تازہ ترین
کشمیر میں اردو صحافت کیوں دم توڑ رہی ہے؟
کشمیر میں اردو اخبارات کا معیار روز بروز گرتا جارہا ہے. اردو اخبارات کی سر کولیشن بڑی تیزی سے کم ہورہی ہے. اردو کشمیر کی سرکاری زبان ہے. اس زبان نے یہاں پر کئی شاعر اور قلم کار پیدا کئے. جنہوں نے اردو میں موتی پروئے اور اردو نے انہیں عزت بخشی لیکن صحافت کے شعبے میں اردو کا معیار برابر گرتا جارہا ہے.
کشمیر میں 1931سے ہی اردو اخبارات چھپنے شروع ہوگئے تھے .کئی مشہور اخبارات نے اردو کی ترقی کے لئے کام بھی کیا. لیکن نئی پود کو اردو صحافت کی طرف راغب کرنے میں ناکام رہے.اردو اخبارات کو ناصرف مراعات ملتی ہیں. بلکہ حکومت نے اس کی ترقی کے لئے کئی سارے اقدامات اُٹھائے .تاہم زمینی سطح پر اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے.اس کے علاوہ کئی انجمنیں بھی ہیں .جو اردو کو لیکر بڑا شور شرابہ مچاتی ہے. لیکن وہ صرف اردو کے نام پر سیاست کرتی ہے. اردو کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ملا.کشمیر میں اردو صحافت ایک بند گلی کی مانند ہے. جو اس گلی میں جاتا ہے. وہ عمر بھر بھٹکتا رہتا ہے.
اردو صحافت میں آنے والے نوجوانوں کے لئے نہ رستہ ہے نہ سیڑھی اور نہ ہی مستقبل.اس کے برعکس کشمیر میں انگریزی میں کئی بڑے روزنامے ،ہفت روزے، اور ماہنامے شائع ہورہے ہیں. آج کے دور میں انگریزی میں نئے صحافی نا صرف نام اور دام کما رہے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سطح تک پہونچ گئے.کشمیر میں سب سے زیادہ قارئین اردو زبان کے ہیں. لیکن لوگ انتظار کرتے کرتے تھک گئے. یہاں سے شائع ہونے والے بیشتر اخبارات میں مواد اور معیار دونوں کا فقدان پایا جا تا ہے.
صارف شہ سرخیوں سے شروع کرکے اشتہارات کی لمبی گلیوں سے گزر کر چہلم وغیرہ پر اخبار کا فاتحہ پڑھ لیتا ہے.نہ اُس کی تشنگی دور ہوتی ہے. اور نا ہی پیسے وصول ہوپاتے ہیں.صارف کو لگتا ہے کہ اُسے ٹھگا جارہا ہے. جن اخبارات میں ایڈیٹوریل اور معلوماتی مواد موجود ہوتا ہے. وہ بھی معیار سے کوسوں دور ہوتا ہے.حتی کہ ہجے تک درست نہیں ہوتے.اور کسی کو پرواہ بھی نہیں! اردو صحافت نے ملکی اور غیر ملکی سطح پر کافی ترقی کی ہے. ہندوستان، پاکستان،عرب ممالک،بی.بی.سی،اور وائس آف امریکہ جیسے اداروں کے ذریعےاردو صحافت پھل پھول رہی ہے. لیکن یہاں وہی ‘ڈاک کے تین پات’.اس سارے نظام کو سرے سے بدلنے کی ضرورت ہے. دوسرے اداروں کے مواد کی نقل کرنے کے بجائےخود لکھنے والے پیدا کئے جائیں.لکھنے کے طریقہ کار میں دلچسپی لائی جائے.تاکہ نئے لکھنے والوں کو راستہ ملے .جہاں سے وہ مستقبل میں جھانک سکیں.
اوراق کے پلندوں کو اخبار کا نام دینا کافی نہیں جبکہ سرورق کی سرخیاں ”سوشل میڈیا” سے تیر کر آتی ہے. اندر کے صفحات اگر کسی چیز سے بھرے پڑے ہیں. تو انہیں”اشتہارات” کہتے ہیں.نہ کوئی ایڈیٹوریل اور نہ ہی کوئی کالم،بیشتر اردو اخبارات کالم نویس کو پیسے نہیں دیتے.البتہ کوئی ایسے ہی لکھ دے تو اُس کا خیر مقدم ہے.
یہاں کے اردو اخبارات کروڑوں نہ سہی لاکھوں تو کما ہی لیتے ہیں .لیکن صحافت گئی تیل لینے! آج یہاں نہ کوئی ”خضر ولر کے کنارے سوچتا ہے” اور نہ ہی کسی کے قلم سے ”شرارے” پھوٹتے ہیں.
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
ہندوستان7 days agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoبڈگام کے یوسمرگ میں پاکستانی لشکر طیبہ کا جنگجو جھڑپ میں ہلاک
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
