تازہ ترین
سرینگرمیں جموں سے زیادہ درجہ حرارت
شدید گرمیکی لپیٹ میں وادی،راحت ملنے کا امکان بہت کم
دریائے جہلم میں سنگم کے مقام پر سطح آب 1.13 فٹ ریکارڈ،پانی کی شدیدقلت پیدا
ضروریات کے مطابق پانی کی سپلائی برقرار،لوگ کورونا بحران کو پانی بحران میں تبدیل نہ کریں:محکمہ آب رسانی
خبراردو:-
سرینگر:وادی کشمیر ان دونوں شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہے اور یہاں چلنے والی سرد ہوائیں بھی گرم محسوس ہورہی ہے،جس دوران سرینگر میں جموں کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت قریب قریب4ڈگری سیلسیس زیادہ ریکارڈ کیا گیا،کیونکہ سرینگر میں سوموار کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.7ڈگری سیلسیس جبکہ جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31.1ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے فوری طور پر راحت ملنے کے امکانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران گرم موسمی صورتحال جوں کی توں رہے گی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی میں ایک جانب جہاں درجہ حرارت میں کافی اضافہ ہوگیا ہے، وہیں درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی پوری وادی میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی۔بڑھتی تمازت کے چلتے پانی کی قلت کی وجہ سے لوگوں کی حالت ناقابل بیان ہے۔دن کے وقت لوگوں کی چہل پہل میں بھی کمی دیکھنے کوملی۔
ادھرماہرین ِ ماحولیات کا ماننا ہے کہ عالمی حدت اپنی جگہ لیکن کشمیر میں موسمیاتی تبدیلی کے کئی وجوہات ہیں اور مستقبل کے حوالے سے کافی چیلنجز بھی ہیں،جن سے قبل از وقت نمٹنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرموسمیاتی تغیر کے نتیجے میں کشمیر میں بھی موسمی تبدیلی کے واضح اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیر کے ماحولیاتی تواز ن میں بگاڑ پیدا ہوگیا ہے جسکی کئی وجوہات ہیں اور ایک بڑی وجہ جنگلات کا بے دریغ کٹاؤ ہے جبکہ سرسبز شاداب اراضی کو ’کنکر یٹ جنگل‘میں تبدیل کرنا بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔
ماحولیاتی ماہرین کے مطابق کشمیر میں رہائشی کالینیوں کی تعمیر کیلئے کوئی واضح منصوبہ بندی نہیں کی جارہی ہے اور نہ ہی تعمیراتی منصوبوں کو مرتب کے دوران ماحولیات کو مد نظر رکھا جارہا ہے۔ماحولیاتی ماہرین نے کہا کہ فطرت میں بے جا انسانی مداخلت سے نہ صرف ماحولیاتی توازن بگڑ رہا ہے بلکہ قدرتی آفات پیش آنے کی وجہ بھی بنتی جارہی ہے۔ ماہرین ماحولیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیر میں مستقبل میں کسی بھی تعمیراتی منصوبے کے دوران ماحولیات کے تحفظ کو ملحوظ نظر نہیں رکھا گیا تو یہاں طرح طرح کے آفات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس دوران گرمی کی شدت سے اہلیان کشمیر کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔پانی کی قلت سے لوگوں کو ذہنی کوفت کا سامنا ہے جبکہ کسان اور کاشتکار بھی متفکر نظر آرہے ہیں۔
اس دوران محکمہ ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جموں وکشمیر نے مفاد عامہ میں انتہائی اہم نوٹس جاری کی ہے،جس کا عنوان ”کورونا وائرس بحران کو پانی بحران میں تبدیل نہ کریں‘‘ رکھا گیا ہے۔محکمہ نے اپنی نوٹس میں لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی تلقین کرتے ہوئے ’20 سکینڈ‘ تک اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھونے کے ساتھ ہی ساتھ نوٹس میں یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ20سیکنڈ تک نل کوکھلا نہ رکھیں۔نوٹس کے مطابق 20سیکنڈ کے دوران نل بند رکھنے سے 2لیٹر پانی کو بچایا جاسکتا ہے اور 5افراد پر مشتمل ایک کنبہ روزانہ 100لیٹر پانی کو بچا سکتا ہے۔
نوٹس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ ذمہ دار شہری بنیں اور پانی کو بچاکر اپنے قوم کی خدمت کریں۔اس کے علاوہ محکمہ نے اپنی نوٹس میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ پانی سے متعلق اپنی شکایات قائم کئے گئے کنٹرول رومزکے فون نمبرات (کشمیر:0194-2477207،جموں:9419186479اور ٹول فری نمبر:18001807045)پر درج کرا سکتے ہیں۔محکمہ آب رسانی کے چیف انجینئر افٹخار احمد کا کہنا ہے کہ خشک سالی یا بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ندی نالوں میں سطح آب کافی کم ہوگی ہے،جسکی وجہ سے پانی کی سپلائی فراہم کرنے میں محکمہ کو مشکلات کا سامنا ہے،تاہم شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ضرورت کے مطابق پانی کی سپلائی کی جارہی ہے اور شدید قلت والے علاقوں میں اس ضرورت کو پانی کے ٹینکروں کے ذریعے بھی پورا کیا جارہا ہے۔