تازہ ترین
کریری بارہمولہ نکاؤنٹر :تیسرا جنگجو جاں بحق،کمین گاہ بارود سے اُڑا دیا گیا،آپریشن جاری
خبراردو:-
سرینگر:کریر ی بارہمولہ میں سوموار کے روز پولیس وسی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹی پر شدید فائرنگ کے دوران شروع ہوئی شدید جھڑپ اور جنگجو مخالف آپریشن منگلوار کو مسلسل دوسرے روز بھی دن بھر جاری رہا۔دن بھر جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران علاقے میں موجود مزید جنگجوؤں اور فورسز کے درمیان وقفے وقفے سے گولیوں کا تبادلہ ہوتا رہا۔
کشمیر نیوز سروس کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کریری بارہمولہ میں سوموار کو مسلح حملے کے بعد جوابی کارروائی کے بطور شروع کیا گیا ’کارڈن اینڈ سرچ آپریشن‘ منگلوار کو بھی جاری رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ فورسز پارٹی پر فائرنگ کرکے راہ فرار اختیار کرنے والے جنگجوؤں کو ڈھونڈ نے نکالنے کیلئے سوموار کو آپریشن شروع کیا گیا،جس دوران سوموار کو ہی ایک جھڑپ کے دوران لشکر طیبہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر سمیت 2جنگجو مارے گئے جبکہ علاقے میں مزید جنگجوؤں کی موجودگی کے حوالے سے تلاشی آپریشن رات دیر گئے تک جاری رہا۔
تاریکی کے باعث اس آپریشن کو منگل کی صبح تک ملتوی کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ روشنی کی پہلی کرن زمین پر پڑنے کیساتھ ہی منگلوار کو فوج وفورسز نے علاقے میں دوبارہ آپریشن شروع کیا۔ذرائع نے بتایا کہ فورسز اُس مقام تک پہنچنے میں کامیاب رہی،جہاں جنگجوؤں نے پنا ہ لی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ اس دوران طرفین کے مابین دوبارہ گولیوں کا سلسلہ شروع ہوا،جو وقفے وقفے سے کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ طویل ترین آپریشن کے بعد فورسز نے جنگجوؤں کی اُس کمین گاہ بارود سے اُڑا دیا،جس میں جنگجو ؤں نے پنا ہ لی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ اس کارروائی میں ایک اور جنگجو مارا گیا اور اس طرح گزشتہ روز جاری اس آپریشن میں 3جنگجو مارے گئے۔تاہم آزاد ذرائع نے ابھی اسکی تصدیق نہیں کی اور ناہی جائے جھڑپ سے لاش برآمد کی گئی تھی علاقے میں آپریشن جاری ہے۔تاہم ذرائع نے بتایا کہ تیسرے مارے گئے جنگجو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ غیر مقامی ہے۔
یاد رہے کہ سوموار کو مسلح حملے اور بعد میں شروع ہوئی جھڑپ کے دوران6افراد ہلاک ہوئے جن میں 2سی آر پی ایف اہلکار،ایک پولیس اہلکار،ایک فوجی اہلکار اور دو لشکر طیبہ جنگجو شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دل باغ سنگھ کے مطابق جنگجو کمانڈرسجاد حیدر مرکزی علاقوں میں سرفہرست 10کمانڈروں میں شامل تھا۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ وہ 2016 میں عسکری تنظیم میں شامل ہوا اورحزب المجاہدین کے سابق کمانڈربرہان وانی کی طرح سرگرم تھا۔
پیر کے روز جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی پولیس افسر (ایس پی او)، ڈسٹرکٹ پولیس بارہمولہ کے مظفر علی، کانسٹیبل لوکیش شرما اور119 بٹالین سی آر پی ایف کے کانسٹیبل خورشید خان ہلاک ہوگئے۔ادھر بعض میڈ یا رپورٹس کے مطابق سوموار کی شام کو ہی جھڑپ کے نزدیک نامعلوم مقام سے فورسز پارٹی پر فائرنگ کی گئی،جس میں فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے جن میں سوموار کو اہی ایک اہلکار فوجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ دوسرا اہلکار منگلوار کی دوپہر کو زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔
تاہم دفاعی ترجمان نے ان رپورٹس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ اس دوران مسلح حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے اعزاز میں تعزیتی وگلباری کی ایک تقریب منعقد ہوئی،جس میں ڈی جی(آپریشن) سی آر پی ایف ذولفقار اور لیفٹیننٹ گور نر کے مشیر کے علاوہ دیگر فورسز افسران نے شرکت کی۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
