تازہ ترین
اومیگا تھری کیپسول واقعی امراض قلب سے بچاتے ہیں، سچ کیا ہے؟
دنیا بھر میں مشہور ہے کہ مچھلی کے تیل والے اومیگا تھری کیپسول انسان کو ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب سے محفوظ رکھتے ہیں۔ حقیقت جانچنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد افراد کی جانچ پر مشتمل سائنسی تحقیق کی گئی۔
خبراردو:-
دنیا بھر میں ہزاروں افراد گزشتہ کئی برسوں سے روزانہ کی بنیاد پر اومیگا تھری کیپسول استعمال کر رہے ہیں۔ ان کیپسولز کے حوالے سے یہ مشہور ہے کہ یہ دل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ ان کیپسولز کی تشہیر کرنے والی کمپنیاں بھی اسے خوراک کی کمی پورا کرنے والی دوا قرار دیتی ہیں جب کہ ماضی میں کیے گئے تجربات میں بھی یہی بتایا گیا تھا کہ یہ کیپسول دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔
اومیگا تھری کیپسولز میں فیٹی ایسڈز (چکنے ترشے) کی ایک معمولی مقدار ہوتی ہے۔ یہ فیٹی ایسڈز انسانی صحت کے لیے ضروری بھی ہیں لیکن یہ مختلف سبزیوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ فیٹی ایسڈز سامن مچھلی کے تیل اور کاڈ مچھلی کے جگر کے تیل میں پائے جاتے ہیں لیکن ان کے علاوہ یہ گری دار میووں اور بیجوں میں بھی ہوتے ہیں۔
لیکن اب بین الاقوامی سطح پر ایک تازہ تحقیق جاری کی گئی ہے، جس میں اومیگا تھری کیپسولز کے حوالے سے نئے انکشافات کیے گئے ہیں۔ اس تحقیق میں ایک لاکھ بارہ ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا اور نتائج کے مطابق یہ ایسا کوئی بھی ثبوت نہیں ملا کہ یہ اضافی فیٹی ایسڈز کسی بہتری کا سبب بنتے ہیں۔
ایسٹ انگلیا یونیورسٹی کی پروفیسر اور اس تحقیقی رپورٹ کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر لی ہوپر کا کہنا تھا، ’’اس جائزے میں ایسے ہزاروں افراد کی معلومات شامل کی گئی ہیں، جو طویل عرصے سے ایسے کیپسول کھا رہے ہیں۔ تمام تر معلومات کا جائزہ لینے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس کے کوئی حفاظتی اثرات نہیں ہیں۔‘‘
سائنسدانوں کے مطابق مچھلی کا تیل کسی طور پر بھی ہارٹ اٹیک، دل کے دیگر امراض یا موت کے خطرے کو کم نہیں کرتا۔ ان محقیقین نے یہ تحقیق اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کہنے پر کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او ايسی حيوانی يا نباتاتی چربيوں کے بارے میں ایک رہنما فہرست تیار کر رہی ہے، جن سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
پروفیسر لی ہوپر کا کہنا تھا کہ ایسے کیپسولز کے حوالے سے جن تحقیقاتی رپورٹوں کا حوالہ دیا جاتا ہے، ان میں سے زیادہ تر اسی یا نوے کی دہائی میں کی گئی تھیں، ’’ہم سب ایسے نتائج پر ایک عرصے سے یقین رکھتے تھے۔ لیکن اب ان میں سے کسی بھی پرانی تحقیق نے ویسے نتائج فراہم نہیں کیے، جیسا کہ ماضی میں دعویٰ کیا گیا تھا۔‘‘
پروفیسر لی کہتی ہیں کہ ایسا کوئی بھی ثبوت نہیں ملا کہ زیادہ تیل والی مچھلی صحت کے لیے اچھی یا بری ہے۔ تاہم پروفیسر لی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مچھلی میں بعض دیگر غذائی اشیا کی نسبت آئیوڈین، سیلینیم، کیلشیم اور وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔(قومی آواز)
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
