تازہ ترین
شوپیان انکاؤنٹر: کشمیر میں حالات بگاڑ نے کے لئے کچھ لوگ ’جھڑپ‘کو فرضی کہتے ہیں:فاروق خان
بہت جلد سب کچھ واضح ہوجائے گا
خبراردو:-
سرینگر:لیفٹیننٹ گور نر کے مشیر،فاروق احمد خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کشمیر میں حالات کو بگاڑنے کیلئے شوپیان انکاؤنٹر کو فرضی قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ معاملے کی نسبت انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور بہت جلد سب کچھ واضح ہو جائے گا۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے دورے کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گور نر کے مشیر فاروق احمد خان نے منگل کے روز کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ شوپیان انکاؤنٹر کو کشمیر میں صورتحال خراب کرنے کے لئے فرضی انکاؤنٹر قرار دے رہے ہیں۔ان کا کہناتھا ’کچھ لوگ شوپیان انکاؤنٹر کو کشمیر میں حالات خراب کرنے کی کوشش کے تحت ایک فرضی تصادم قرار دیتے ہیں،ہم ان لوگوں کی تمام سازشوں کو شکست دیں گے جو کشمیر کے حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں‘۔
لیفٹیننٹ گور نر کے مشیر فاروق احمد خان نے مزید کہا’3 افراد کے لاپتہ ہونے کے بارے میں کچھ اطلاعات ہیں،انکوائری شروع کردی گئی ہے اور بہت جلد سب کچھ واضح ہوجائے گا‘۔یاد رہے کہ 18 جولائی کو، فوج نے جنوبی کشمیرکے ضلع شوپیان کے بالائی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران 3 عسکریت پسند مارنے کا دعویٰ کیا تھا،جنکی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تھی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شوپیان میں گزشتہ ماہ راجوری کے3مزدوروں کی جھڑپ میں ہلاکت سے متعلق سوشل میڈیا پر الزامات کے گھنٹوں بعد ہی فوج نے سوموارکو کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیہ نے کہا’ہم نے شوپیان میں 18 جولائی2020کو آپریشن سے متعلق سماجی میڈیا پر اطلاعات کو نوٹ کیا‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگجوؤں کی شناخت نہیں ہوئی اور انہیں ضوابط کے تحت سپرد خاک کیا گیا۔کرنل کالیہ نے کہا’جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے3جنگجوؤں کی شناخت نہیں ہوئی اور نعشوں کو موجودہ ضوابط کے تحت سپرد خاک کیا گیا‘۔کرنل کالیہ نے کہا کہ فوج اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ پیر کی صبح سے ہی سماجی میڈیا پر یہ خبریں گشت کر رہی تھیں کہ راجوری کے3شہری،جو شوپیان میں مزدوری کیلئے آئے تھے، امشی پورہ جھڑپ میں مارے گئے۔
سماجی میڈیا کے صارفین نے اپنے پیغامات میں الزامات عائد کیا ہے کہ تصاویر سے ان کے رشتہ داروں نے اپنے بچوں کو پہچانا ہے۔ اس سے قبل18جولائی کو پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شوپیاں ضلع کے امشی پورہ علاقے میں 62آرآر کو مصدقہ اطلاعات ملی کہ وہاں پر جنگجو ہیں،جس کے بعد اس علاقے میں فوج نے آپریشن شروع کیا۔بیان میں کہا گیا کہ تلاشیوں کے دوران جنگجوؤں نے فوجی اہلکاروں پر فائرنگ کی اور جھڑپ شروع ہوئی،جبکہ بعد میں پولیس اور سی آر پی ایف بھی آپریشن میں شامل ہوئی۔بیان کے مطابق جھڑپ کے دوران3عدم شناخت جنگجو مارے گئے،جبکہ تینوں جنگجوؤں کی نعشوں کو جائے تصادم سے برآمد کیا گیا۔پی ڈی پی نے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ میں ان کی بیٹی التجا مفتی نے کہا کہ شوپیاں میں ہونے والے’انکاؤنٹر‘کی اطلاعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مسلح افواج استثنیٰ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