ان کا کہناتھا کہ پانی کی سپلائی ضرور متاثر ہورہی ہے،تاہم بحرانی صورتحال نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ’لوگ اگر پانی کا صحیح استعمال کریں گے،تو پانی کی سپلائی بغیر کسی خلل کے مہیا کی جاسکتی ہے،لیکن عام لوگوں کو پانی کے مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے ذمہ دار بننا ہوگا‘۔محکمہ اری گیشن فلڈ کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ندی نالوں میں سطح آب میں مسلسل گراؤٹ درج کی جارہی ہے۔حکام کے مطابق دریائے جہلم میں 17اگست کی صبح9تک سطح آب سنگم کے مقام پر1.13فٹ تھی جبکہ رام منشی باغ کے مقام پر یہ سطح3.11فٹ اور عشہم کے مقام پر2.56فٹ ریکارڈ کی گئی۔
دریائے جہلم کے تینوں پیمائشی مقامات پر سطح آب مسلسل کم ہورہی ہے۔یاد رہے کہ 2014کے تباہ کن سیلاب کے دوران دریائے جہلم میں سنگم کے مقام پر سطح آب تاریخ کی بلند ترین سطح 34.70فٹ درج کی گئی تھی جبکہ اس سے قبل1992میں اسی مقام پر سطح آب 32.60فٹ ریکارڈ کی گئی تھی۔
محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سنیچر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سرینگر میں 34.4درج کیا گیا،قاضی گنڈ میں 32.1،پہلگام میں 28.8،مظفر آباد میں 34.7،جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5ڈگری سیلسیس درج کیا گیا،بانہال میں 31.6اور بٹوت میں 28.5ڈگری درج کیا گیا۔تاریخ میں یہ پہلی بار دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ سرینگر اور جموں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت قریب قریب یکسا ں درج کیا گیا۔سرینگر میں اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.3ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں 32.1، پہلگام میں 30.1ڈگری، کپوارہ میں 35.8، کوکرناگ میں 31.9ڈگری،گلمرگ میں 26.6ڈگری،جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت حیرت انگیز طور پر کشمیر سے کم درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.7ڈگری درج کیا گیا۔بانہال میں 31.6ڈگری سلسیس اور بتوٹ میں 28.0ڈگری سیلسیس کیا گیا تھا۔سوموار کو سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.7ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں 31.9، پہلگام میں 30.4ڈگری، کپوارہ میں 36.7، کوکرناگ میں 32.0ڈگری،گلمرگ میں 26.2ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32.1ڈگری درج کیا گیا۔بانہال میں 31.4ڈگری سلسیس اور بتوٹ میں 28.0ڈگری سیلسیس کیا۔
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
ایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں تیل اور گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رہی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران بھی تیل اور قدرتی گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رکھی۔ 2026 کی دوسری سہ ماہی تک کے مالیاتی گوشواروں کے مطابق، ان لین دین میں توانائی کے شعبے کے حصص کی لاکھوں ڈالر مالیت کی خرید و فروخت شامل تھی۔
سی بی ایس نیوز کی جانب سے جائزہ لیے گئے مالیاتی گوشواروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کے دوران، جنگ میں عارضی جنگ بندی اور پھر دوبارہ جنگ شروع ہونے کے مرحلے میں ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے ایکسون موبل، شیورون اور کونکو فلپس سمیت مختلف کمپنیوں کے حصص خریدے اور فروخت کیے۔
ٹرمپ کا مجموعی سرمایہ کاری پورٹ فولیو وسیع ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ان کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے تقریباً 3,600 اسٹاک اور سیکیورٹیز لین دین کیے، جن کی مجموعی مالیت 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی۔
جوائنٹ اکنامک کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے الگ سے اندازہ لگایا ہے کہ 2026 کے آغاز میں ٹرمپ کے تیل اور گیس کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 30 لاکھ سے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی، جو اگست کے وسط تک بڑھ کر ایک کروڑ 70 لاکھ سے 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے درمیان ہوگئی۔
یہ اندازے لازمی طور پر غیر حتمی ہیں کیونکہ وفاقی مالیاتی گوشواروں کے قواعد کے تحت حکام کو لین دین کی درست رقم کے بجائے مالیت کی ایک حد ظاہر کرنا ہوتی ہے۔ ان اعداد و شمار میں 2025 کے بعد ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے تمام لین دین بھی شامل نہیں ہیں۔
