تازہ ترین
ایران پر اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں فوراً نافذ کریں گے: ٹرمپ
ٹرمپ نے کہا کہ میں نے وزیر خارجہ پومپیو سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مطلع کرنے کو کہا ہے کہ امریکا ایران پر اقوام متحدہ کی معطل کی گئی تمام پابندیاں عملی طور پر دوبارہ عاید کرنے کا ارادہ رکھتا ہے
خبراردو:-
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے کہ امریکا ایران پر جوہری ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے جرم میں اقوام متحدہ کی کالعدم قرار دی گئی تمام پابندیوں کے حوالے سے متنازعہ “اسنیپ بیک” طریقہ کار کو فعال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سے ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ وہ ایران کو پابندیوں میں دی گئی چھوٹ ختم کرے اور تمام سابقہ پابندیوں کو بحال کیا جائے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا میں نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مطلع کرنے کو کہا کہ امریکا ایران پر اقوام متحدہ کی معطل کی گئی تمام پابندیاں عملی طور پر دوبارہ عاید کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ 2015 میں اختتام پذیر جوہری معاہدے میں طے شدہ “اسنیپ بیک” میکانزم کے ذریعہ ایران پر اقوام متحدہ کی تمام پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اگر کوئی ریاستی فریق معاہدہ کی درخواست کرتا ہے کہ تہران نے معاہدے میں طے شدہ ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے تو اقوام متحدہ ایران پر عاید کی گئی سابقہ پابندیوں کے دوبارہ نفاذ پر غور کر سکتی ہے۔
تاہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دوسرے ممبران کے اس طرح کے اقدام سے امریکا کے تنہا ہونے کا شبہ ہے، کیونکہ واشنگٹن مئی 2018 میں ٹرمپ کے خود ایک فیصلے سے معاہدے سے دستبردار ہو گیا تھا۔ ٹرمپ کے بیان کے فوراً بعد ہی امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ پومپیو سلامتی کونسل کو مطلع کرنے کے لیے جمعرات اور جمعہ کو نیویارک کا سفر کریں گے۔
ٹرمپ نے اپنے ڈیموکریٹک پیشرو کے دور کے اختتام پر طے پانے والے معاہدے پر سخت تنقید کی اور اسے “تباہ کن” اور “خارجہ پالیسی کی ناکامی” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ باراک اوباما اور جوبائیڈن نے جو ایران کے معاملے میں جو پالیسی اپنائی تھی وہ تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق 2015 میں ایران پر پابندیوں کے خاتمے سے ایران کو دسیوں ارب ڈالر حاصل کرنے میں مدد ملی، جو وہ مشرق وسطی اور پوری دنیا میں “انتشار، خون خرابے اور دہشت” پھیلانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
اپنی پریس کانفرنس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران پر اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں فوری عاید کرے گا۔ انہیں توقع ہے کہ وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر لیں گے اور اس کے ایک ماہ کے اندر تہران ان کے پاس نیا معاہدہ طے کرنے کے لیے پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں میری فتح کے بعد پہلے مہینے میں ایران آئے گا اور ہم سے بہت جلد کسی معاہدے پر دستخط کرنے کو کہے گا کیونکہ ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔
ٹرمپ نے یہ وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نے 2015 سے ایٹمی معاہدے کی بڑی حد تک خلاف ورزی کی ہے۔ اوباما نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کیا تھا وہ احمقانہ تھا۔ یہ معاہدہ ہمارے ملک کے مفاد میں نہیں تھا۔ ایران کے پاس القاعدہ اور دہشت گرد گروہوں کی مالی مدد کے لیے اب پیسہ نہیں بچا ہے۔(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
