صوبوں میں شہری اہداف پر 106 فضائی اور میزائل حملے کیے۔‘‘
سریع نے مزید کہا کہ ایف-15 اور ٹائفون جنگی طیاروں نے یمن کے حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں کو نشانہ بنایا۔
اس سے قبل اتوار کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمن کی حکومت کی مسلح افواج نے ان علاقوں کو دوبارہ اپنے قبضے میں لینے کے لیے فوجی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جو اب بھی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہیں۔
یو این آئی ایم جے
دنیا
روس، امریکہ مذاکرات میں لوکوئل کے اربوں ڈالر کے تیل معاہدے پر بھی بات چیت
واشنگٹن، روس اور امریکہ کے درمیان یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات میں روسی توانائی کمپنی لوکوئل سے متعلق اربوں ڈالر کے ممکنہ تیل معاہدے پر بھی بات چیت ہوئی ہے، جس سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دو سینئر مذاکرات کاروں سے وابستہ کاروباری شخصیات کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ تجویز 5 ستمبر کو روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے درمیان ملاقات میں پیش کی گئی۔ مجوزہ معاہدے کے تحت لوکوئل روس سے باہر تیل کے شعبے کے اثاثے، جن میں تیل کے کنویں، ریفائنریاں اور پٹرول پمپس شامل ہیں، خرید سکتی ہے۔ ان میں نیو جرسی کے پٹرول پمپس بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مجوزہ سودے میں مشرق وسطیٰ کے دو کاروباری گروپ اور امریکی سرمایہ کار و ٹرمپ کے عطیہ دہندہ ٹوڈ بوہلی بھی شامل ہیں۔ ان گروپوں کے ماضی میں وٹکوف اور کشنر کے ساتھ کاروباری روابط رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ ثابت نہیں کیا گیا کہ وٹکوف یا کشنر کو ذاتی طور پر اس سودے سے مالی فائدہ ہوگا، تاہم مذاکرات میں شامل فریقوں سے ان کے کاروباری روابط نے مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔
وٹکوف امریکی خصوصی ایلچی ہیں، جبکہ کشنر ٹرمپ کے داماد اور سابق سینئر وائٹ ہاؤس مشیر ہیں۔ دونوں نے روس اور یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مجوزہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات بحال ہونے کے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔ تاہم روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان جنگ جاری ہے اور دونوں جانب سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں توانائی کے اس بڑے سودے کو شامل کرنا مستقبل میں واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے کے وسیع اقتصادی اثرات کی نشاندہی کرتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا7 days agoایران کے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں :ایرانی میڈیا
-
جموں و کشمیر1 week agoبی جے پی کے اشوک کول نے جنرل سکریٹری (آرگنائزیشن) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
-
دنیا6 days agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
ہندوستان1 week agoڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
-
جموں و کشمیر1 week agoمحبوبہ مفتی کی 29 ستمبر کو دہلی میں احتجاج میں شرکت کی اپیل
-
ہندوستان1 week agoمودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
-
دنیا1 week agoعراقچی نے ایرانیوں کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں کو چھپانے پر امریکہ اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا
-
ہندوستان1 week agoسونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران جنگ میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 861 ہوگئی
-
دنیا7 days agoٹرمپ نے ایرانی ہرمز امن معاہدے کو مسترد کردیا، تیل کے بھاو 105 ڈالر سے تجاوز کر گئے
-
دنیا7 days agoیوکرین میں روسی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک، درجنوں زخمی
-
دنیا6 days agoامریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
