تازہ ترین
وادی کشمیر کے نوجوان فوٹو گرافی کے فن کی جانب راغب ہو رہے ہیں
وادی کشمیر میں نوجوان نسل خوب فوٹو گرافی کے فن کی جانب راغب ہو رہی ہے ۔بہت سے نوجوان اس فن میں اپنا مظاہرہ کررہے ہیں ۔کشمیر کے بہت سے پیشہ ور ماہر نوجوان فوٹو جرنلسٹ کے بطورکام کر رہے ہیں۔
منیرحسین حرہ:-
سری نگر۔ ورلڈ فوٹو گرافی ڈے ہرسال 19اگست کو منایاجاتا ہےجس کامقصد فوٹوگرافی کے فن کو آگے بڑھانا اور دنیاکے دلفریب اورحسین مناظر ،دیگرحالات و واقعات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرکے دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔
فوٹوگرافی پیشہ نہیں بلکہ ایک آرٹ ہے۔ یہ آرٹ فن مصوری سے شروع ہوا اور وقت کے ساتھ ساتھ کیمرےکی شکل اختیارکر گیا۔
جب کیمرہ ایجاد ہوا تو تصویر کھینچنا قدرے آسان ہو گیا۔ ڈیجیٹل کیمروں کی ایجاد نے پورامنظر ہی تبدیل کردیا۔ اب ہروہ نوجوان جو موبائل رکھتا ہے، فوٹوگرافر ہے۔ مگر ایک ماہر فوٹوگرافر اور عام کیمرہ استعمال کرنے والے میں بہت فرق ہوتا ہے۔
وادی کشمیر میں نوجوان نسل خوب فوٹو گرافی کے فن کی جانب راغب ہو رہی ہے ۔بہت سے نوجوان اس فن میں اپنا مظاہرہ کررہے ہیں ۔کشمیر کے بہت سے پیشہ ور ماہر نوجوان فوٹو جرنلسٹ کے بطورکام کر رہے ہیں۔ وہ کشمیر کی عام زندگی سے لیکر قدرتی خوبصورتی تک بلکہ یہاں کے نامساعد حالات کی عکس بندی کرتے ہیں۔
سجاد حمید نامی ایک فوٹو جرنلسٹ نے نیوز 18اردو کو بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ سالوں سے وادی کشمیر کی قدرتی خوبصورتی کی عکس بندی کرتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ کشمیر کے نامساعد حالات کو بھی وہ اپنے کیمرے میں قید کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر میں روز نامساعد حالات کو کیمرے میں قید کرنے میں انہیں دشوار گزار مراحل سے گزرناپڑتا ہے۔
اشفاق مجید نامی فوٹو جرنلسٹ نے بھی نیوز18اردو کو بتایا کہ وہ صبح ہاتھ میں کیمرہ لئے ہوئے گھر سے ایک اچھے فوٹو کی تلاش میں نکلتے ہیں ۔فوٹو گرافر کیمرے کی آنکھ سے دنیا کو دیکھتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک تصویر ایک ہزار الفاظ کے برابر ہوتی ہے۔تاہم ہر کوئی فوٹوگرافی کے فن سے واقف نہیں ہوتا ہے ۔
پہلے دور میں لوگ اپنی شادیوں اور دوسری اہم تقاریب کی فوٹو گرافی کرنے کے لئے پروفیشنل فوٹو گرافرز کاسہارا لیتے تھے ۔تاہم آج ان تقاریب کی عکس بندی بھی لوگ ازخود اپنے کیمروں اور موبائل فون سے کرتے ہیں ۔جس کی وجہ سے ماہر فوٹو گرافرز کا روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے۔
سجاد حسین کوچھے نامی ایک فوٹوگرافر نے نیوز18اردو کو بتایا کہ آج سے پندرہ برس پہلے انہیں شادیوں میں بلایا جاتا تھا لیکن موبائل اور دوسرے اشیاء کے آنے سے انہیں اب کوئی نہیں پوچھتا جس کی وجہ سے ان کا پیشہ اور روزگار تباہ ہوکر رہ گیا۔ سیاحتی مقام گلمرگ کی قدرتی خوبصورتی کو دیکھنے کے لئے نہ صرف دنیا بھر کے سیاح یہاں آتے ہیں بلکہ یہاں کی حسین وادیوں کی عکس بندی بھی کرتے ہیں۔
کشمیر میں بھی بیشتر لوگ فوٹو گرافی کا شوق رکھتے ہیں۔ فوٹو گرافی پیشہ بھی ہے اور شوق بھی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ فوٹو گرافی جیسے آرٹ کو جموں وکشمیر میں ترجیح دیتے ہوئے روزگار کے بہتر وسائل فراہم کئے جائیں۔(نیوز 18 اردو)
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