گوشواروں میں نمایاں کیے گئے ایک لین دین کے مطابق 7 اپریل کو، جس روز ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ میں جنگ بندی کا اعلان کیا، ان کے اکاؤنٹس نے 5 لاکھ سے 10 لاکھ ڈالر مالیت کے ایکسون موبل کے حصص فروخت کیے۔
ایکسون موبل کا حصص اس روز 163.91 ڈالر پر بند ہوا تھا، جبکہ ٹرمپ نے اسی شام جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اگلے روز کمپنی کے حصص 6.5 فیصد کمی کے ساتھ 153.52 ڈالر پر کھلے۔
ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے سال کی پہلی ششماہی کے دوران شیورون، کونکو فلپس اور دیگر تیل و گیس کمپنیوں کے حصص میں بھی لاکھوں ڈالر کی خرید و فروخت کی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ان لین دین کے وقت یا فیصلوں میں کوئی کردار نہیں۔ ترجمان ڈیوس انگل نے کہا کہ صدر کا پورٹ فولیو “تیسرے فریق کے مالیاتی اداروں کی جانب سے آزادانہ طور پر منظم کیا جاتا ہے” اور ان کے اثاثے ایسے اختیاری اکاؤنٹس میں رکھے گئے ہیں جن میں کمپیوٹر پر مبنی ماڈل پورٹ فولیو استعمال ہوتے ہیں اور جو خودکار طور پر معروف انڈیکسز کی نقل کرتے ہیں۔
انگل کے مطابق نہ تو ٹرمپ اور نہ ہی ان کے خاندان کے ارکان سرمایہ کاری کے فیصلوں کو “براہ راست ہدایت، متاثر یا ان میں رائے شامل” کرسکتے ہیں۔
اس کے باوجود ان لین دین پر اس لیے بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ جنگ کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے توانائی کمپنیوں کے حصص کو فائدہ پہنچا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھنے سے انکار کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ انفرادی کمپنیوں کے حصص بدستور رکھتے ہیں، بجائے اس کے کہ اپنی سرمایہ کاری کو صرف انڈیکس فنڈز، میوچل فنڈز یا دیگر وسیع پیمانے پر متنوع سرمایہ کاری تک محدود کریں۔
کچھ سرمایہ کاری ماہرین نے کہا ہے کہ کم از کم بعض لین دین کا تعلق مخصوص کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں پر شرط لگانے کے بجائے ٹیکس مینجمنٹ سے ہوسکتا ہے۔
ہیج آئی ایسٹ مینجمنٹ کے پورٹ فولیو مینیجر ڈیوڈ سیلم نے اس سے قبل ان لین دین کو “روایتی ٹیکس لاس ہارویسٹنگ سرگرمی” قرار دیا تھا، جس میں ایک جگہ ہونے والے منافع کو دوسری جگہ کے نقصان سے متوازن کرنے کے لیے بعض سیکیورٹیز نقصان پر فروخت کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق جدید ڈائریکٹ انڈیکسنگ سسٹمز کے ذریعے ایسی حکمت عملی خودکار طور پر بھی اختیار کی جاسکتی ہے۔
آفس آف گورنمنٹ ایتھکس کے قواعد کے تحت حکام کو مقررہ مدت کے اندر 1,000 ڈالر سے زیادہ مالیت کے اسٹاک کی خرید و فروخت ظاہر کرنا ہوتی ہے، تاہم ان گوشواروں میں اصل لین دین کے مقابلے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ نے 2026 میں کیے گئے بعض لین دین کی اطلاع بھی مقررہ وقت کے بعد دی۔
اس معاملے پر سرکاری اخلاقیات کے حامیوں نے بھی تنقید کی ہے۔ سِٹیزنز فار ریسپانسبلٹی اینڈ ایتھکس اِن واشنگٹن کے صدر ڈونلڈ شرمن نے کہا کہ ٹرمپ کو ایران جنگ کے نتائج سے مالی فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔
شرمن نے کہا، “ٹرمپ کے بروکرز ان کی جانب سے تیل اور گیس کے حصص کی خرید و فروخت کررہے ہیں،” اور ان کا مؤقف تھا کہ صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مالی مفادات اور امریکی عوام کے مفادات کے درمیان ممکنہ تضاد سے گریز کریں۔
امریکہ میں صدر، کانگریس کے ارکان اور دیگر تمام وفاقی حکام کو قانونی طور پر انفرادی کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری اور ان کی خرید و فروخت کی اجازت ہے، اگرچہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اس عمل پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز بارہا پیش کرچکے ہیں۔
امریکی تاریخ کے دولت مند ترین صدور میں شمار ہونے والے ٹرمپ نے اپنے حالیہ پیش روؤں کے مقابلے میں بالکل مختلف طریقہ اختیار کیا ہے۔ مثال کے طور پر جارج ڈبلیو بش نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھے تھے، جبکہ بارک اوباما نے زیادہ تر انڈیکس اور میوچل فنڈز اور امریکی ٹریژری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری رکھی۔ دوسری جانب جو بائیڈن کے پاس انفرادی کمپنیوں کے حصص نہیں تھے۔
یو این آئی۔ ع ا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
